تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَکانا" کے متعقلہ نتائج

پَکانا

۳. پھل وغیرہ کا قدرتی طور پر پیڑ پر یا پال دبا کر تیار کیا جانا.

پَکانا رِیندْھنا

رک : پکانا (’رین٘دھنا‘ تابع).

کَلیجَہ پَکانا

مسلسل آزار پہنچانا ، صدمہ پہن٘چانا ، عاجز کر دینا .

ہَوَس پَکانا

نامناسب خواہش رکھنا، بے موقع آرزو اور شوق رکھنا، نیز تمنا کرنا، کسی بات کی دل ہی دل میں خواہش کرنا

وَہْم پَکانا

شک کو طاقتور بنانا، گمان کو پختہ کرنا، خیالی تصورات قائم کرنا

ہانڈی پَکانا

ہانڈی پکنا کا تعدیہ، کھانا پکانا

مَنصُوبَہ پَکانا

منصوبہ باندھنا ، پختہ ارادہ کرنا ۔

ہَنْڈِیا پَکانا

سالن، ترکاری وغیرہ پکانا، کھانا پکانا، کھچڑی پکانا

ہَنڈ کُلیا پَکانا

کھانا پکانا نیز بچیوں کا سا کھیل کھیلنا ۔

وَہْم کا پُلاؤ پَکانا

بے بنیاد خیالات قائم کرنا، خیالی تصورات قائم کرنا، خیالاتِ باطل پیش نظر رکھنا نیز دل ہی دل میں بڑے بڑے خیالات باندھنا

دِل میں ہانڈی پَکانا

منصوبے باندھنا .

ڈیڑھ چاوَل کی ہَن٘ڈِیا اَلَگ پَکانا

سب سے الگ رائے قائم کرنا یا کام کرنا، متفق الرائے نہ ہونا، اکھل کُھرا پن اور اکھڑ مزاجی کے سبب سے علیحدہ رہنا

جی پَکانا

رنج پہن٘چانا ،غصہ دلانا ،کھو لانا، دق کرنا، بیزار کر دینا.

دِل پَکانا

تنگ کرنا ، اذیّت پہن٘چانا ، عاجز کرنا.

بات پَکانا

بات طے کرنا، معاملہ پختہ کرنا، خیال کو پکّا کرنا، بات پر غور کرنا

خواب پَکانا

کسی بات کا منصوبہ بنانا ، اُمیدیں باندھنا .

روٹی پَکانا

روٹی تیّار کرنا، کھانا تیّار کرنا، کھانا بنانا

خَیال پَکانا

توقع رکھنا، طمع کرنا

سونا پَکانا

(نیاراگری) سونے کو صاف کرنے لے لیے شورے کے تیزاب میں گلانا .

سَودا پَکانا

خیالی پلاؤ پکانا ، ناممکن باتوں کے منصوبے بنانا۔

ٹُکْڑے پَکانا

ٹکڑے معنی نمبر ۲ کو تیار کرنا.

چھاتی پَکانا

بار بار کسی ناگوار بات سے صدمہ پہن٘چنا ، اذیت دیتےدیتے ناک میں دم کر دینا ، دل کھولا دینا ، دل جلانا ، بہت زیادہ ستانا .

بھیجا پَکانا

بھیجا پکنا کا تعدیہ

آنچَل پَکانا

عورت کے سر پستاں کو زخمی کردینا

دِماغ پَکانا

فضول کسی بات پر غور و فکر کرنا، خام خیالی میں مبتلا ہونا، دماغ کو پریشان کرنا، بہت بک بک کرنا.

کَلیجا پَکانا

مسلسل آزار پہنچانا ، صدمہ پہن٘چانا ، عاجز کر دینا .

پَکّی پَکانا

مضبوط بنانا، مضبوط کرنا، مستحکم کرنا، قوت دینا، تقویت دینا، معاملہ طے کرنا

خَیالات پَکانا

رک: خیال پکانا.

بَھتّی پَکانا

ماتم کرنا، (کسی کے مرنے پر) گریہ و زاری کرنا

مُرغی پَکانا

مرغی کا گوشت پکایا جانا ، مرغی کے گوشت سے سالن تیار کرنا

کَچْرِیاں پَکانا

شور کرنا ، بہت سارے افراد کا زور زور سے باتیں کرنا ، بلند آواز میں بولنا

نانواں پَکانا

حساب بنانا ، حساب تیار کرنا

ناشِتا پَکانا

صبح کا کھانا تیار کرنا ، صبح کو کھانے کے لیے کوئی غذا تیار کرنا ۔

تِکّے پَکانا

کباب پکانا، کباب بنانا

کِھچْڑی پَکانا

پوشیدہ صلاح مشورے کرنا، سازش کرنا

پَلیتَھن پَکانا

پتلا حال کرنا، تخریب کے در پے ہونا

پُلاؤ پَکانا

(خیالی کے ساتھ) ایسی باتیں سوچی جانا جو ممکن الوقوع نہ ہوں.

دِل ہی دِل میں بات پَکانا

اپنے خیال ہی میں بات جما لینا

دِل کو پَکانا

تنگ کرنا ، اذیّت پہن٘چانا ، عاجز کرنا.

خَیالی پُلاؤ پَکانا

ایسی توقع کرنا جو پُوری نہ ہو سکے ، جھوٹی اٌمید بان٘دھنا.

ڈھائی چاوَل پَکانا

سب سے الگ رائے رکھنا ، اکل کھرا پن اِختیار کرنا، دوسروں سے الگ تھلگ کام کرنا.

پال میں پَکانا

پال میں رکھنا تاکہ پک جائے

خَیالِ خام پَکانا

بے بنیاد توقع رکھنا .

ڈیڑھ چانوَل اَلَگ پَکانا

سب سے الگ رائے قائم کرنا یا کام کرنا، متفق الرائے نہ ہونا، اکھل کُھرا پن اور اکھڑ مزاجی کے سبب سے علیحدہ رہنا

ڈیڑھ چاوَل اَلَگ پَکانا

سب سے الگ رائے قائم کرنا یا کام کرنا، متفق الرائے نہ ہونا، اکھل کُھرا پن اور اکھڑ مزاجی کے سبب سے علیحدہ رہنا

ڈھائی چاوَل اَلَگ پَکانا

be aloof and selfish, differ with others utterly

چونڈا دُھوپ میں پَکانا

بڑھاپے تک ناتجربہ کار رہنا .

اَپْنی کِھچڑی اَلَگ پَکانا

دوسروں سے بے نیاز ہو کر اپنا مختصر سا ٹھاٹھ قائم کرنا، سب سے الگ تھلگ رہنا، مسلمہ روش سے روگردانی کرنا

بات دِل میں پَکانا

دل ہی دل میں کسی بات کی تکمیل کے منصوبے بانْدھنا

بال دُھوپ میں پَکانا

بڑھاپے تک نا تجربہ کار رہنا (بیشتر نفی میں مستعمل ہے)

ڈیڑھ چاوَل جُدا پَکانا

سب سے الگ رائے قائم کرنا یا کام کرنا، متفق الرائے نہ ہونا، اکھل کُھرا پن اور اکھڑ مزاجی کے سبب سے علیحدہ رہنا

اُلْٹے تَوے پر روٹی پَکانا

خلاف عقل کام کرنا، کچھ عجیب کرنا

اَپْنی ڈیڑھ چاوَل کی کِھچْڑی اَلَگ پَکانا

دوسروں سے بے نیاز ہو کر اپنا مختصر سا ٹھاٹھ قائم کرنا، سب سے الگ تھلگ رہنا، مسلمہ روش سے روگردانی کرنا

پَکانا کے مترادفات

پَکانا

اصل: سنسکرت، ہندی

'پَکانا' پر مشتمل اردو مترادف الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone