تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کاجَل" کے متعقلہ نتائج

کاجَل

نباتاتی تیل کے چراغ کا دُھنواں جو چراغ کے اوپر لٹکے ہوئے ٹھیکرے یا کسی اور چیز پر لے کر (پارکر) یوں ہی یا چکنا کرکے سلائی سے آنکھ میں لگایا جاتا ہے

کاجَل کَرنا

آنکھوں میں کاجل یا سرمہ لگانا .

کاجَل ہونا

سیاہ ہونا ، کالا پڑجانا .

کاجَل لَگْنا

کاجل لگانا (رک) کا لازم ، آنکھوں میں کاجل کی سلائی پھیری جانا

کاجَل دینا

آنکھوں میں کاجل یا سرمہ لگانا

کاجَل سارْنا

آنکھوں میں کاجل یا سرمہ لگانا

کاجَل بَھرْنا

آنکھوں میں سیاہی یا سُرمہ لگانا ، تاریک- چھا جانا .

کاجَل اُڑْنا

آنکھ سے کاجل دھل جانا، کاجل کا نشان مٹنا، کاجل صاف ہو جانا

کاجَل بَہْنا

آنسو میں مل کے آنکھ سے کاجل نکلنا .

کاجَل لَگانا

آنکھوں میں کاجل کی سلائی پھیرنا، سُرمہ لگانا، کاجل دینا

کاجَل پَھیلْنا

کاجل کا آنکھوں سے بابر آجاتا (عموماً آنسوؤں کے سبب)، آنکھیں بھیگنا

کاجَل اُتارنا

نباتاتی تیل کے چراغ کی لو کے اوپر کوئی مٹی کا طباق یا تھالی وغیرہ لگا کر دھنواں یا کاجل حاصل کرنا، کاجل پارنا

کاجَل اُڑانا

نباتاتی تیل کے چراغ کی لو کے اوپر کوئی مٹی کا طباق یا تھالی وغیرہ لگا کر دھنواں یا کاجل حاصل کرنا، کاجل پارنا

کاجَل بِھیگْنا

آنکھیں نمناک ہونا ، آنسو کے ساتھ کاجل کا پھیلنا .

کاجَل چُرانا

دیدہ دلیری دکھانا ، بہت صفائی سے چوری کر لینا .

کاجَل سے متعلق کہاوتیں

کاجَل

اصل: ہندی

'کاجَل' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone