تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَپْنے" کے متعقلہ نتائج

اَپْنے

اپنا کی جمع

اَپْنے کو

خود کو، اپنے تئیں، آپ کو، اپنے آپ کو

اُپْنے

ہندوؤں کی تین اونچی ذاتوں میں جنیو پہنانے کی رسم ، زنار بندی

اَپْنے میں

اپنے آپ میں ، اپنی ذات میں

اَپْنے اَپْنے

رک ، " اپنا اپنا" جس کا یہ مغیرہ حالت ہے.

اَپْنے اَپے

اپنے آپ ، خود

اَپْنے بَس

اپنی طاقت بھر، تاحد امکان و اختیار

اَپْنے چَلتے

مقدور بھر، حتی الوسع

اَپْنے ہاتھوں

خود، بذات خود

اَپْنے کَہے کا

ضدی، خودراے، جو کسی کی نہ مانے

اَپْنے پیش

کسی اقدام کے بعد جو کچھ پیش آ سکتا ہے ، نتیجہ اننجام.

اَپْنے آپ

۱. از خود ، کسی خارجی سبب یا محوک کے بغیر

اَپْنے طَوْر

بذات خود، بجائے خود

اَپْنے لیکھے

اپنے نزدیک، اپنی طرف سے، اپنی دانست میں

اَپْنے اَللہ سے پائے

خدا سمجھے، اللہ تعالی سزا دے (بد دعا کے طور مستعمل)

اَپْنے دَم سے

بذات خود، تن تنہا

اَپْنے دَہی کو کَون کَھٹّا کَہتا ہے

اپنی چیز کو سب اچھا بتاتے ہیں

اَپْنے مُوئے رام نَہِیں

جب خود مر گئے تو پھر کسی زند، کے انجام کی کیا فکر، اپنی موت کے بعد زندوں کا حشر جو ہو سو ہو، مترادف: از سرمن کن فیکون شد شد با شد

اَپْنے والا

اپنی ذات سے تعلق رکھنے والا، یگانہ ، عزیز، قریب یا دوست

اَپْنے پو اَپے

آپ ہی آپ ، بجاے خود

اَپْنے گَھر میں کُتّا شیر ہے

اپنے علاقے میں ہر شخص کی جرات و ہمت بڑھ جاتی ہے، بزدل بھی حمایتی کے بھروسے پر بہادر ہو جاتا ہے (ایسے شخص کے لیے بولتے ہیں جو دوسرے کی حمایت کے بل پر دھمکائے یا اینٹھے)

اَپْنے ہاتھ کَرنا

قبضے میں کرنا، ہاتھ میں لینا، موہنا

اَپْنے مُنہ سے دَھنّا بائی

اپنی زبان سے اپنی بڑائی یا تعریف کرنے والا

اَپْنے سے باہَر ہونا

آپے سے باہر ہونا، افراتفری کا ماحول ہونا، بھگدڑ مچ جانا

اَپْنے پانو

از خود، ارادۃ، بخوشی

اَپْنے دَہی کو کوئی کَھٹّا نَہیں کَہتا

اپنی چیز کو سب اچھا بتاتے ہیں

اَپْنے کو لِیے رَہنا

مطلبی ہونا، صرف اپنے فائدہ کی خواہش رکھنا

اَپْنے سے بِہتَر خُدا

اس وقت کہتے ہیں جب کسی کے غرور پر طنز کرنا مقصود ہو

اَپْنے میں اَپے

اپنے آپ سے، دل ہی دل میں

اَپْنے آپ میں رَہنا

ہوش حواس برقرار رہنا

اَپْنے میں نَہ ہونا

ہوش و حواس میں یا آپے میں نہ ہونا

اَپْنے اَللہ سے پاؤ

خدا سمجھے، اللہ تعالی سزا دے (بد دعا کے طور مستعمل)

اَپْنے میں نَہ رَہنا

اپنے ہوش میں نہ رہنا

اَپْنے میں نہ سَمانا

آپے سے باہر ہونا، از خود رفنہ ہونا، خوشی سے پھولے پھرنا

اَپْنے مُنْہ مِیاں مِٹُّھو

اپنی زبان سے اپنی بڑائی یا تعریف کرنے والا

اَپْنے منہ پَر جانا

اپنی حیثیت کو ملحوظ رکھنا، اپنے مقام و مرتبہ کا خیال رکھنا

اَپْنے گَھر کی راہ لو

جاو یہاں سے چل دو(برہمی یا بیزاری کے موقع پر)

اَپْنے باپ کا نَہِیں

کسی سے مروت کی بنا پر کوئی بھلائی نہیں کرتا، جو حق ہوتا ہے وہ کرتا ہے

اَپْنے ہاتھ کَٹا لینا

قول یا تجویز دے بیٹھنا، معاہد، کر کے مجبور و بے بس ہو جانا،جیسے: اب کیا ہو سکتا ہے ، میں نے تو اپنے ہاتھ کٹا لیے.

اَپْنے آپ میں نَہ ہونا

ہوش و حواس میں نہ ہونا

اَپْنے حِساب

اپنے نزدیک ، اپنی طرف سے ، اپنی دانست میں .

اَپْنے تَئِیں

اپنے آپ کو، اپنی ذات کو، خود کو

اَپْنے مُنہ مِیاں مِٹُّھو بننا

خود ستائی کرنا، ڈینگیں مارنا

اَپْنے دَعْوے پَر آنا

(کسی بات پر) اڑ جانا، ہٹ کرنا

اَپْنے کئے کو بھوگو

اپنے اعمال کی سزا پانا، جیسا کرنا ویسا بھرنا، جیسا کیا ویسا پاؤ، کوئی اس میں کیا کرے

اَپْنے باپ کا بیٹا ہے

باپ سے شکل و صورت یا سیرت و خصائل ملتے جلتے ہیں ، خلف ہے، (نا خلف نہیں)، جیسے کلو مستری کے لڑکے نے کیسا عالیشان مکان تعمیر کر دیا، واقعی اپنے باپ کا بیٹا ہے

اَپْنے آپے سے باہَر ہونا

اپنی حد سے بڑھ جانا، حواس میں نہ رہنا (کسی جذبے کی شدت سے)

اَپْنے کام سے کام ہونا

اپنے مطلب سے غرض رکھنا، یکسو ہو کر کام کرنا، اپنے مشغلے سے لگے رہنا

اَپْنے کَہے کی لاج رَکْھنا

To honour one's words, to fulfill one's promise.

اَپْنے دِل کا بادشاہ

مختار و آزاد، من موجی، مولا دولا

اَپْنے جی سے

دل سے گھڑ کر، اپنی طرف سے

اَپْنے گَھر میں ہو جانا

(کسی لڑکی کی) شادی ہو جانا، بیاہا جانا.

اَپْنے آپ میں نَہ سَمانا

جامے سے باہر ہو جانا (عموماً خوشی میں)

اَپْنے مُنہ سے راجا مَہْرا

اپنی زبان سے اپنی بڑائی یا تعریف کرنے والا

اَپْنے جِیْو پو آدھار ہونا

جان سے بیزار ہونا

اَپْنے بھائیں

اپنے نزدیک، اپنے خیال سے

اَپْنے ہاتھ سُوں اَپے جاتا رَہنا

اپنے اوپر قابو نہ رہنا

اَپْنے اِخْتِیار میں ہونا

ہوش و حواس میں ہونا

اَپْنے ہی گَھر سے آگ لَگی ہے

اپنوں ہی کا اٹھایا ہوا فساد، کسی غیر کی شرارت نہیں

اَپْنے تَن کا پھوڑا سَتاتا ہے

عزیزوں، قریبوں سے ہی دکھ پہنچتا ہے

اَپْنے سے متعلق کہاوتیں

اَپْنے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone