تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مِہندی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مِہندی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
مِہندی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- منہدی جو فصیح ہے، ایک پودے کی چھوٹی چھوٹی سبز ّپتیاں جنھیں پیس کر ہاتھ، پاؤں اور بالوں میں کچھ دیر لگائے رکھنے سے سرخ سا رنگ آ جاتا ہے، حنا
- شادی کی ایک رسم جس میں دولھا کے گھر والے دلھن کے ہاں مہندی کے ساتھ سنگھار وغیرہ کی چیزیں بھیجتے ہیں، رسم حنا بندی
- (عزاداری) کاغذ اور کھپچیوں کی ایک چھوٹی سی تعزیہ نما چیز جو ساتویں محرم کو بناتے ہیں اور اس کے اندر تھالی میں مہندی رکھتے ہیں اور اس کے چاروں گوشوں میں سرخ و سبز شمعیں روشن کرکے تعزیہ خانوں میں رکھتے یا جلوس کی شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں(یہ حضرت قاسم بن حسن کے اُس روایتی نکاح کی یادگار ہے جو کربلا میں بنت الحسین سے ہوا تھا) نیز وہ ماتمی اشعار جو حنا بندی کی یاد میںپڑھے جاتے ہیں
- وہ مسالا جو سفید داڑھی پر خضاب کرنے سے پہلے لگایا جاتا ہے اور حنا سے مرکب ہوتا ہے
- خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ پر بطور منّت مہندی چڑھانے کی ایک رسم، بہادر شاہ ظفر اس کا بہت اہتمام کرتے تھے
- مہندی کا پودا، مہندی کی جھاڑی
شعر
دونوں کا ملنا مشکل ہے دونوں ہیں مجبور بہت
اس کے پاؤں میں مہندی لگی ہے میرے پاؤں میں چھالے ہیں
مہندی لگائے بیٹھے ہیں کچھ اس ادا سے وہ
مٹھی میں ان کی دے دے کوئی دل نکال کے
چرا کے مٹھی میں دل کو چھپائے بیٹھے ہیں
بہانا یہ ہے کہ مہندی لگائے بیٹھے ہیں
मेहंदी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- मेहँदी; एक प्रकार की पत्तियाँ जिन्हें पीस कर हाथ पर लगाने से रंग चढ़ता है
- मेहंदी का पौदा, मेहंदी की झाड़ी
- विवाह के पूर्व की एक रस्म जिसमें वर व वधू को अपने-अपने घरों में मेंहदी लगाई जाती है
مِہندی سے متعلق محاورے
مِہندی سے متعلق کہاوتیں
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مِہندی
منہدی جو فصیح ہے، ایک پودے کی چھوٹی چھوٹی سبز ّپتیاں جنھیں پیس کر ہاتھ، پاؤں اور بالوں میں کچھ دیر لگائے رکھنے سے سرخ سا رنگ آ جاتا ہے، حنا
مِہندی آنا
شادی کی رسم جس میں دلھن کے گھر سے دولھا کے لیے اور دولھا کے گھر سے دلھن کے لیے مہندی آتی ہے ۔
مِہندی مَلنا
مہندی لگانا ، مہندی کو ہاتھوں اور پاؤں میں لگانا تاکہ ہاتھ ، پاؤں پر اس کا سرخ رنگ آجائے ۔
مِہندی بَھرنا
دہلی میں ایک عمارت جو چار ُبرجی کے نام سے مشہور ہے اس عمارت میں حضرت غوث الاعظم ؒکے نام کی کھپچیوں کی چو برجی بناکر روشنی کی جاتی ہے اسے مہندی کی روشنی بھی کہتے ہیں ۔
مِہندی بَنانا
دولھا کے یہاں سے دلھن کے گھر بھیجنے کے لیے مہندی اور دیگر سامان آرائش کا خوان سجانا، منھدی تیار کرنا، ڈال
مِہندی چَڑھانا
حضرت قاسم بن حسن کے عقد کی یادگار میں چھوٹا سا تعزیہ بنا کر اس کے چاروں گوشوں پر شمعیں سبز و سرخ جلا کر عزا خانے میں بشکل جلوس لے جاکر رکھ دینا ؛ ربیع الاوّل کی چودھویں تاریخ کو حضرت قطب الدین بختیار کاکی ؒ کے مزار پر گلاب کے شیشے اور مہندی چڑھانا ۔
مِہْنْدی کی ٹَٹّی
مہندی کے پودوں کی قطار جو عموماً باغ کی روش پر ہوتی ہے ، مہندی کا تختہ ، مہندی کی باڑ ، مہندی کی جھاڑیوں کی قطار ۔
مِہْنْدی کا چور
وہ سفیدی جو مہندی لگوانے کے بعد مٹھی بند رکھنے کی وجہ سے مہندی نہ رچنے سے جا بجا ہتھیلی میں رہ جاتی ہے ، زرد حنا ۔
گُل مہندی
ایک درخت کے پھول کا نام، سرخ، گلابی، نیلگوں مختلف قسم کا ہوتا ہے، اس کا پودا پھول دار، نہایت خوبصورت اور پتّے باریک لمبے اور نازک ہوتے ہیں اور بیج دانۂ الائچی سے مشابہ سیاہی مائل ہوتے ہیں
پاوں میں مِہْندی لَگانا
چلنے پھرنے کے قابل نہ ہونا ، آنے جانے میں تامل کرنا ، نہ آنے کا بہانہ بنانا .
پاؤں میں مِہنْدی لَگی ہے
۔ (مقولہ)۔عو۔ جب کوئی آدمی کہیں آنے جانے میں بیجا عذر یا تامل کرتا ہے اس سے یا اس کو طنزاً کہتی ہیں۔ ؎
سُکْھیاری کا پان نَہ دُکْھیاری کی مَہْندی ، رَچے گا پان نَہ رَچے گی مَہْندی
بداقبالی میں ساری تدبیریں اُلٹی ہوجاتی ہیں .
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
lamha
लम्हा
.لَمْحَہ
a minute, a moment
[ Dada Ji ko har lamha ghar ki fikr satati rahti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zuhraana
ज़ुहराना
.ظُہْرانَہ
lunch, mid-day or afternoon meal
[ Shahzad ne dawat-e-walima mein zuhrana ka intizam kia tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
valiima
वलीमा
.وَلِیمَہ
marriage feast
[ Nafis ka nikah kiya gaya aur baad mein walima bade paimane par kiya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naashta
नाश्ता
.ناشتَہ
breakfast
[ Shahida ne thoda sa intizam nashta ka kar liya tha wahi aage rakh diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
daa'vat
दा'वत
.دَعْوَت
invitation
[ Faisal ne apne bachche ki taqrib-e-wiladat mein rishtedaron ke sath padosiyon ki bhi dawat ki ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaarvaa.n
कारवाँ
.کارْوَاں
united for mutual protection on a journey, caravan
[ Karvan tajir ne apna maal arzan (Cheap) farokht kar diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shab
शब
.شَب
night, night time
[ Chand-Raat mein bachche Eid ki khushi mein shab-bedari karte the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shu'uur
शु'ऊर
.شُعُور
wisdom, intelligence
[ Falij se muta.assir shakhs ka andaruni su'oor hamesha karahta rahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faroKHt
फ़रोख़्त
.فَروخْت
sale, disposal
[ Zaid ghulami ki halat mein Makke aa kar farokht hue ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ishaa.iya
'इशाइया
.عِشائِیَہ
dinner
[ Mahfuz Ali Sahab ne apne ghar par ishaaiya diya tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (مِہندی)
مِہندی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔