تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَرثِیَہ" کے متعقلہ نتائج

مَرثِیَہ

وہ نظم یا اشعار جن میں کسی شخص کی وفات یا شہادت کا حال یا اس کے ساتھ اس کی مصیبتوں کا ذکر ہو

مَرثِیَہ گو

(شاعری)مرثیہ کہنے والا، مرثیہ نگار

مَرثِیَہ کَہنا

مرثیہ تصنیف کرنا ، کسی شخص کی وفات پر یا یاد میں نظم لکھنا ۔

مَرثِیَہ سُننا

مرثیے کی مجلس میں شرکت کرکے ذاکر سے مرثیہ سننا

مَرثِیَہ نِگار

(شاعری) مرثیہ لکھنے والا ، شاعر ، مرثیہ گو ، مرثیہ نویس ۔

مَرثِیَہ لِکھنا

سوگ منانا ، ماتم کرنا ۔

مَرثِیَہ سُنانا

غمگین ہونا ، سوگ میں ہونا ۔

مَرثِیَہ نَوِیس

(شاعری) مرثیہ لکھنے یا تصنیف کرنے والا ۔

مَرثِیَہ پَڑھنا

۱۔ مرنے والے پر بین کرنا ، گریہ کرنا ، نوحہ کرنا ؛ مردے کی تعریف میں اشعار پڑھنا ۔

مَرثِیَہ نِگاری

(شاعری) مرثیہ نگار کا کام ، مرثیہ لکھنا ، مرثیہ گوئی ۔

مَرثِیَہ خوانی

مرثیہ خواں کا کام، مرثیہ پڑھنا، نوحہ خوانی کرنا و نیز نوحہ کرنا، مردے کی تعریف میں اشعار پڑھنا

مَرثِیَہ مَوزُوں کَرنا

نیا مرثیہ کہنا یا تصنیف کرنا ، مرثیہ نظم کرنا ۔

مَرثِیَہ خواں

وہ شخص جو مجالس میں جاکر مرثیہ پڑھنے کا پیشہ کرتا ہو، نوحہ خواں، نوحہ کرنے والا

بِگڑا شاعِر مَرثِیَہ گو بِگڑا گَوَیّا مَرْثِیَہ خواں

مرثیہ کو شاعر کی حثیت سے اور سوز خواں گویے کی خبیث سے ایک محدود دائرے سے تعلق رکھتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں مَرثِیَہ کے معانیدیکھیے

مَرثِیَہ

marsiyaमर्सिया

اصل: عربی

وزن : 212

  • Roman
  • Urdu

مَرثِیَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ نظم یا اشعار جن میں کسی شخص کی وفات یا شہادت کا حال یا اس کے ساتھ اس کی مصیبتوں کا ذکر ہو
  • خاص طور پر وہ نظم یا اشعار جن میں امام حسین اور دوسرے شہدائے کربلا کی مظلومی اور شہادت کے مصائب بیان کیے جائیں
  • (مجازاً) ماتم، رونا پیٹنا، مایوس ہونا یا مایوسی کا ذکر کرنا

شعر

Urdu meaning of marsiya

  • Roman
  • Urdu

  • vo nazam ya ashaar jin me.n kisii shaKhs kii vafaat ya shahaadat ka haal ya is ke saath us kii musiibto.n ka zikr ho
  • khaastaur par vo nazam ya ashaar jin me.n imaam husain aur duusre shuhdaa.e karbalaa kii mazluumii aur shahaadat ke masaa.ib byaan ki.e jaa.e.n
  • (majaazan) maatam, rona piiTnaa, maayuus honaa ya maayuusii ka zikr karnaa

English meaning of marsiya

Noun, Masculine

  • a lamentation for one dead, dirge, elegy, epicedium, (especially as a genre of poetry commemorating Imam Hussain's martyrdom at Karbala )
  • lamenting (anyone), pronouncing a funeral eulogium
  • (Metaphorically) lamenting

मर्सिया के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • किसी मृत व्यक्ति की स्मृति में लिखा हुआ शोक-गीत, मृत व्यक्ति का गुणगान, शोक-काव्य
  • कर्बला के मैदान में शहीद होने वाले इमाम हुसेन और उनके साथियों की स्मृति में लिखा हुआ शोक-गीत, इमाम हुसैन की याद में पढ़ा जाने वाला महाकाव्य
  • ( लाक्षणिक) मातम, सियापा, रोना-पीटना, मायूस होना या मायूसी का वर्णन करना

مَرثِیَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

ایک زمانے میں لکھنو میں یہ مثل مشہور تھی کہ "بگڑا گویا قوال اور بگڑا شاعر مرثیہ گو" لیکن (1803-1874)میر انیس اور دیگر مرثیہ گویوں نے اس مثل کے پرزے پرزے کر دئے۔ مرثیہ یوں تو عربی لفظ ہے جس کے معنی مرے ہوئے لوگوں کے لئے رونا یا اظہار افسوس کرنا ہے۔ فارسی میں بھی مرثیے کہے گئے، لیکن اردو میں واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین کے حوالے سے طویل مسدس کی شکل میں کہے گئے مرثیے بالکل منفرد ہیں۔ یہ صرف مذہبی شاعری نہیں ہے، بلکہ عالمی ادب عالیہ میں رزمیہ (Epic) کے ہم پلہ ہے۔ مرثیے منظر نگاری، تاریخی واقعات، شجاعت، کردار نگاری، جذبات نگاری، ڈرامائیت، مقامی رسم رواج، تہذیب اور تخلیقی زبان کے امتزاج سے آراستہ وہ صنف ہے جو اردو شاعری کے لئے باعث فخر ہے اور الفاظ کا ایک بیش بہا ذخیرہ بھی ہے۔ میر ببرعلی انیس لکھنو کے امام باڑے میں منبر پر بیٹھ کر اپنے تصنیف کردہ مرثییے تحت الفظ میں جس مسحور کن انداز سے پڑھتے تھے وہ بھی ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ اج بھی مجلسوں میں اور الکٹرونک میڈیا پر مرثیہ خواں اسی انداز کی تقلید کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مجلسوں میں تین چار لوگ مل کر مختلف راگوں میں بھی مرثیے پیش کرتے ہیں، جو سوز خوانی کہلاتی ہے۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

مَرثِیَہ

وہ نظم یا اشعار جن میں کسی شخص کی وفات یا شہادت کا حال یا اس کے ساتھ اس کی مصیبتوں کا ذکر ہو

مَرثِیَہ گو

(شاعری)مرثیہ کہنے والا، مرثیہ نگار

مَرثِیَہ کَہنا

مرثیہ تصنیف کرنا ، کسی شخص کی وفات پر یا یاد میں نظم لکھنا ۔

مَرثِیَہ سُننا

مرثیے کی مجلس میں شرکت کرکے ذاکر سے مرثیہ سننا

مَرثِیَہ نِگار

(شاعری) مرثیہ لکھنے والا ، شاعر ، مرثیہ گو ، مرثیہ نویس ۔

مَرثِیَہ لِکھنا

سوگ منانا ، ماتم کرنا ۔

مَرثِیَہ سُنانا

غمگین ہونا ، سوگ میں ہونا ۔

مَرثِیَہ نَوِیس

(شاعری) مرثیہ لکھنے یا تصنیف کرنے والا ۔

مَرثِیَہ پَڑھنا

۱۔ مرنے والے پر بین کرنا ، گریہ کرنا ، نوحہ کرنا ؛ مردے کی تعریف میں اشعار پڑھنا ۔

مَرثِیَہ نِگاری

(شاعری) مرثیہ نگار کا کام ، مرثیہ لکھنا ، مرثیہ گوئی ۔

مَرثِیَہ خوانی

مرثیہ خواں کا کام، مرثیہ پڑھنا، نوحہ خوانی کرنا و نیز نوحہ کرنا، مردے کی تعریف میں اشعار پڑھنا

مَرثِیَہ مَوزُوں کَرنا

نیا مرثیہ کہنا یا تصنیف کرنا ، مرثیہ نظم کرنا ۔

مَرثِیَہ خواں

وہ شخص جو مجالس میں جاکر مرثیہ پڑھنے کا پیشہ کرتا ہو، نوحہ خواں، نوحہ کرنے والا

بِگڑا شاعِر مَرثِیَہ گو بِگڑا گَوَیّا مَرْثِیَہ خواں

مرثیہ کو شاعر کی حثیت سے اور سوز خواں گویے کی خبیث سے ایک محدود دائرے سے تعلق رکھتے ہیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَرثِیَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَرثِیَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone