تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جُوْرُو" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں جُوْرُو کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
جُوْرُو کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- زوجہ، بیوی
شعر
جو تیس مار خاں ہے وہ دادا ہے شہر کا
وہ بھی تو گھر میں جورو سے ڈرتا دکھائی دے
کبھی شیر ہے تو کبھی ہیں وہ گیدڑ
ہے جورو کا اس کو بھی ڈر ففٹی ففٹی
کوئی ایسا بھی جورو کی طرف سے نوج غافل ہو
یہ کیسے تم پڑھے لکھے ہو بیٹا کیسے عاقل ہو
Urdu meaning of joruu
- Roman
- Urdu
- zauja, biivii
English meaning of joruu
Noun, Feminine
جُوْرُو کے مترادفات
تمام دیکھیےجُوْرُو کے متضادات
تمام دیکھیےجُوْرُو کے مرکب الفاظ
جُوْرُو سے متعلق محاورے
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
جُوْرُو کا دَکھیلا بیچ کر تَنْدُوری روٹی کھائی ہے
جو شخص غریب ہو کر اپنے آپ کو امیر ظاہر کرے اس کے متعلق کہتے ہیں
جُوْرُو کا دَھبلا بیچ کر تَنْدُوری روٹی کھائی ہے
جو شخص غریب ہو کر اپنے آپ کو امیر ظاہر کرے اس کے متعلق کہتے ہیں
جُوْرُو ٹََٹُولے گَٹْھڑی اور ماں ٹَٹُولےاَنْتْڑی
جوروؤوں کو محبت چار پیسوں کی ہوتی ہے اور ماں کو خلقی مامتا ہوتی ہے، ماں کو بیٹے کی خوراک وغیرہ کا خیال رہتا ہے اور بیوی کو روپئے پیسے کا، جورو کی محبت غرض سے ہوتی ہے اور ماں کی بے غرض
جُوْرُو ٹَٹُولے پھِیْٹ اوَر مَاں ٹَٹُوْلے پِیْٹ
جوروؤوں کو محبت چار پیسوں کی ہوتی ہے اور ماں کو خلقی مامتا ہوتی ہے، ماں کو بیٹے کی خوراک وغیرہ کا خیال رہتا ہے اور بیوی کو روپئے پیسے کا، جورو کی محبت غرض سے ہوتی ہے اور ماں کی بے غرض
جورُو کا مَرنا اور جُوتی کا ٹوٹنا بَرابر ہے
جس طرح جوتی کے ٹوٹنے کا افسوس نہیں ہوتا اسی طرح بیوی کے مرنے کا افسوس نہیں ہوتا
جورُو کا مَرنا اور کُہْنی کی چوٹ کا لَگْنا بَرابَر ہے
(لفظاً) بیوی کے مرنے سے بھی تکلیف ہوتی ہےاسی طرح کہنی کی چوٹ بہت تکلیف دیتی ہے، سخت تکلیف جو دیر پا نہ ہو۔ اس کی نسبت بولتے ہیں.
جورُو نَہ جاتا، اللہ میاں سے ناتا
ایسا شخص جس نے شادی نہ کی ہو، جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، کوئی بھی نہیں تن تنہا ہے
ایک جورو سارے کُنْبَہ کو بَس ہے
ایک عورت پورے خاندان کے لئے کافی ہے یا ایک ہوشیار عورت پورے گھر کو سنبھال سکتی ہے
ایک جورو کی جورو ایک جورو کا خصم، ایک جورو کا سیس پھول ایک جورو کی پشم
بعض خا وند بیوی پر حاوی ہوتے ہیں اور بعض بیویاں خاوند پر، زن مرید کی عزت نہیں ہوتی
بَچّےکی ماں بُوڑھے کی جورُو سَلامَت رہے
جس طرح ماں کی موت کے بعد بچہ آرام سے محروم ہوجاتا ہے اسی طرح بیوی کی موت سے بوڑھا آدمی بے سہارا ہوجاتا ہے
بِپَت سن٘گھوٹی ہیں تِین، جورُو بیٹا آپ
مصیبت میں وہی لوگ ساتھ دیتے ہیں جن سے بہت زیادہ قریبی تعلقات ہوں
بِپَت سن٘گھاتی ہیں تِین، جورُو بیٹا آپ
مصیبت میں وہی لوگ ساتھ دیتے ہیں جن سے بہت زیادہ قریبی تعلقات ہوں
بُڈّھے کی نہ مَرَے جُورو، بالے کی نَہ مَرے ماں
بڈھے کی بیوی اوربچے کی ماں مر جائے تو دونوں کا سہارا ختم ہو جاتا ہے یا دونوں پر بڑی مصیبت آ جاتی ہے
بُڈّھے کی نہ مَرَے جُورو، بارے کی نَہ مَرے ماں
بڈھے کی بیوی اوربچے کی ماں مر جائے تو دونوں کا سہارا ختم ہو جاتا ہے یا دونوں پر بڑی مصیبت آ جاتی ہے
غَرِیب کی جورُو سَب کی سَلْہَج
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
غَرِیب کی جورُو سَب کی سَرْہَج
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
گَھر کی جورُو کی چَوکسی کَہاں تَک
اپنے ہی گھر میں رہنے والے شخص کی نگہبانی کرنا بہت مشکل ہے، گھر کے چور کی نگرانی بہت مشکل ہے
نَہ جورُو نَہ جاتا، اَللہ مِیاں سے ناتا
جو مجرد ہو ، اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جس کے آل اولاد نہ ہو ۔
خَصَم جورُو کی لَڑائی کِسی کو نَہ بھائی
میاں بیوی کومل جُل کر رہنا چاہیے ، میاں بیوی کی لڑائی سب کو ناپسند ہے
تم بھی کہو گے کہ مجھے کوئی جورُو کرے
اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو خود کو عقلمند سمجھے اور جسے اپنی لیاقت کا گھمنڈ ہو
غرِیب کی جورُو سَب کی سرہج، ٹھاڑے کی جورُو سَب کی دادی
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
rahm-dil
रहम-दिल
.رَحْم دِل
kind, merciful
[ Hukoomat kitni hi rahm-dil kyun na ho lekin... sarkash logon ke muti karne ke liye usako majburan sakhtiyan karni paDti hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'urf
'उर्फ़
.عَُرْف
alias, pet name, nick name, pen name
[ Sheikh Saadi ka laqab Musleh jabki urf Saadi hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vaalidain
वालिदैन
.والِدَین
parents, mother and father
[ Walidain ki khidmat karna har shakhs ka farz hota hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baraamda
बरामदा
.بَرآمدہ
veranda, back or side of a house, air ventilator
[ Khalid baramde mein baith kar chaye pi raha hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ibaadatii
'इबादती
.عِبادَتِی
devotee, worshipper
[ Zaroori nahin hai ki mazhab ko manane wala ibadati bhi ho ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gair-mulkii
ग़ैरमुल्की
.غَیر مُلْکی
foreigner, strange
[ Mulkiyon se zyada ghair-mulki ghair-janib-dar samjhe jate the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
raas
रास
.راس
one of the twelve star signs of the zodiac, vertex
[ Meri raas Sunbula hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sayyaara
सय्यारा
.سَیّارَہ
planet
[ Zameen ek sayyara hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHitaab
ख़िताब
.خِطاب
title, conversation, discourse, certificate
[ aap masala-e-zaat ke mutaaliq agar ek mazmoon likh kar bhej den to aap ko PHD ka khitab diya jaye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aahan
आहन
.آہَن
iron, steel
[ Aur han lauh-churn, zarrat-e-aahan jin par phulon ki hasti ka madar hai DhunDhna zaroori hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (جُوْرُو)
جُوْرُو
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔