تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہَزاری" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ہَزاری کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
ہَزاری کے اردو معانی
اسم، مذکر
- ہزار سے نسبت رکھنے والا ؛ (مجازاً) ہزار داغوں والا ، بہت دھبوں والا
- ہزار آدمیوں کا افسر ؛ امراء کا ایک مرتبہ ؛ بلند منصب شخص نیز امیر کبیر شخص ، صاحب حیثیت و وجاہت (بازاری کے مقابل)
- شاہی زمانے میں فوجی افسروں کا ایک عہدہ چس میں ایک ہزار سوار یا پیادے ماتھتی میں ہوتے تھے .
- ایک ہزار سال کی مدت کا
- ایک ہزار سپاہ کا سردار ۔
- علاقہ ہزارہ (رک) سے متعلق یا منسوب نیز ہزارہ کا باشندہ
- ہزار آدمیوں کی پلٹن
- فوجی ، سپاہی
- فاحشہ کا بیٹا
- پہلوانوں کی اصطلاح میں ایک ایسا پہلوان جو دن میں ہزار مرتبہ تختہ شلنگ (چھلانگ لگانے کے تختے) کی ورزش کرتا ہے
- شاہی زمانے میں عہدوں کے ساتھ استعمال ہوتا تھا ؛ جیسے : پنج ہزاری
- شہزادے کو سونے میں تولا گیا ۔۔۔۔۔ دس ہزاری ذات اور چار ہزاری سوار منصب عطا ہوا
- ایک ہزار سال کی تقویمی مدت ، ایک ہزاری کا عرصہ ، ہزاریہ
شعر
چمن میں ایسی ہی نغمہ سرائی کی کہ بلبل کو
سریر آرائے گلشن نے دیا خلعت ہزاری کا
حسین صورتیں اور بھی ہیں مگر
وہ سب سیکڑوں میں ہزاری لگے
رنگ گلزار کا شبنم سا اڑا جاتا ہے
روبرو تیرے ہزاری نہیں فوارے ہیں
English meaning of hazaarii
Noun, Masculine
- of or relating to thousand
- chiliarch, holder of a fief for thousand soldiers
- command of thousand soldiers
Adjective
- respectable, having a high status
- a millennium
हज़ारी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- हज़ार सिपाहियों का सरदार
- मुगल शासन में सरदारों को दिया जाने वाला एक ओहदा।
विशेषण
- एक हज़ारवाला, एक हज़ार से । सम्बन्धित ।।
- एक हज़ारवाला, एक हज़ार से । सम्बन्धित ।।
ہَزاری کے مرکب الفاظ
ہَزاری سے متعلق کہاوتیں
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ہَزاری روزَہ
ماہِ رجب کی ستائیسویں تاریخ کا روزہ (بعض کے نزدیک اس کے رکھنے سے ہزار روزے کا ثواب ملتا ہے)
ہَزاری مَنْصَب
شاہی زمانے کا ایک عہدہ، جو ماتحت فوج کی تعداد کے لحاظ سے ہوتا تھا، جیسے : ہزاری، پنج ہزاری، ہفت ہزاری
ہَزاری بَزاری
امیر غریب، ادنیٰ و اعلیٰ، فوجی اور شہری؛ ہر قسم کے لوگ، خاص اور عام لوگ، بڑے چھوٹے، مال دار اور غریب لوگ
ہَزاری عُمْر ہو
دعائیہ کلمہ، جو تسلیم اور آداب کے جواب میں بڑے بوڑھے بطورِ دعا زبان پر لاتے ہیں، یعنی ہزار سالہ عمر ہو، دُعا، سلام کےجواب میں کہتی ہیں، یعنی بڑی عمر ہو
یَک ہَزاری
ایک ہزار والا ، جس کے ایک ہزار ماتحت ہوں ؛ ایک شاہی عہدہ ، وہ فوجی منصب دار جس کی نگرانی میں ایک ہزار سوار یا پیادے ہوں ، شاہی زمانے میں فوجی افسروں کا ایک عہدہ جس میں ایک ہزار سوار یا پیادے ماتحتی میں ہوتے تھے ۔
بِیس ہَزاری
(ہندوستان کی مغل حکومت میں) ایک منصب نیز منصب دار جو بیس ہزار فوج کا سالار اور چار کروڑ کا تنخواہ دار ہوتا تھا؛ بست ہزاری (رک).
پَنْج ہَزاری
مغل عہد کا ایک بہت بڑا عہدہ، عہد شاہی کا ایک منصب جس میں بعض حوالوں کے مطابق ۲۶ ہزار ۵ سو سے ۲۶ ہزار ۸ سو تک ماہانہ تنخواہ ملتی تھی یعنی ۳ ہزار سے آگے دوسرا درجہ تھا.
ہَفْت ہَزاری
شاہان مغلیہ کے زمانے کا ایک بڑا عہدہ، سات ہزار فوج کی سرداری، مغلیہ دربارکا بڑا عہدے دار، سات ہزار فوج کا سردار، نیز امیر کبیر، صاحب ثروت
باوَن ہَزاری
(برِصغیر میں) شاہی زمانے کا ایک منصب دار جس کے تحت باون ہزار سپاہیوں کا رسالہ ہوتا تھا اور جو نہایت معزز اور با اختیار سمجھا جاتا تھا
نُہ ہَزاری
(شاہی زمانے میں) وہ ارکان سلطنت جن کو نو ہزار سواروں کے رکھنے کی اجازت ہوتی تھی ؛ ایک منصب ، منصب نو ہزاری ۔
یا جائے ہَزاری یا جائے بازاری
میلے تماشے میں یا تو امیر آدمی جائے کہ میلے کی سیر کرے یا فقیر جائے کہ سیر کرنے کے علاوہ کچھ مانگ بھی لائے ، میلوں ٹھیلوں میں یا تو امیر جاتے ہیں یا اوباش لوگ
یا جائے ہَزاری یا جائے بَزاری
۔میلے تماشے میں یا توآمیر آدمی جائے کہ میلےکی سیر کرے۔ فقیر جائے کہ سیر کرنے کے علاوہ کچھ مانگ بھی لائے۔
ما پَسَنْہاری بَھلی، باپ ہَفْت ہَزاری بُرا
ماں کی محبّت باپ سے زیادہ ہونے کی نسبت بولتے ہیں، ما تو پسنہاری بھی پرورش کر لیا کرتی ہے باپ خبر بھی نہیں لیتا.
باہَر مِیاں ہَفْت ہَزاری گَھر بیوی فاقوں ماری
میاں ٹھاٹھ سے نواب بنے پھرتے ہیں بیوی فاقے کرتی ہے یانصیبوں کو روتی ہے
مِیاں باہَر پَنج ہَزاری ، بِیوی گَھر میں قَحْط کی ماری
(عور) میاں باہر عیش کررہے ہیں بیوی گھر میں مصیبت جھیل رہی ہے ؛ رک : باہر میاں ہفت ہزاری ، گھر میں بیوی فاقوں ماری جو زیادہ مستعمل ہے
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qafas
क़फ़स
.قَفَس
cage for birds
[ Parindon ne qafas tod diya aur faza mein aazad udne lage ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
salaaKH
सलाख़
.سَلاخ
bar (of iron), spit
[ Daniyal ne salakh ko hath ke zor se tedha kar diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
munaqqash
मुनक़्क़श
.مُنَقَّش
painted, sculptured, coloured
[ Ghar ki tamir ke baad zeb-o-zeenat ke liye munaqqash parde bhi lagaye gaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muttasil
मुत्तसिल
.مُتَّصِل
joined, contiguous, adjoining, near
[ Jab shaam age badhi to main muttasil kamre mein rone ke liye chali gayi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaifiyat
कैफ़ियत
.کَیفِیَت
condition, state, situation
[ Mariz apni kaifiyat jab tak khud na bataye ilaj karna mushkil hota hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tahriir
तहरीर
.تَحْرِیر
writing
[ Ustad ne talib-e-ilm ki khush-khat tahrir dekh kar usko shabashi di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sadaaqat
सदाक़त
.صَداقَت
truth
[ Gandhiji ki sadaqat sab par ayan hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
unsiyyat
उंसिय्यत
.اُنْسِیَّت
feeling of kindness due to familiarity, love, affection
[ Prabhavati Devi aur Kamala Nehru mein bahut unsiyat thi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
razaa-kaaraana
रज़ा-काराना
.رَضا کارانَہ
voluntarily
[ School mein bachchon ne razakarana taur par paude lagaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qubuuliyat
क़ुबूलियत
.قُبُولِیَت
approbation, liking
[ Agar insan narmi se bat kare, to har jagah us insan ko qubuliyat aur izzat milti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (ہَزاری)
ہَزاری
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔