تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہم بھی ہیں وہ بھی ہیں" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ہم بھی ہیں وہ بھی ہیں کے معانیدیکھیے
فقرہ
مادہ: ہَم
- Roman
- Urdu
ہم بھی ہیں وہ بھی ہیں کے اردو معانی
- ہمارا ان کا مقابلہ ہے دیکھیں کون بڑھتا ہے
Urdu meaning of ham bhii hai.n vo bhii hai.n
- Roman
- Urdu
- hamaaraa un ka muqaabala hai dekhe.n kaun ba.Dhtaa hai
हम भी हैं वो भी हैं के हिंदी अर्थ
- हमारा उन का मुक़ाबला है देखें कौन बढ़ता है
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
بِھیت کے بھی کان ہوتے ہیں
دیوار ہم گوش دارد ، اپنا بھید کسی سے نہیں کہنا چاہیے ورنہ تمام جہاں میں مشہور ہو جائے گا.
دِیوار کے بھی کان ہَیں
دیوار بھی کان رکھتی ہے، دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں، یہ محاورہ اسوقت بولا جاتا ہے، جب کسی بات یا گفتگو کو بہت خاموشی سے کہنا اور پوشیدہ رکھنا ہوتا ہے، اس کا مطلب ہوتا ہے، ہوشیار رہکر گفتگو کرنا
جَہاں چار بَرتَن ہوتے ہیں کَھٹَکْتے بھی ہَیں
جہاں کچھ لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں تو وہاں تکرار بھی ہو ہی جاتی ہے، جہاں مجمع ہوتا ہے وہاں تکرار بھی ہوتی ہے
یِہ تو کَبِیر بھی کَہہ گئے ہیں
یہ تو مسلمہ بات ہے، یہ بات تو اور سب بزرگوں کی تسلیم کی ہوئی ہے، اسے تو عارف باللہ بھی مانتے ہیں، یہ تو مانی ہوئی اور تسلیم کی ہوئی بات ہے، یہ بات مسلم ہے
یَہاں حَضرَت جِبْرائِیل کے بھی پَر جَلتے ہیں
یہاں تک ہی رسائی تھی (معراج کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے ، حضرت جبرائیلؑ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ہمراہ تھے ایک موقع پر جا کے انہوں نے کہا کہ وہ اس سے آگے نہیں جاسکتے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آگے تنہا روانہ ہوئے)
چار باسَن ہوتے ہَیں تو کَھڑْکَتے بھی ہَیں
رک : جہاں چار برتن الخ ، جہاں چار آدمی جمع ہوتے ہیں تکرار بھی ہو جاتی ہے .
ضَرُورت میں گَدھے کو بھی سالا کرتے ہیں
مصیبت کے وقت ادنٰی لوگوں کی بھی خوشامد کرنی پڑتی ہے، ناچاری میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے
کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں
زمانہ بدلتا رہتا ہے، کبھی غریبوں اور کمزورں کا زمانہ بھی بدل جاتا ہے، ان کے بھی اچّھے دن آ جاتے ہیں، غریب اور کمزور ہمیشہ غریب و کمزور نہیں رہتے، بارہ برس میں گھورے کے بھی دن پھر جاتے ہیں
ہم تو ڈوبے ہیں صَنَم تُم کو بھی لے ڈوبیں گے
ہم خود تو پھنسے ہیں، تم کو بھی پھنسائیں گے، اس وقت مستعمل جب یہ کہنا ہو کہ کوئی شخص خود تو مصیبت میں مبتلا ہے دوسروں کو بھی اس میں مبتلا کرے گا
مایا کے بھی پاؤں ہوتے ہیں، آج میرے کَل تیرے
دولت کسی کے پاس ہمیشہ نہیں رہتی، آج ایک کے پاس ہے تو کل دوسرے کے پاس
ضَرُورت میں گَدھے کو بھی باپ بنالیتے ہیں
مصیبت کے وقت ادنٰی لوگوں کی بھی خوشامد کرنی پڑتی ہے، ناچاری میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے
کَہِیں سُوکھے دَرَخْت بھی ہَرے ہوتے ہیں
ناممکن بات کبھی ممکن نہیں ہوتی، جو ایک دفعہ برباد یا تباہ ہو جائے پھر عروج حاصل نہیں کرتا
ہَم بھی ہَیں پانچْویں سَواروں میں
جس کی کچھ حقیقت نہ ہو اور وہ خود کو خوامخواہ بڑے لوگوں میں شامل کرے
تِین دِن قَبْر میں بھی بھاری ہوتے ہیں
مرنے کے بعد تین دن تک قبر میں فرشتے حساب لیتے ہیں، اس سے مراد یہ ہے کہ دنیا کے بکھیڑے بہت ہیں، انسان کو خدا کی یاد ہر وقت کرنی چاہیئے، مرنے کے بعد بھی آدمی کا پریشانیوں سے پیچھا نہیں چھوٹتا
کہیں تھوک سے بھی سَتّو سنتے ہیں
ضروری سامان کے بغیر کام نہیں ہو سکتا، چھوٹی پون٘جی سے بڑا کام نہیں ہو سکتا
خُدا سَر پَر دو سِینْگ دے تو وہ بھی سَہے جاتے ہیں
خدا کی ڈالی مصیبت برداشت کرنی پڑتی ہے، خدا کی دی ہوئی تکلیف بھی قبول ہے، اللہ کی رضا پر راضی ہونا چاہیے
نِکلےدانْت بھی کَہِیں پَیٹھے ہَیں
مثل مشہور ہے جو بھید کھل جائے وہ پھر نہیں چھپتا (رک : نکلے ہوئے دانت الخ) ۔
پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا
۔(عو) مثل۔ پھول آنا دیکھو نمبر ۱ پھل آنا۔ بچہ جننا۔ عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلّی کے لئے کہتی ہیں۔
وَقت پَر گَدھے کو بھی باپ بَنا لیتے ہَیں
one behaves indulgently towards a fool for reasons of expediency
جو خدا سر پر سِینگ دے تو وہ بھی سہنے پڑتے ہیں
جو مصیبت آئے وہ برداشت کرنی پڑتی ہے، خدا کی رضا پر راضی رہنا بہت اچھی بات ہے
کَہِیں ہاتھوں کی لَکِیریں بھی ٹَلْتی ہیں
کہیں تقدیر بھی خطا کرتی ہے ، کہیں رشتے بھی چُھوٹتے ہیں ، اپنوں کا اپنوں کو چھوڑنا ممکن نہیں ، اپنوں کا چُھوٹنا اور رشتہ ٹوٹنا دشوار ہے.
کَہِیں بُوڑھے طوطے بِھی پَڑْھتے ہیں
ہر بات اپنے وقت ہر مناسب ہوتی ہے ، بوڑھوں کی تربیت نہیں ہو سکتی ، ہر کام یا فن کی تحصیل کا زمانہ مقرر ہے ، اس کے گزرنے کے بعد اس کا حصول مشکل ہوتا ہے.
کَہِیں ہاتھوں کی لَکِیریں بھی مِٹْتی ہیں
کہیں تقدیر بھی خطا کرتی ہے ، کہیں رشتے بھی چُھوٹتے ہیں ، اپنوں کا اپنوں کو چھوڑنا ممکن نہیں ، اپنوں کا چُھوٹنا اور رشتہ ٹوٹنا دشوار ہے.
جَب کَمَر میں زور ہوتا ہے تو مَدار صاحَب بھی دیتے ہیں
بیروں فقیرون کی دعا کا تب ہی اثر ہوتا ہے جب اپنے آپ بھی کوشش کی جائے
دُدَھیل گائے کی دو لاتیں بھی سَہی جاتی ہیں
جس سے نفع پہنچتا ہے اس کی ناز برداری بُری نیہں معلوم ہوتی فائدے کے لیے تکلیف اٹھانا برا نہیں لگتا .
ہم نے بھی تمہاری آنکھیں دیکھی ہیں
ہم بھی تمہاری طرح ہوشیار ہیں، اپنی بھی تعریف اور مخاطب کی بھی تعریف اور خوشامد
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tajviiz
तज्वीज़
.تَجْوِیز
view, opinion, judgment
[ Sakina ne shadi ki tajqiz inkisari ke sath qubul kar li ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
intihaa
इंतिहा
.اِنْتِہا
extremity, finish, end, close, termination
[ Mahatma Gandhi pul se Ganga nadi ki intiha nahin dikhai deti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vaa'iz
वा'इज़
.واعِظ
preacher, homilist
[ Maulana Azad mujahid-e-azadi (Freedom Fighter) ke sath-sath ek achhe waaiz bhi the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tafhiim
तफ़्हीम
.تَفْہِیم
teaching, instructing, informing
[ Naqabil-e-tafhim chiz har kisi ko ek hi jaisi malum hoti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taqriib
तक़रीब
.تَقْرِیب
ceremony, rite
[ Barish nahin hone ke sabab log mazhabi taqrib ka ehtimam karte hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hidaayat
हिदायत
.ہِدایَت
guidance, direction
[ Waalidain ki hidaayat har bachche ke liye sab se qimti chiz hoti hai, jo use sachchi zindagi ka raasta dikhati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fehrist
फ़ेहरिस्त
.فِہْرِسْت
list, index, inventory, catalogue, table of contents
[ Main ne market jaane se pahle tamaam zaroori aur aham chizon ki fehrist taiyar ki taki kharidari ke dauran koi chiz choot na jaaye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naamanzuur
नामंज़ूर
.نامَنظُور
rejected, refused, disapproved
[ Adaalat ne mulzim ki zamaanat ki darkhvast naamanzoor kar di kyunki us ke khilaf mazboot suboot the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maa'zarat
मा'ज़रत
.مَعْذَرَت
excuse, apology, plea
[ Agar meri se koi aisa kaam hua ho jis se aapko taklif pahunchi ho to us ke liye maazarat ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muKHaalifat
मुख़ालिफ़त
.مُخالِفَت
disagreement, dissension, variance, discord
[ Agar aap kisi ki mukhalifat karte hain, to pahle us ke dalilon ko dhyan se sunein taki aap us ko behtar tariqe se jawab de sakein ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (ہم بھی ہیں وہ بھی ہیں)
ہم بھی ہیں وہ بھی ہیں
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔