تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہَلْدی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ہَلْدی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
ہَلْدی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ایک چھوٹا سا پودا نیز اس کی جڑ جو ڈیڑھ دو ہاتھ اونچا ہوتا ہے، اس کی کئی قسمیں ہیں، عموماً دو مشہور ہیں، ایک بالکل پیلی اور دوسری لال یا سرخی مائل، دال ترکاری وغیرہ میں ڈالا جاتا ہے اس کا رنگ بھی بنتا ہے اور بیرونی طور پر چوٹ، موچ وغیرہ اور داخلاً کھانسی دمہ نزلہ زکام کے علاج کے لیے بھی مستعمل ہے، زرد چوبہ
- اُبٹن، اُبٹنے کی رسم
شعر
اس نے ہم کو ہلدی کیا دی ہم پنساری بن بیٹھے
لینے والے مالک ٹھہرے دینے والا کچھ بھی نہیں
عاشقی میں ہم کو اب تک مار کھانا یاد ہے
جسم پر چونا کبھی ہلدی لگانا یاد ہے
ست رنگی سپنوں میں چہرہ ست رنگی ہو جائے ہے
اندر دھنش کا رنگ ملا ہے تمرے نام کی ہلدی میں
English meaning of haldii
Noun, Feminine
- turmeric
- name of a marriage-ceremony in which the bride and bridegroom are anointed with turmeric
हल्दी के हिंदी अर्थ
ہَلْدی کے مترادفات
ہَلْدی کے مرکب الفاظ
ہَلْدی سے متعلق محاورے
ہَلْدی سے متعلق کہاوتیں
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ہَلْدی
ایک چھوٹا سا پودا نیز اس کی جڑ جو ڈیڑھ دو ہاتھ اونچا ہوتا ہے، اس کی کئی قسمیں ہیں، عموماً دو مشہور ہیں، ایک بالکل پیلی اور دوسری لال یا سرخی مائل، دال ترکاری وغیرہ میں ڈالا جاتا ہے اس کا رنگ بھی بنتا ہے اور بیرونی طور پر چوٹ، موچ وغیرہ اور داخلاً کھانسی دمہ نزلہ زکام کے علاج کے لیے بھی مستعمل ہے، زرد چوبہ
ہَلْدی اُٹْھنا
شادی کے تین یا پانچ دن پہلے دولھا اور دُلہن کے بدن پر ہلدی اور تیل (ابٹن) لگانے کی رسم ہونا ، ہلدی چڑھنا
ہَلْدی کی گانٹھ
ہلدی جو جڑ کی شکل میں ہو ، ہلدی کے پودے کی جڑ جسے کاٹ کر اور جوش دے کر سکھا لیتے ہیں اور پیس کر سالن وغیرہ میں ڈالتے اور اس کا چوٹوں پر لیپ کرتے ہیں ؛ مراد : نہایت فربہ ۔
ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری رَن٘گ چوکھا آیا
رک : ہلدی لگی نہ پھٹکری اور رنگ چوکھا آوے / آئے ؛ مفت کام بن گیا ۔
ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے
بغیر محنت اور بغیر خرچ کیے کام ہو جانا اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر خرچ اور محنت کے کام خاطر خواہ ہو جائے ۔
ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَڑی اَور رَن٘گ چوکھا آئے
بغیر محنت اور بغیر خرچ کیے کام ہو جانا اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر خرچ اور محنت کے کام خاطر خواہ ہو جائے ۔
ہَلْدی چُونا تُھپْوانا
چوٹ پر ہلدی اور چونے کا لیپ کرانا ، چوٹ کا علاج کرانا ؛ مراد : بہت چوٹیں آنا ، بہت پٹائی ہونا .
ہَلْدی لَگا کے بَیٹْھنا
چوٹ لگنے کا بہانہ کر کے چھپ رہنا ؛ حیلہ ڈھونڈھنا ، بہانہ کرنا ، ایک جگہ بیٹھا رہنا ؛ کوئی کام نہ کرنا
ہَلْدی لَگا کے بَیٹھو گے
سینکتے پھرو گے ، ہاتھ پانو تڑوا بیٹھو گے ، اس کام سے باز آؤ ورنہ ایسی مار کھاؤگے کہ ہلدی لگا کر بیٹھنے کی ضرورت ہوگی.
ہَلْدی لَگا کَر بَیٹھو گے
۔ اس کام سے باز آؤ ورنہ ایسی مارکھاؤ گے کہ ہلدی لگاکر بیٹھنے کی ضرورت ہوگی۔
ہَلْدی کی گِرَہ سے پَنْساری نَہِیں ہوتا
اس کو بہت سامان چاہیے اتنی بات سے کام درست نہیں ہوتا ، معمولی علم سے انسان ماہر نہیں ہو جاتا .
ہَلْدی کی گِرَہ لے کے پَنْساری بَن بَیٹْھنا
تھوڑی سی پونجی پر نازاں ہونا ، عموماً اس محل پر بولتے ہیں جب کوئی ناقص اپنے آپ کو کامل جانے ۔
ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری پَٹاک بَہُو آن پَڑی
بے مشقت یا بلا کوشش کام بن گیا ، بغیر محنت یا کوشش کے مطلب حاصل ہو گیا ، بن خرچے کام بن جانا ۔
ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَڑی پَٹاک بَہُو آن پَڑی
بے مشقت یا بلا کوشش کام بن گیا ، بغیر محنت یا کوشش کے مطلب حاصل ہو گیا ، بن خرچے کام بن جانا ۔
ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری پَٹاخ بَہُو آن پَڑی
بے مشقت یا بلا کوشش کام بن گیا ، بغیر محنت یا کوشش کے مطلب حاصل ہو گیا ، بن خرچے کام بن جانا ۔
ہَلْدی کی گانٹھ ہاتھ لَگی تو چُوہا پَنْساری بَن بَیٹھا
رک : ہلدی کی گرہ لے کر پنساری بن بیٹھنا ؛ کمینے کو تھوڑی سی چیز مل جائے تو وہ اس پر بہت ناز کرتا ہے
ہَلْدی زَرْدی نَہ تَجے کَھڑَس تَجے نَہ آم، جو ہَلدی زَرْدی تَجے تو اَوگُن تَجے غُلام
برا برائی نہیں چھوڑ سکتا جس طرح ہلدی زردی یا آم کھٹائی نہیں چھوڑ سکتا ، اگر ہلدی سے زردی دور ہو جائے تو غلام بھی عیب ترک کر دے ، کسی کی فطرت تبدیل نہیں ہوتی.
ہَلدی لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ بھی چوکھا آئے
۔مثل۔ اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر کچھ خرچ کئے خاطر خواہ کام نکل آئے۔
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
nataa.ij
नताइज
.نَتائِج
results, consequences, outcome
[ Intikhabat (Election) ki tamam nishiston (Seats) ke nataej aa gaye hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
filhaal
फ़िलहाल
.فِی الْحال
at the moment, as of now, now
[ Filhal mashriq-e-vusta ke halat achche nahin hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaamil
कामिल
.کامِل
perfect, mature, entire, expert, skilled person, skillful
[ Badhayi, kumhar waghaira ilm-e-dast-kaari (Handicraft Art) mein kamil hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dastuur
दस्तूर
.دَسْتُور
constitution, rule, regulation
[ Daai kahne lagi ki hamari malika ka jitna karkhana tumne dekha sab isi dastur se jari hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haalaat
हालात
.حالات
circumstances, conditions, state of affairs
[ Zahin shakhs apni zihanat ke zariya mushkil haalaat par bhi qabu pa leta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zahiin
ज़हीन
.ذَہِین
intelligent, ingenious
[ Husn-Ara zahin aur samajhdar hone ke alawa nek-zaat bhi thi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHaarij
ख़ारिज
.خارِج
rejected, excluded, expelled
[ Mulzim be-qusoor sabit hua isliye muqadma adalat se kharij kar diya gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ittilaa'
इत्तिला'
.اِطَّلاع
information, intimation
[ Chori ke mutalliq police ko ghalat ittila mili ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaabuu
क़ाबू
.قابُو
control, authority
[ Adiyal ghode par qabu pana bahut mushkil hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dastkaarii
दस्तकारी
.دَسْتکاری
handicraft
[ Badhayi, kumhar waghaira ilm-e-dast-kari mein kamil hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (ہَلْدی)
ہَلْدی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔