تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گَنگا" کے متعقلہ نتائج

گَنگا

بھارت میں ایک مشہور دریا جو سلسلۂ کوہ ہمالیہ کے گنگوتری نامی ایک پہاڑ سے نکل کر مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا خلیج بنگال میں گِرتا ہے، ہندو اس دریا کو نہایت مقدس مانتے ہیں اور اس میں نہانا باعث ثواب اور مُردوں کی راکھ یا ہڈَیاں اس میں ڈالنا ذریعۂ نجات سمجھتے ہیں

گَنگا جی

دریائے گنگا

گَنگا پاٹ

گھوڑے کے پیٹ پر ایک بھون٘ری کا نام جو تنگ کسنے کے مقام سے باہر ہوتی ہے .

گَنگا ساگَر

وہ جگہ جہاں دریائے گنگا سمندر میں جاکر گرتا ہے، دریائے گنگا کا دہانہ

گَنگا رام

ایک بہت بڑا ہاتھ بھر کا لمبا جوتا جو اکثر تحصیلداروں اور کوتوالوں کے پاس خراج نہ دینے والوں اور بدمعاشوں کو سزا دینے کے واسطے تحصیل یا کوتوالی میں رکھا رہتا تھا، جس جوتے سے ہندو خطاوار کو سزا دی جاتی اسے گنگا رام اور جس سے مسلمانوں کو سزا دی جاتی اسے مولا بخش کہا کرتے تھے، اکبر کے زمانے سے اس کا رواج ہوا تھا

گَنگا گَئے تو گَنگا رام جَمْنا گَئے تو جَمْنا داس

موقع پرست اور موقع محل کے مطابق اپنا طور طریقہ بدلنے والے شخص کی نسبت بولتے ہیں .

گَنگا جَمْنی تَہْذِیب

ہندو اور مسلمانوں کی ملی جُلی تہذیب .

گَنگا جَلی

وہ برتن (عموماً) شیشی یا بوتل جس میں گنگا کا پانی تبرک کے طور پر رکھا جائے

گَنگا جَل

(ہندو) دریائے گنگا کا پانی جسے ہندو پوتر (مقدس) مانتے ہیں

گَنگا بَہْنا

فیض جاری ہونا

گَنگا اُٹھانا

(ہندو) گنگا جل ہاتھ میں لے کر قسم کھانا، دریائے گنگا کی قسم کھانا

گَنگا پار

گنگا کی دوسری طرف کی آبادی، یا زمین کا وہ حصہ جو گنگا کی دوسری طرف ہو، گنگا کی دوسری طرف، گنگا کے دونوں اطراف، وہ حصۂ زمین یا مقام جو دریائے گنگا کی دوسرے جانب ہو، (مجازاً) مشکل مرحلہ، دشوار کام .

گَنگا اُتَرْنا

دریا عبور کرنا، دریائے گنگا کو عبور کرنا، مجازاً مشکل کام انجام دینا

گَنگا بَہانا

فیض جاری کرنا

گَنگا جَمْنا

بھارت میں دو دریاؤں کے نام، جن کو ہندو مقدس سمجھتے ہیں، ان میں سے اول گنگوتری پہاڑ سے اور دوسرا جمنوتری سے نکلا ہے، گنگا سے دوسرے درجہ پر جمنا کو مانا گیا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں گَنگا کے معانیدیکھیے

گَنگا

ga.ngaa•गंगा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

  • Roman
  • Urdu

گَنگا کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بھارت میں ایک مشہور دریا جو سلسلۂ کوہ ہمالیہ کے گنگوتری نامی ایک پہاڑ سے نکل کر مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا خلیج بنگال میں گِرتا ہے، ہندو اس دریا کو نہایت مقدس مانتے ہیں اور اس میں نہانا باعث ثواب اور مُردوں کی راکھ یا ہڈَیاں اس میں ڈالنا ذریعۂ نجات سمجھتے ہیں
  • (مجازاً) دریا

شعر

Urdu meaning of ga.ngaa

  • Roman
  • Urdu

  • bhaarat me.n ek mashhuur dariyaa jo silsilaa-e-koh himaalyaa ke gangotrii naamii ek pahaa.D se nikal kar muKhtlif ilaaqo.n se guzartaa hu.a Khaliij bangaal me.n girtaa hai, hinduu is dariyaa ko nihaayat muqaddas maante hai.n aur is me.n nahaanaa baa.is savaab aur murdo.n kii raakh ya haDDiyaa.n is me.n Daalnaa zariiyaa-e-najaat samajhte hai.n
  • (majaazan) dariyaa

English meaning of ga.ngaa

Noun, Feminine

  • the river Ganges
  • stream, river
  • name of a Hindu goddess

गंगा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • भारत की एक प्रसिद्ध तथा पवित्र नदी जो हिमालय से निकलकर बंगाल की खाड़ी में मिलती है, जाह्नवी, भागीरथी, हिन्दू आस्था के अनुसार इसमें दुबकी लगाने से पाप धुल जाते हैं

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

System.Collections.Generic.List`1[RekhtaDictionary.Models.RDWordItem]

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گَنگا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گَنگا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone