تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دَرَخْت" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں دَرَخْت کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
دَرَخْت کے اردو معانی
اسم، مذکر
-
پیڑ، جھاڑ، شجر
مثال • ایک ہی اچھال میں بندر درخت پر جا بیٹھا
شعر
سایہ ہے کم کھجور کے اونچے درخت کا
امید باندھئے نہ بڑے آدمی کے ساتھ
مہندی لگانے کا جو خیال آیا آپ کو
سوکھے ہوئے درخت حنا کے ہرے ہوئے
ان کے ہونے سے بخت ہوتے ہیں
باپ گھر کے درخت ہوتے ہیں
Urdu meaning of daraKHt
- Roman
- Urdu
- pe.D, jhaa.D, shajar
English meaning of daraKHt
Noun, Masculine
-
tree
Example • Ek hi uchhaal mein bandar darkht par ja baitha
दरख़्त के हिंदी अर्थ
دَرَخْت کے مترادفات
تمام دیکھیےدَرَخْت کے مرکب الفاظ
دَرَخْت سے متعلق محاورے
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
دَرَخْت اَپْنے پَھل سے پہْچانا جاتا ہَے
انسان اپنے اعمال سے ہی بھلا یا بُرا ہوتا ہے ؛ ہر چیز اس کے نتیجے سے معلوم ہوتی ہے .
دَرَخْت سَوار
درخت پر سوار ہونے والا ؛ (اِصطلاحاً) وہ مضرت رساں بیلیں جیسے آکاس بیل یا امربیل وغیرہ جو درخت پر چھا جاتی ہیں اور اس کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیں .
دَرَخْت کی ٹَہْنی والی لِکھائی
خطِ سرو کی طرح لِکھائی کا ایک قدیم طریقہ ، ایک کلتی (Celtic) زبان کا رسم الخط ، انگ : اوگم یا اوگھم حسم الخط (Ogham = Script Ogam) . ظاہری صورت کی بَنا پر اس خط کو (اوگم رسم خط) درخت کی ٹہنی والی لِکھائی کہا جاتا ہے .
دَرَخْتِ مَمْنُوع
جنَت کا وہ درخت جسکا پھل کھانے سے حضرتِ آدم کو اللہ تعالیٰ نے منع کیا تھا، شجرِ ممنوعہ، آدم سے ایک قصور سرزد ہوا کہ انہوں نے درخت ممنوعہ کا پھل کھا لیا تو خدا نے انکو بہشت سے نکال دیا
دَرَخْت کا حال پَھلوں سے مَعْلُوم ہوتا ہے
درخت اپنے پَھل سے پہچانا جاتا ہے، انسان اپنے اعمال سے ہی بھلا یا بُرا ہوتا ہے، ہر چیز اس کے نتیجے سے معلوم ہوتی ہے
زَرِّیں دَرَخْت
ایک درخت جو ایران میں ہوتا ہے ، اس کے پتّے زیتون کے پتّون کی طرح ہوتے ہیں اور پُھول ایسا معلوم ہوتا ہیے جیسے سُورج ، عرق النسا کو فائدہ پہن٘چاتا ہے ، رُکا ہوا خُونِ حیض اور پیشاب اس کے استعامل سے جاری ہو جاتا ہے
ٹِڈّی دَرَخْت
ایک درخت ، جو عام طور سے فلسطین کے جن٘گلوں میں پایا جاتا ہے اس کا پھل مٹر کے دانوں کے برابر ہوتا ہے کچا کھایا جاسکتا ہے اور اس کا آٹا بھی پیسا جاتا ہے ، انگ : Locust tree.
کاٹھی دَرَخْت
(باغبانی) وہ تُخمی پودا جس پر اسی جنس کے بڑے درخت کا بیوند لگایا جائے اور اس عمل سے پیوندی درخت بنے
مَخْرُوطی دَرَخْت
وہ درخت جن میں مخروطی شکل کا پھل لگتا ہے ، سدابہار درخت جیسے صنوبر ، سرو اور چیڑ وغیرہ
مَسْتُور دَرَخْت
(جنگلات) وہ درخت جس کی بالیدگی زمین میں بہت زیادہ نیچے ہونے کی وجہ سے عملاً رک گئی ہو
کائی کا دَرَخْت
(نباتیات) درخت کی چھال پر دیوار پر یا پتّھروں اور چٹانوں پر جم جانے والا سُوکھا مادّہ جن میں درحقیقت ننھے ننھے پودے ہوتے ہیں ، کائی نما نباتیات جو پتھر یا درخت کے تنے پر اُگتی ہے ، لچن ، کشتہ العجوز.
چَرْبی کا دَرَخْت
چین میں اگنے والا موم چینا نامی درخت اس کے بیجوں پر سفید موم لپٹا ہوتا ہے جس کو پانی میں ابال کر نکال لیا جاتا ہے.
قَرْض دار دَرَخْت
اس درخت کو کہتے ہیں جو کسی دوسرے درخت پر اگتا ہے اور اس کی جڑیں زمین میں نہیں ہوتیں وہ دوسرے درخت کی غذا میں حصّہ دار بن کر اس کو سکھاتا چلا جاتا ہے، طفیلی پودا
جَہاں اَور دَرَخْت نَہِیں وَہاں اَرَنَڈْ ہی دَرَخْت ہے
جہاں لایق نہیں ہوتے، وہاں کم لیاقت ہی لیاقت دار ہوجاتے ہیں، جہاں کوئی شے بہتر نہ ہو وہاں کمتر ہی سہی، رک: جہاں روکھ نہیں الخ.
جاؤ شِیر کا دَرَخْت
ایک درخت جس کے پتے انجیر کے پتوں کی طرح اور نہایت سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور سونف کا سا اس کے پیڑ کا جھاوا ہوتا ہے... اس کا پھل اور پھول اور جڑ دواؤں میں استعمال کیے جاتے ہیں
کَہِیں سُوکھے دَرَخْت بھی ہَرے ہوئے ہیں
ناممکن بات کبھی ممکن نہیں ہوتی، جو ایک دفعہ برباد یا تباہ ہو جائے پھر عروج حاصل نہیں کرتا
ہِینگ کا دَرَخت
ہینگ کا پیڑ جسے عربی میں النجدان ، فارسی میں درقت انگدان کہتے ہیں اور اس کا گوند مصطگی سے ملتا جلتا ہوتا ہے جسے ہیرا ہینگ کہتے ہیں
کَہِیں سُوکھے دَرَخْت بھی ہَرے ہوتے ہیں
ناممکن بات کبھی ممکن نہیں ہوتی، جو ایک دفعہ برباد یا تباہ ہو جائے پھر عروج حاصل نہیں کرتا
نَر دَرَخت
(نباتیات) وہ پودا یا وہ درخت جس میں ایک ہی پھول حامل زر حصہ اور بقچہء گل رکھتا ہو ، دو جنیا ۔
جِس دَرَخْت کے سائے میں بَیٹھے اُسی کی جَڑ کاٹے
جس سے فائدہ اٹھائے اسی کو نقصان پہنچائے، سخت نمک حرام اور محسن کُش ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Guruub
ग़ुरूब
.غُرُوب
occultation, sunset
[ Suraj ke ghurub hote hi charon taraf andhera ho jata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hausala
हौसला
.حَوصَلَہ
courage, spirit
[ Shyam ek baland-hausla shakhs hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aamadanii
आमदनी
.آمَدَنی
profits, gains, earnings
[ Zaraa'at hi hamari asl aamadni ka zaria hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
pinhaa.n
पिंहाँ
.پِنْہاں
hidden, secret, concealed
[ Jadid technology ne bahut se raz-ha-e-pinhan aashkara kar diye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ziraa'at
ज़िरा'अत
.زِراعَت
agriculture, husbandry, cultivation
[ Hindustan mein sattar fisad aabadi zaraa'at karti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zavaal
ज़वाल
.زَوال
decline, fall
[ Angrez Hindustan mein Mughlon ke zawal ka zariya bane ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fiisad
फ़ीसद
.فِیصَد
percent, percentage
[ Greenland ka taqriban ikkyasi fisad hissa barf se dhaka hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zarii'a
ज़री'आ
.ذَرِیعَہ
means, medium
[ Zarae-e-aamadni badhane aur mulk mein amn qaayam karne ka sabse bada zari'aa rail hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aaftaab
आफ़ताब
.آفْتاب
the sun, luminary
[ Aftab ke ghurub hote hi charon taraf andhera chhaa jata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baland
बलंद
.بَلَنْد
high, tall, raised, elevated
[ Aaftab pahad ki baland chotiyon se numudar hua ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (دَرَخْت)
دَرَخْت
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔