تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لَنگَر" کے متعقلہ نتائج

لَنگَر

لوہے کا ایک نوک دار وزن جو بحری جہاز میں رسّے یا زنجیر سے باندھ کر رکھا جاتا ہے اور جہاں جہاز ٹھہرانا ہو وہاں اسے سمندر میں گرا دیتے ہیں نیز وہ وزنی پتّھر جسے چھوٹی کشتیوں کو کھڑا کرنے کے لیے رسّے سے باندھ کر سمندر میں لٹکا دیتے ہیں

لَنگَر دینا

پیروں کو زمین پر جما کر کھڑا ہونا .

لَنگَر پَڑنا

زیر بار ہونا ، بوجھ پڑنا .

لَنگَر ٹُوٹْنا

بحری جہاز کی آہنی زنجیر کا ٹوٹنا جس سے وہ بندھا ہوا ہو نیز بے سہارا ہونا ، بے آسرا ہونا .

لَنگَر بَنانا

جہاز کو اپنی جگہ قائم و برقرار رکھنے کے لیے ایسی وزنی شے کا لٹکانا جس سے جہاز اپنی جگہ ٹھہرا رہے ؛ سہارا بنانا ، آسرا بنانا ، مدد دینا ، اپنی جگہ قائم رکھنا .

لَنگَر بَٹْنا

مستقل کھانا بٹتے رہنا ، ہمیشہ کھانے کی تقسیم جاری رہنا ، روزمرّہ کھانا تقسیم ہونا .

لَنگَر مارْنا

دباؤ ڈالنا ، پان٘و جمانا ، ثابت قدم رہنا .

لَنگَر اُٹھانا

جہاز یا کشتی کے لنگر کو پانی سے نکالنا، کشتی یا جہاز کا رسّا کھول کر اُسے آگے چلانا، جہاز یا کشتی روانہ کرنا، کشتی کا روانہ ہونا

لَنگَر چھوڑنا

بحری جہاز یا کشتی کا ٹھیرانا ، لنگر ڈالنا .

لَنگَر کھولْنا

لنگر اُٹھا کے کشتی یا جہاز کو چلنے دینا ، لہروں کے سپرد کردینا .

لَنگَر اَنْداز

سمندر یا دریا میں ٹھہرا ہوا، ٹھہرنا، رکنا

لَنگَر خانَہ

ایسی خانقاہ یا امام باڑہ جہاں کھانا بٹتا ہے، وہ جگہ جہاں روزانہ محتاجوں، فقیروں، مسافروں اور مسکینوں کے لیے کھانا تقسیم ہو، محتاج خانہ جہاں غریبوں کو کھانا کھلایا جائے، خیرات خانہ

لَنگَر کے ہاتھ

(کُشتی) مکدروں کی ایک خاص ورزش جس میں مکدروں کو سر کے گرد گُھمانے کے بعد سیدھا کرکے ہاتھ ناف تک (جو رومالی باندھنے کی حد ہوتی ہے) اُتار لاتے ہیں .

لَنگَر جَمْنا

لنگر جمانا (رک) کا لازم .

لَنگَر بَنْنا

لنگر بنانا (رک) کا لازم ، سہارا ہونا .

لَنگَر سے متعلق محاورے

لَنگَر

اصل: سنسکرت

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone