تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دانتوں" کے متعقلہ نتائج

دانتوں

دان٘ت کی جمع یا خرفہ شکل، تراکیب میں مُستعمل

دانتوں مارنا

رک: دانت پیسنا.

دانتوں اُٹھانا

دانتوں سے چننا، نہایت قدر کے ساتھ اٹھانا یا لینا، کسی چیز کی بہت قدر کرنا

دانتوں چَڑْھنا

ہر وقت برائی کے ساتھ یاد کیا جانا، ہر وقت گالیاں اور بد دعائیں سننا، کوسنے کھانا

دانتوں میں لَگْنا

(پانی یا کسی اور چیز کے کھانے پینے سے) دان٘توں کو تکلیف پہن٘چنا، دان٘توں میں درد پیدا ہونا

دانتوں کا ٹُوٹْنا

منھ میں دانت نہ رہنا، پوپلا ہو جانا

دانتوں چَڑھانا

کوسنے کا موقع دینا

دانتوں پَر ہونا

دودھ پیتے بچے کے دان٘ت نکلنے کا زمانہ آنا

دانتوں کی کِھڑْکی

دو دانتوں کے درمیان کی خالی جگہ

دانتوں سے لَڑْنا

سختی کے سبب کسی چیز کا دانتوں سے نہ توڑا جانا، مُراد : کسی چیز کا بہت سخت ہونا

دانتوں کی زَرْدی

دانتوں کا میل اور گندگی

دانتوں کا چَوکا

دان٘توں کا چوکھٹا، جبڑا، بتیسی

دانتوں سے پَکَڑْنا

کسی چیز کے حاصل کرنے کے لئے نہایت کوشش کرنا

دانتوں سے زَمِین پَکَڑنا

جگہ سے نہ ہلنا، زمین کو مضبوط پکڑنا

دانتوں میں اُنگْلی لینا

دان٘توں میں اُن٘گلی دابنا، حیران و متحیر ہونا، ششدر رہ جانا، ہکا بکا رہ جانا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone