تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِظام" کے متعقلہ نتائج

نِظام

موتیوں کی لڑی، دھاگے میں پروئے ہوئے جواہر وغیرہ

نِظام ہونا

مرتب یا منظم ہونا ، ترتیب پائی جانا ۔

نِظام نامَہ

تحریری قانون ، قواعد و ضوابط کا تحریر نامہ ۔

نِظامِیَّہ

(تصوف) نظامی سلسلہء طریقت ۔

نِظام دَہر

دنیا کا نظام

نِظام کُہَن

پرانا نظام، پچھلی باتیں، دقیانوسیت

نِظامِ تہَجّی

(لسانیات) ترتیب ِتہجی ، کسی زبان کے حروف کی ترتیب ۔

نِظام ہَستی

نظام زندگی ، کا ئنات کا نظام ، نظام حیات

نِظامِ شُوریٰ

مشاورت کا نظام ، شورائیت ۔

نِظامِ جَہان

دنیا کا نظام ۔

نِظامِ ہَضم

(طب) غذا کو چبانے ، معدے میں پہنچانے اور جزو بدن بنانے کا نظام ، جسم میں مختلف افعال کا سلسلہ جس سے خوراک ہضم ہوتی ہے ، ہاضمے کا نظام ، نظام انہضام (Digestive System) ۔

نِظامُ الدِّین

سلطان نظام الدین اولیا دہلی سے تین میل کے فاصلے پر ایک بستی میں مدفون ہیں جو اب نظام الدین ہی کے نام سے مشہور ہے

نِظامِ عَدل

انصاف کا نظام، عدالتی نظام

نِظامِ شاہی

بادشاہی نظام ، شاہی حکومت ، بادشاہت ۔

نِظامی

(تصوف) حضرت نظام الدین اولیاء ؒسے منسوب یا متعلق ؛ چشتیہ سلسلے کی ایک شاخ جس کی نسبت حضرت نظام الدین اولیاء ؒسے قائم ہوئی نیز اس سلسلے کا کوئی بزرگ یا مرید

نِظام قائِم ہونا

ترتیب و تنظیم کا پایا جانا ، نظم اور ار تباط ہونا

نِظامِ عالَم

کل دنیا کا انتظام، نظام کائنات

نِظامِ عَمَل

لائحہ عمل ، پروگرام ، ضابطہ کارروائی ۔

نِظامِ طَبعی

وہ نظام جو قانون قدرت کے مطابق ہو ، نظام قدرت ، نظام فطرت نیز تقدیر ۔

نِظامِ شَرعی

وہ نظام جو شرع کے حکم سے متعلق ہو ، دین ِمحمدی کا نظام ، شرعی نظام ، شریعت کے احکامات پر مبنی نظام ۔

نِظام گَڑبَڑ ہونا

بندوبست خراب ہونا ، انتظام درہم برہم ہونا

نِظامِ عِلم

فلسفہ ؛ کسی مضمون یا موضوع کے مباحث ۔

نِظامِ اَعصاب

(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے، نظام عصبی

نِظام زَر

system of wealth

نِظامِ عَلائِم

علامتوں کا نظام ۔

نِظام دینا

مرتب و منظم کرنا ، تنظیم کرنا ، قائم کرنا ، بنانا ۔

نِظام پانا

بنیاد قائم ہونا ، اساس ملنا ۔

نِظامِ عَصَبی

(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے ، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے

نِظامَتِ اَعلیٰ

ناظم اعلیٰ (رک) کا دفتر یا محکمہ ۔

نِظامِ عَشَری

ناپ تول یا نظام زر کا وہ طریقہ جس کا ہر ایک یونٹ کسی معیاری پیمانے ، وزن یا سکے کو دس سے ضرب یا تقسیم کر کے نکالا گیا ہو (اعشاری اوزان میں سب سے چھوٹا وزن ملی گرام کہلاتا ہے ، پیمائش کی اکائی کو میٹر اور اعشاری نظام زر کی اکائی کو سینٹس کہتے ہیں ، جسے پیسہ بھی کہہ سکتے ہیں) ، اعشاری نظام ۔

نِظامِ تَعْلِیم

طریقہء تعلیم ، تعلیم کا نظام ، تدریس کا طریقہ ۔

نِظامِ شَعری

(طب) باریک رگوں یا نالیوں کا نظام (Capilliary System) ۔

نِظام دَرہَم بَرہَم ہونا

انتظام میں ابتری ہونا ، نظام بگڑنا ، حالات دگرگوں ہونا ۔

نِظام کَرنا

انتظام کرنا ، نظم و ترتیب پیدا کرنا ۔

نِظام خانی

(دکن) کاغذ کی ایک قسم ۔

نِظامِیّاتی

حیوانات و نباتات کے مختلف گروہوں میں تقسیم کے اصول یا ان کا علم ، حیوانات و نباتات میں درجہ بندی یا اس کا علم

نِظامِ عَقائِد

عقیدے پر مبنی نظام ، مذہب کے اصول کا نظام ۔

نِظامِ اِنہِضام

ہاضمے کا نظام، نظام ہاضمہ

نِظامَت

ناظم کا عہدہ یا منصب، ناظم کا کام، دیکھ بھال، انتظام

نِظامِیّات

انتظامی امور ۔

نِظامِ مَعِیشَت

رک : نظام زر ۔

نِظام فکر

فکری نظام، خیال کا طریقہ کار

نِظام بَنانا

ترتیب دینا ، مرتب کرنا ، استوار قرار دینا ، سلسلہ بنانا

نِظامِ اَعْشاری

decimal or metric system

نِظام حَیات

زندگی گزارنے کا طریقہء کار، طرز معاشرت، رہن سہن کا طریقہ

نِظام مُلکی

نظام معاشرت

نِظامات

نظام (رک) کی جمع۔ سلسلے، ضابطے، طور طریقے

نِظامِ اَعشارِیَہ

(ریاضی) اعشاری نظام ، میٹرک سسٹم ۔

نِظامِ مُعاشَرَت

رہن سہن کا طرز ، مل جل کر رہنا ، مدنیت ، سماجی نظام زندگی ۔

نِظامِ نَو

نیا طریقہء کار ، نیا نظم و ضبط ؛ نئے دور کے اصول و قاعدے ۔

نِظام بَدَلنا

طور طریقہ تبدیل کرنا ؛ انقلاب رونما ہونا ۔

نِظام بِگَڑنا

بندوبست خراب ہونا، انتظام درہم برہم ہونا، حالات خراب ہونا، بدنظمی ہونا

نِظام چَلانا

انتظام کرنا ، بندوبست کرنا ، دیکھ بھال کرنا

نِظامِ طِب

بیماریوں کے علاج کا طریقہء کار ، طریقہء علاج ۔

نِظام فطرت

رک : نظام طبعی ۔

نِظام المُلک

بادشاہ کا لقب: مراد بادشاہ

نِظامِ ساز

فکری نظام بنانے والا ، مرتب کرنے والا ۔

نِظامِ کار

کام کرنے کا لائحہء عمل اور ترتیب ، طریقہء کار ۔

نِظامِ جَہاں بانی

نظام حکومت، انتظام ملک و سلطنت، دنیا کا نظام

نِظامِ تَخَیُّل

مکتب ِفکر، مکتب ِخیال

نِظام کے مرکب الفاظ

نِظام

اصل: عربی

'نِظام' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone