تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُرْغ" کے متعقلہ نتائج

مُرْغ

ملازموں نے وہ خوان کھولے دیکھا کہ روٹی اور باقرخانی و شیرمال و پنیر و کباب مرغ و ماہی وغیرہ نہایت عمدہ موجود ہے ۔

مُرْغ سِدرَہ

بیری پر رہنے والا پرند، (مجازاً) حضرت جبریل علیہ السلام

مُرْغَکَہ

چھوٹا پرندہ ، چھوٹا مرغ ؛ (تحقیراً یا بطور انکسار) انسان

مُرْغ نامَہ

رک : مرغ ِنامہ بر جو فصیح ہے

مُرْغ خانَہ

مرغیوں کو رکھنے یا پالنے کی جگہ ؛ (مجازاً) چڑیا گھر ۔

مُرْغ کاہی

گھاس کا مرغ ، گھاس کا بنا ہوا پرند ۔

مُرْغ لَب

ہونٹ کا پرندہ ؛ (مجازاً) لفظ (بات وغیرہ) جو منھ سے نکلے ؛ تقدیر

مُرْغ حَق

ایک قسم کا اُلو جس کا قد فاختہ کے برابر ہوتا ہے ، پیچہ

مُرْغ زَر

مراد : سورج ؛ سونے کا پیالہ جس کی شکل مرغ یا کسی پرندے کی سی ہوتی ہے

مُرْغ کیس

پھول کی ایک قسم

مُرْغ روز

دن کا پرندہ، مراد : سورج

مُرْغِ عِیسٰی

وہ پرندہ جسے حضرت عیسٰی نے مٹی کا بنا کر اس میں دم پھونکا تھا

مُرْغِ عَرش

رک : مرغ ِعرشی جو فصیح ہے

مُرْغ مَگس

ایک پرندہ جس کے اُڑنے کے وقت مکھی کی طرح بھنبھناہٹ کی آواز آتی ہے

مُرْغ طَرَب

مراد : بلبل ؛ گوّیا ، مغنی ؛ خط لے جانے والا کبوتر

مُرْغ دِل

دل کا پرندہ (دل کا استعارہ مرغ سے کرتے ہیں) ۔

مُرْغ پَرِیدَہ

اُڑا ہوا پرندہ ، وہ پرندہ جو اُڑ گیا ہو ۔

مُرْغ فَلَک

آسمان کا پرند، مراد : فرشتہ، مراد : حضرت جبریل علیہ السلام

مُرْغ کَلَنگ

رک : کلنگ ۔

مُرْغ نَفَس

روح

مُرْغ حَرَم

مسلمان

مُرْغ پا

وہ گھوڑا جس کے پانو بہت سیدھے ہوں اور ان میں کم خم ہو ، ایسا گھوڑا بد نما اور عیب دار سمجھا جاتا ہے ۔

مُرْغ آب

پانی کا پرندہ ، آبی پرندہ

مُرْغ مُطرِب

مراد : بلبل ؛ گویا

مُرْغِ ہوا

ہوا کا پرندہ ؛ (کنایۃ ً) فضا میں بلندی پر اڑنے والا پرندہ ۔

مُرْغ فِردَوس

جنت کا پرند ؛ (مراداً) نیوگنی کا پرند جس کے پر بہت خوبصورت ہوتے ہیں (Bird of Paradise)

مُرْغ حَق گو

وہ پرند، جو پیڑ سے لٹک کر تمام رات حق حق کی آواز نکالتا ہے، یہاں تک کہ اس کے منھ سے خون ٹپکنے لگتا ہے

مُرْغا

مرغی کا نر، خروس

مُرْغ بِسمِل

وہ مرغ جو ذبح ہونے کے بعد تڑپے ۔

مُرْغ باغ

باغ کا پرند ؛ مراد : بلبل

مُرْغ باز

مرغ پالنے اور لڑانے والا، مرغے لڑانے کا شوقین شخص

مُرْغ بام

بلبل ؛ فاختہ ، قمری

مُرْغ بان

مرغ پالنے والا، مرغیوں کا کاروبار کرنے والا

مُرْغ زَرِّیں

تیتر اور مور سے ملتا جلتا مرغی کے برابر کا ایک خوبصورت پرندہ، جس کے پر سونے کی طرح چمکتے ہیں، اس کا رنگ سبز یا سبزی مائل ہوتا ہے اور سر پر کلغی ہوتی ہے

مُرْغ تیز پَر

تیز اُڑنے والا پرندہ ، تیز رفتار پرند ۔

مُرْغ ہَوا گِیر

اڑتا ہوا پرندہ، وہ پرندہ جو پرواز کر رہا ہو

مُرْغ نامَہ آوَر

۔(ف)مذکر۔وہ سدھا یا ہوا کبوترجس کے گلے یا بازؤمیں خط باندھ کر ایک شہر سے دوسرے شہر میں بھیجتے تھے۔ہدہد۔

مُرْغ بَیضَۂ فَولاد

لوہے کی بنی ہوئی مرغ کی تصویر جو خود پر لگاتے تھے

مُرْغَل

وہ درخت جس کے پھل کو فربہ کیا گیا ہو ۔

مُرْغ سَرا

مرغ خانگی ، گھریلو مرغ نیز گھروں کے آس پاس پھرنے والا پرندہ (جیسے چڑیا ، کوا وغیرہ) ۔

مُرْغ عَرشی

celestial bird

مُرْغ مُصَلّا

وہ جو ظاہراً نمازی اور پرہیزگار ہو لیکن اصل میں مکار اور بدکار ہو

مُرْغ مُسَلَّم

سالم پکایا ہوا مرغا، وہ مرغ جو ثابت پکایا جائے، مرغ کا وہ پکوان جس میں مرغ سالم ہوتا ہے اس کا پیٹ چیر کا اس میں متعدد قسم کے مسالہ اور میوہ جات ڈال کر پیٹ کو سوئی دھاگے سے سل دیا جاتا ہے اور تندور یا انگیٹھی کی آنچ پر اس کو کھانے لائق پکایا جاتا ہے

مُرْغِ صُبْح

رک : مرغ ِسحر ، بلبل ۔

مُرْغِ سَحَر

وہ مرغا جو صبح کو بانگ دیتا ہے، وہ پرندہ جو صبح کو چہچہاتا ہے، خروس جو صبح کو بانگ دیتا ہے، بلبل عندلیب، قمری، فاختہ وغیرہ وہ پرندے جو صبح کو چہچاتے ہیں

مُرْغ پانْو

وہ گھوڑا جس کے پانو بہت سیدھے ہوں اور ان میں کم خم ہو ، ایسا گھوڑا بد نما اور عیب دار سمجھا جاتا ہے ۔

مُرْغ بازی

مرغ لڑانا، مرغ لڑانے کا کھیل یا مشغلہ، مرغ کی لڑائی کرانا

مُرْغ بانی

مرغ پالنا اور اُن کی نسل بڑھانا جو ایک پیشہ بھی ہے

مُرْغ ٹینی

دوغلا مرغ ، بد اصل نیز چھوٹا مرغ ۔

مُرْغ دِیبا

ریشم کے دھاگے سے کپڑے پر بنایا ہوا مرغ

مُرْغ آمِین

مراد : وہ فرشتہ جو ہوا میں پرواز کرتا رہتا ہے اور آمین کہتا رہتا ہے کہتے ہیں کہ جس وقت وہ آمین کہتا ہے اس وقت کوئی دعا مانگی جائے تو قبول ہو جاتی ہے ۔

مُرْغ شَب خیز

رک : مرغ شب آہنگ

مُرْغ آبی

پانی کا پرندہ ، چھوٹی جنگلی بط ؛ وہ پرندہ جو سمندروں ، دریاؤں یا جھیلوں میں پایا جاتا ہو

مُرْغ بے ہَنْگام

وہ مرغا جو ناوقت بانگ دیتا ہو

مُرْغ جاں

جان کا پرندہ ؛ (مجازاً) روح

مُرْغ رُوح

روح کا مرغ سے استعارہ کرتے ہیں

مُرْغ پَر بَند

وہ پرندہ جس کے پر بندھے ہوئے ہوں، مجازاً: گرفتار، مقید، بے بس، مجبور

مُرْغِ چَمَن

۱ ۔ باغ کا پرندہ ؛ (مجازاً) خوش آواز پرندہ ، بلبل ، ہزار داستاں ، عندلیب ، گل دم ۔

مُرْغِ اَفرَق

وہ مرغ جس کا کیس شاخ شاخ جدا ہوتا ہے ۔

مُرْغ شانَہ سَر

سر پر کلغی رکھنے والا چڑیا، مراد، ہُدہُد

مُرْغ کے مرکب الفاظ

مُرْغ

اصل: فارسی

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone