تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَرد" کے متعقلہ نتائج

مَرد

نر (عورت کا نقیض)

مَرد بَچَّہ

بہادر آدمی کا بیٹا، مجازاً: بہادر، باہمت، دلیر جواں مرد

مَرد زَدَہ

مردوں کا مارا ہوا ؛ (مجازاً) مردوں کا بنایا ہوا ، مردوں کے زیر اثر (معاشرہ) ۔

مَرد ہونا

بہادر اور ہمت والا ہونا ، جواں مرد ہونا

مَردَغَہ

(طب) گردن اور ہنسلی کی ہڈی کے درمیان کا مقام نیز کندھے اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان کا گوشت

مَرد بے ریشَہ

وہ شخص جس کے چہرے یا بدن پر رُواں یا بال نہ ہوں

مَرد پَن

آدمیت ، انسانیت ، مرد کی خاصیت

مَرد حُر

آزاد آدمی، برگزیدہ شخص نیز حریت پسند آدمی

مَرد سادَہ

کم عقل آدمی

مَردانَہ

مرد (رک) کی طرف منسوب یا متعلق ، مرد سے نسبت رکھنے والا ، مردوں کا سا

مَردُودَہ

مردود (رک) کی تانیث ؛ (مجازاً) مطلقہ عورت جو باپ کے گھر واپس آ جائے

مَرد اَفگن

مرد کو گرانے والا، مرد کو مغلوب کر دینے والا، پہلوانوں کو پچھاڑ دینے والا، قوی، زورآور، پرزور، مجازاً: شراب

مَرد و زَن

مرد اور عورت

مَردِ آہَن

فولادی طاقت رکھنے والا آدمی، نہایت قوی آدمی، بہت بہادر آدمی

مَردی

مرد پن، مرد ہونا، مرد کی جنس ہونا

مَردُوے

مرد، آدمی، بہت سے مرد (فقرہ) ڈھیرسارے مردوے بیٹھے ہیں

مَرد ذات

مرد کی جنس نیز مرد (عورت کے مقابل) ۔

مَرد آسا

مرد کی طرح

مَرد مار

وہ عورت جو مردوں کے کان کاٹے ، وہ عورت جس سے مرد بھی پناہ مانگیں ، نہایت ڈھیٹ اور بے حیا عورت نیز مردوں جیسے مضبوط جسم کی عورت ، چرب زبان اور جھگڑا لو عورت ۔

مَرد وار

مردوں کی طرح ، مردانہ وار ، بے جگری سے ۔

مَرد گِیر

ایک مڑے ہوئے پھل والا ہتھیار

مَرد تَسمَہ پا

(مجازاً) پیچھا نہ چھوڑنے والا آدمی

مَردک

مرد کی تصغیر بالتحقیر، حقیرآدمی، ادنی اور ذلیل آدمی، بونا، ٹھگنا مرد، پستہ قد انسان

مَردُم عَین

آنکھ کی پتلی ، مردم چشم ، مردمک ۔

مَرد دَروِیش

دنیا سے بے نیاز شخص، اﷲ کی خاطر درویشی اختیار کرنے والا، فقیر آدمی، بے پروا آدمی، سالک، تارک الدنیا

مَردِ حَق

مردخدا، خدا کا ولی، نیک شحص، عارف، پارسا، ولی

مَرد پَنا

آدمیت ، انسانیت ، مرد کی خاصیت

مَردوں

مرد کی جمع نیز مغیرہ حالت، نر، آدمی، بشر، شخص، آدم زاد، مانس، شریف، عالی خاندان، خاندانی، اہل، لائق، شایاں، بہادر، شجاع، دلیر، سورما، مرد میداں، حوصلہ مند، غیرت مند آدمی، خاوند، شوہر، پتی

مَردُم

عام لوگ، مرد، منش، مانس، انسان (واحد اور جمع دونوں صورتوں میں مستعمل)

مَرد قَلَندَر

مرد آزاد یا بے پروا آدمی، مست فقیر، دنیا سے بے نیاز آدمی

مَردِ غَیب

غیب سے ظاہر ہونے والا شخص نیز بزرگ آدمی ۔

مَرد جاتی

مردوں کی ذات ، مرد ذات (عورت کے مقابل) ۔

مَرد آزما

بڑے بڑے مردوں کو آزمائش میں ڈالنے والا، طاقتور، قوی، زورمند، بہادر، دلیر

مَرد کاری

وہ آدمی جو کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دے ، کامی آدمی ، تجربہ کار آدمی

مَردِ آہَنی

رک : مرد آہن ۔

مَرد کار

کام کا آدمی، ہنرمند آدمی، تجربہ کار

مَرد بازی

عورت کا مرد سے زنا کرانا

مَرد بَننا

حوصلہ کرنا ، جرأت اختیار کرنا ، بہاردی دکھانا ۔

مَرد قَدِیم

عمر رسیدہ آدمی ، بزرگ شخص ۔

مَرد مانُس

مرد کی ذات، مرد

مَردِ خِرَد

دانا آدمی ، ذہین شخص ، حکیم ، فلسفی ۔

مَردِ فِگَن

رک : مرد افگن ۔

مَردِ کَمِینَہ

نیچ اور فرومایہ شخص ، ذلیل آدمی ، حقیر ، ادنیٰ درجے کا آدمی ۔

مَردِ مَجہُول

غیر معروف آدمی، عام آدمی

مَردِ عارِف

مرد خدا رسیدہ ، پارسا ، خدا شناس ، ولی ، عارف ۔

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

مرد سے زیادہ اس کے نام کا رعب یا اثر ہوتا ہے

مَرد جَری

بہادر آدمی ، دلیر مرد

مَردُمی

مروّت، انسانیت، خلق

مَرد آرائی

مردانگی ، جواں مردی ۔

مَرد شَرِیف

شریف آدمی ، بھلا مانس ، مہذب شخص نیز طنزاً ۔

مَرد شَناس

جو آدمی کے عادات و خصائل کو پہچانتا ہو، مردم شناس

مَردِ عاقِل

سمجھ دار انسان ، مرد دانا ، ذہین شخص ، حکیم ، فلسفی ۔

مَردُوا

(عور) مرد

مَردُمَک

آنکھ کی پتلی، پُتلی

مَردانے

مردانہ کی جمع اور مغیرہ حالت، بہت سے مرد (تراکیب میں مستعمل)

مَردِ مومِن

دین اسلام کی پیروی اور استقامت کی وجہ سے غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل شخص، اسلام پر صحیح ایمان و ایقان رکھنے والا آدمی

مَردِ رَوغَن

(فحش ؛ بازاری) مادہء منی ، نطفہ ، آب پشت

مَردانا

مرد ، آدمی ، نسائی صفات کے برخلاف مردوں کے اوصاف رکھنے والا ۔

مَرد دانا

عقلمند آدمی

مَرد گِیراں

قدیم ایران میں ایک رسم یا عید جس میں عورتیں مردوں کو اپنے لیے چنتی تھیں (یہ رسم سال کے آخر میں مہینہء اسفندارمز کے آخری پانچ دنوں میں ادا کی جاتی تھی) ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone