تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَحَل" کے متعقلہ نتائج

مَحَل

اترنے کی جگہ، مقام، منزل، ٹھہرنے کی جگہ، ٹھکانا

مَحَل چَہَل

(طنزاً) قصر و ایوان ، عالی شان عمارات وغیرہ (مجازاً) امیری

مَحَل خانَہ

رئیسوں کا مکان ، عالی شان مکان

مَحَلّ ہونا

بیاہ ہونا ، شادی ہونا ، بیوی بننا

مَحَل شاہی

شاہی محلات ، بادشاہوں کے قصر

مَحَلّے

محلہ کی جمع نیز مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

مَحَلّی

خواجہ سرا جو شاہی حرم سرا میں رہتا ہے اور خدمت نظارت پر مامور ہوتا ہے، وہ نامرد یا مخنث آدمی جو بادشاہوں کے محلوں میں آنے جانے کا مجاز ہوتا ہے، خواجہ سرا، ناظر

مَحَلَّہ بَھر

تمام محلہ ، سارامحلہ

مَحَلَّہ ٹولا

عموماً وہ محلہ جس میں ایک ہی ذات ، پیشے یا حیثیت کے لوگ رہتے ہوں ۔

مَحَلَّہ دار

محلے والا، (مجازاً) محلے کا چودھری یا مکھیا، میرمحلہ، محلے کا بڑا آدمی

مَحَل دار

محل کا پاسبان، محل کی حفاظت کرنے والا، والی، شاہی زمانے کا ایک عہدے دار جس کے ذمے محل کا انتظام اور حفاظت کا کام ہوتا تھا، خواجہ سرا، ملازم

مَحَلِّ تَعَجُّب

تعجب کا موقع ، تعجب کی بات

مَحَلّ وُقُوع

واقع ہونے کی جگہ، وہ مقام جہاں کوئی شے واقع ہو، جائے وقوع یعنی آس پاس کیا ہے

مَحَل سَرائے

رک : محل سرا

مَحَلَّہ ٹولَہ

عموماً وہ محلہ جس میں ایک ہی ذات ، پیشے یا حیثیت کے لوگ رہتے ہوں ۔

مَحَل تَعْمِیر کَرْنا

خوشی منانا ، خوش ہونا

مَحَلّات

عالیشان مکانات، وسیع عمارات

مَحَلَّہ داری

محلہ دار ہونا، ایک محلے کے رہنے والوں کا باہمی تعلق

مَحَل سَرا

بادشاہوں، نوابوں اور رئیسوں کا زنان خانہ، حرم سرا

مَحَل نُما

محل کی طرح کا ، محل جیسا ، مانند ِقصر کوئی بہت بڑی عمارت ۔

مَحَلِّ نَظَر ہونا

غور و فکر کے قابل ہونا، قابل نظر ثانی ہونا

مَحَل پانا

موقع حاصل ہونا، موقع ملنا، موقع پانا

مَحَل واری

رک : محل واڑی

مَحَل داری

(کاشت کاری) وہ زمین جو کاشتکاروں کی مشترکہ ملکیت ہو

مَحَل دو مَحْلے

یک منزلہ اور دومنزلہ محل ؛ عالی شان مکانات ، پرآسائش محلات

مَحَلِّ شِفاعَت

شفاعت کا موقع ، سبب ِشفاعت

مَحَلّ مَوقَع دیکْھنا

کسی کام کے لیے مناسب وقت اور جگہ کا جائزہ لینا

مَحَل میں داخِل ہونا

بیوی بننا

مَحَلّ اِنْقَطاع

محل انقطاع وہ جگہ ہے جہاں ربط کلام میں کوئی مترادف نظر نہ آتا ہو

مَحَل کَرنا

بیگم بنانا ، بیوی کی حیثیت سے حرم میں داخل کرنا

مَحَلَّہ کَمانا

خاکروب کا علاقے میں جاکر صفائی کرنا

مَحَل واڑی

(کاشت کاری) گانو کی اس زمین کو جو کاشتکاروں کی مشترکہ ملکیت ہوتی ہے پتی داروں کے اصول پر آپس میں بانٹ کر کاشتکاری کرنا

مَحَل پَذِیر

رہائش یا قیام رکھنے والا ، وقوع پذیر ، واقع ، قائم

مَحَل رَواں

چلتا ہوا محل ؛ (مجازاً) وہ لکڑی کا بنا ہوا محل جس کے اجزا کو کھول کر آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل اور تعمیر کیا جا سکے

مَحَلِّ اِسْتِعْمال

استعمال کرنے یا برتنے کا موقع ، طریقہء استعمال ، برتنے کا طریقہ

مَحَلَّہ دیکْھنا

خاکروب کا علاقے میں جاکر صفائی کرنا (فرہنگ آصفیہ ؛ جامع اللغات) فوج کا ملاحظہ کرنا

مَحَل دارنی

وہ ملازمہ یا خادمہ جو محل کا کام کرتی ہے اور تمام ملازمانِ محل کی افسرہ ہوتی ہے، محافظ محل، چوکیدارنی

مَحَلَّہ اُجَڑْنا

کسی محلے کا غیر آباد ہونا

مَحَلاتی

محلات سے متعلق یا منسوب، قصر، ایوان، محلوں کا، حکومتی

مَحَل سَرائی

محل سرا (رک) سے متعلق یا منسوب

مَحَل چُنْنا

محل بنانا ، قصر تعمیر کرنا

مَحَلَّہ اُجاڑ ہے

رک : ایک طرف کا بازار بند ہے.

مَحَلَّہ اُجَڑ جانا

چھاؤنی تباہ ہو جانا

مَحَل اُٹھانا

۔عالیشان مکان بنانا۔؎

مَحَلَّہ سَر پَر اُٹھا لینا

سارے محلے میں ہنگامہ مچا دینا ، بہت غل مچانا ۔

مَحَلَّۂ خَموشاں

(مجازاً) قبرستان، گورستان

مَحَلَّہ آباد ہونا

شہر یا قصبے میں نئی آبادی ہونا ، نیا محلہ بننا

مَحَلِّ غَور

فکر و تامّل کا موقع ؛ (مجازاً) جائے اعتراض ، جس میں اختلاف کی گنجائش ہو

مَحَلِّ رَیب

شک کی جگہ ، شک کا موقع

مَحَلَّہ آباد کَرْنا

شہر یا قصبے میں نئی آبادی بسانا ، نیا محلہ بنانا

مَحَل تَراشْنا

قصر بنانا ، محل تعمیر کرنا

مَحَل بَنْوانا

قصر یا محل تعمیر کروانا ؛ محل بنانا (رک) کا تعدیہ

مَحَلِ خاص

سب رانیوں یا بیگموں میں سے اہم یا چہیتی بیگم، بڑی رانی، ملکہ، سب بیگموں میں افضل و سردار

مَحَلِّ نَظَر

فکر و تامل کا مقام، جائے اعتراض، جس میں اختلاف کی گنجائش ہو، مقام فکر، جائے تامل

مَحَلِّ کَلام

جس میں بحث یا اختلاف کی گنجائش ہو ، جائے اعتراض

مَحَلّ خَطَر

خطرے کا موقعہ، خطرے کی جگہ

مَحَلّ شُکْر

شکر کا مقام یا موقع

مَحَلِّ وُرُود

وارد ہونے کی جگہ یا موقع ، اُترنے ، ٹھہرنے یا قیام کرنے کی جگہ

مَحَلِّ نُزُول

نازل ہونے کی جگہ یا موقع

مَحَلّے دار

ایک ہی محلے کے رہنے والا

مَحَل کے مرکب الفاظ

مَحَل

اصل: عربی

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone