تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حِس" کے متعقلہ نتائج

حِس

حواس خمسہ میں سے کوئی حس، محسوس کر لینے کی جبلت، احساس کی طاقت

حِسّی

حس سے منسوب یا متعلق

حِسَّا

حسی طور پر، احساس کے لحاظ سے

حِساب

گنتی، شمار، میزان، جوڑ

حِسْبَہ

گننے کا فعل ؛ محتسب کا دفتر ؛ وہ دفتر جہاں اموات و پیدائش کا اندراج وہتا تھا اور یتیموں کی جائدادوں کا انتظام ہوتا تھا .

حِسِّیَّہ

رک: حِسّی.

حُسْن

خوبصورتی، جمال

حِسابِیَّہ

حساب (رک) سے منسوب حساب کا ، ریاضی سے تعلق رکھنے والا ، حسابی .

حِسْبانِیَّہ

حُکما کا وہ گرہ جس کے اُصولوں کی بنیاد وہم پر ہے اور جو حقائق کو نہیں مانتا ، سوفسطائیہ .

حِس و مَس

محسوس کرنے کی قوّت ، احساس ، تعلق ، شعور ، حس و حرکت .

حِسِّ لامِسَہ

چھُو کر معلوم کرنے یا جلد کے کسی شے سے مس ہونے سے اس چیز کی کیفیّت کا پتہ چلنے کی حِس ، خارجی ماحول کے اثرات کو جلد پر محسوس کرنے کی سلاحیّت .

حِسِّ شامَّہ

سون٘گھنے کی حس ، سن٘گھ کر ہو معلوم کرنے کی قوّت .

حِس و حَرْکَت

ہلنے جُلنے کی قوّت، جُن٘بش، احساس و حرکت، چلنا پھرنا

حِسِّ حافِظَہ

حافظے کی قوّت ، یاد رکھنے کی قوّت ، ذہن میں محفوظ کرلینے کی طاقت .

حِسِّ ذائِقَہ

ذائقے کی حس ، چکھ کر مزا معلوم کرنے کی قوّت .

حِسِّ ظاہِری

حواس خمسہ میں سے کوئی حس، حسِ باطنی جیسے: باصرہ، سامعہ

حِسِّ سامِعَہ

سننے کی قوّت

حِسِّ سَماعَت

sense of hearing

حِسِ باصِرہ

دیکھنے کی قوت یا حس، بصارت، قوّت بصارت، بینائی

حِسِ واہِمَہ

وہ قوّت جس سے محسوسات کے جزئی معانی دریافت ہوتے ہیں ، یہ قوّت خیال میں محفوظ خزانہ مدرکات کا بار بار جائزہ لیتی اور ان پر احکام جاری کرتی رہتے ہے .

حِسِ مُتَصَرَّفَہ

محسوسات کی صُورتوں میں تصوّف کرنے والی قوّت متخیّلہ .

حِسِ بَصَر

رک : حِس باصِرہ .

حِساب دہ

حساب دینے کے قابل، جواب دہ، ذمّہ دار

حِسابی

حساب سے منسوب یا متعلق، حساب کا

حَسُو

ہر رقیق شے جسے پیا جائے؛ (طب) حریرہ کی قسم سے وہ مقوی مرکب جس کو مثل حریرہ کے گھون٘ٹ گھون٘ٹ پیا جائے.

حِسِّیَت

۱. محسوس کرنے کی استعداد یا صلاحیّت ، حس کی قوّت.

حِسّی ریشَہ

(حیوانیات) وے عصبی ریشے جن کے ذریعے تہیجات محیطی اعضائے حس سے مرکزی اعضابی نظام تک پہنچتے ہیں.

حِسّی اَعْضا

حواس خمسہ کے اعضا یعنی آنکھ، کان، ناک، زبان، جلد

حِساب بَہی

رجسٹر جس میں حساب لکھا جائے

حِساب ہونا

۔از روئے شمار یہ معلوم ہونا کہ کس قدر دینا لینا ہے یا کس قدر باقیویا فاضل ہے۔ ۲۔قیامت میں اچھے برے اعمال کی جانچ ہونا۔ ؎

حِسِیّات

احساسات، جذبات

حِسِّیَّاتی

حسّات (رک) سے منسوب ، حواس خمسہ سے متعلق.

حِسِّ مُشْتَرَکَہ

حواس خمسہ کی مُشترک قوّت ، عام عقل عام قوّتِ ادراک .

حِسّی خَلِیَّہ

(حیوانیات) محیطی اعضائے حس کے خلیوں میں سے کوئی خلیہّ

حِسْبان

خیال، گمان، فکر و شعور، زاویہ نظر

حِسانَت

۱. خوبصورتی ، حُسن ، جمال .

حِساب فَہْمی

لین دین وغیرہ کے متعلق حساب سمجھنا

حِسِّ مُدْرِک

دریافت کرنے کی قوّت ، ادراک کرنے کی طاقت و صلاحیّت .

حِسْبَۃً لِلّٰہ

اللہ کے واسطے ، محض خدا کی خوشنودی کے لیے .

حِسابِیّات

علمِ حساب ؛ حساب کتاب ، اکائونٹس .

حِساب سے

اس اعتبار سے ، اس وجہ سے.

حِساب ہو جانا

(کنایۃً) برخاست ہوجانا

حِساب نَہ ہونا

۔شمار نہ ہونا۔ تمھارے ظلموں کا حساب نہیں۔

حِسِ پَسِیس

(نفسیات) وہ کیفیت یا حالت جس میں مسلسل کسی ایک رن٘گ کا کچھ دیر مشاہدہ کرنے کے بعد ہماری آنکھوں میں خود بخود اس کا متضاد یا مقابل کا رن٘گ دکھائی دیتا ہے .

حِسّی بال

(حشریات) وہ بال جن کے ذریعے وہ ماحول کی کیفیّت کو محسوس کرتے ہیں (Antenna).

حِسِ خَیال

حافظہ جس میں محسوسات کی صورتیں جمع ہوتی ہیں ، حس مشترک کا خزانہ ہوتی ہے .

حِسِ مَزاح

ظرافت کی حس، ہن٘سی مذاق کا ذوق، خوش طبعی

حِساب لے کہ بَن٘یے کی جان لے

حساب کرتا ہے کہ لُوٹتا ہے

حِساب سے باہَر

بے شمار، لا انتہا، بے انتہا، بے حد

حِساب پاک ہونا

حساب پاک کرنا (رک) کا لازم .

حِساب پاک رَہْنا

حساب چُکنا ، لین دن کا فیصلہ ہونا ، قرضہ ادا ہونا ، حساب میں کمی بیشی نہ ہونا .

حِسِّ مُشْتَرَک

حواس خمسہ کی مشترک قوت، عام عقل عام قوّت ادراک، ایک حس جو حواس خمسہ کے ذریعے محسوس کی ہوئی صورتوں کو قبول کر کے ایک خزانے میں جمع کی جاتی ہے، یہ خزانہ خیال ہے، عقل عامہ

حِسِ باطِنی

محسوس کرنے کی اندرونی قوّت

حِساب میں ہونا

گنتی میں شامل ہونا، نام لکھا جانا، شمار ہونا

حِساب دار

کِسی دُکان یا بینک کا حساب رکھنے والا، بینک میں روپیہ جمع کرنے والا، وہ شخص جس نے بینک میں اپنا حساب کھولا ہوا ہو

حِساب دان

mathematician, accountant, an expert in mathematics

حِساب کار

calculator

حِسِّیاتِ مابَعْد

(نفسیات) کسی مہَیج کے اثر کے بعد خود بکود عود کرنے والی حسیں جو بعض نفسیاتی تجربات میں مشاہدہ کی جاتی ہیں.

حِساب بَرابَر ہونا

حساب برابر کرنا (رک) کا لازم .

حِساب ہَلْکا ہونا

محاسبہ آسان ہونا ، نرمی کا برتاؤ کرنا (اعمال کی جان٘چ کے وقت) .

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone