تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حالَت" کے متعقلہ نتائج

حالَت

حال، کیفیت

حالَت میں

کیفیت میں ، حال میں ، صورت میں .

حالَت رَہْنا

حال رہنا (رک) ، مستی ہونا ، وجد رہنا .

حالَت ہونا

وجد میں ہونا، عارفانہ کلام نغمہ یا قوالی وغیرہ سن کر بیخودی طاری ہونا

حالَت آنا

۔اس جگہ لکھنؤ میں حال آنا ہے۔

حالَت آنا

رک : حال آنا ، ایلو !

حالَت پانا

ضعف رفع ہونا ، کمزوری دُور ہونا ، طبیعت کا معمول ہر آنا ، طاقت آنا .

حالَت پُوچْھنا

رک : حال پوچھنا .

حالَت گِرْنا

اقتصادی حالت کمزور ہو جانا ؛ صحت کا خراب ہو جانا ، بیماری کا بڑھ جانا .

حالَت بَنانا

بُرا حال کر دینا یا کر لینا ، دُرگت بنانا .

حالَت گُزَرنا

صدمے سے دوچار ہونا ، بُری حالت ہونا ، کیفیت طاری ہونا .

حالَت بِگَڑْنا

مرنے کے قریب ہونا، مرض کا شدید ہو جانا، حالت غیر ہونا

حالَت سَنبھالْنا

حالت دُرست کرنا ، تسلّی دینا ، صحت کی کوشش کرنا .

حالَت سَنبَھلْنا

طبیعت بحال ہونا ، طبیعت ٹھیک ہونا، حلات بہتر ہو جانا ، رُو بصحت ہونا .

حالَت رَسِیدَہ

(تصوف) وہ شخص جسے حال آیا ہو ، وہ شخص جس پر وجد طاری ہوا ہو .

حالَت کے مرکب الفاظ

حالَت

اصل: عربی

'حالَت' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone