زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

فال کی کَوڑِیاں مُلّا کو حَلال

مشقّت کی اُجرت جائز ہے ؛ مفت کا قلیل مال لے لینا جائز ہے

فالُودَہ کھاتے دانت ٹُوٹے بَلا سے

اگر آسان کام میں بھی جی گھبرایا تو بلا سے، اگر بھلائی میں بھی برائی ہو تو ہوا کرے

فاقوں میں حَرام بھی حَلال ہو جاتا ہے

مجبوری میں سب جائز ہو جاتا ہے

فاتِحَہ نَہ دُرُود کھا گئے مَردُود

نکمے کہیں کے بغیر فاتحہ پڑھے ہی کھا گئے

فاتِحَہ نَہ دُرُود کھانے کو مَوجُود

بے محنت و مشقت کھانے کو تیار، بے محنت و مشقت مزدوری مانگنا

فاتِحَہ نَہ دُرُود مَر گئے مَردُود

نا اہل لوگ چیزوں کو ضائع کر دیتے ہیں

فَہْمِ عالَمِ بالا مَعْلُوم شُد

سخن فہمی عالم بالا معلوم شد ‘‘ کی تحفیف (فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) عالم بالا کی سخن فہمی معلوم ہوگئی ، جب کوئی شخص کسی کے کلام پر اپنی غلط فہمی کی وجہ سے اعتراض کرتا ہے تو کہتے ہیں.

فَجْر کا بُھولا شام کو گَھر آوے تو اُسے بُھولا نَہِیں کہْتے

اگر کوئی شخص بے سمجھے بوجھے کوئی نامناسب کام کرے اور پھر اس سے دست بردار ہو جائے تو اس پر گناہ ثابت نہیں ہوتا

فَقِیر اَپْنی کَمْلی ہی میں مَسْت ہے

غریب تھوڑے ہی سامان میں خوش ہے

فَقِیر کا گَھر بَڑا ہے

درویش کو اپنی کرامت سے سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے

فَقِیر کا پُوت چَلَن اَمِیروں کا

جو غریب ہو اور امیرانہ وضع رکھے

فَقِیر کی جھولی میں سَب کُچھ

فقیر سب کچھ دے سکتا ہے

فَقِیر کی صُورَت سَوال ہے

حاجت مند کے چہرے سے اس کا مافی الضَمیر معلوم ہو جاتا ہے، محتاج کی شکل سے اس کی ضرورت ظاہر ہوتی ہے

فَقِیر کی زبان کِس نے کِیلی ہے

فقیر کے منہ کوئی بند نہیں کر سکتا

فَقِیر کو جَہاں رات وہ گَئی وَہِیں سَرائے

فقیر کو کسی بات کی پروا نہیں جہاں رات ہو جائے وہیں بسر کر لیتا ہے

فَقِیرکو تِین چِیزیں چاہِئیں فاقَہ ، قَناعَت اور رِیاضَت

فقیر کے لیے فاقہ ، قناعت اور ریاضت ضروری ہین ان کے بغیر فقیر نہیں بنتا

فَقِیر، قَرْض خواہ، لَڑْکا، تِینوں نَہِیں سَمَجھتے

بھکاری، قرض خواہ اور بچّہ تینوں ضدّی ہوتے ہیں اور کچھ نہ کچھ لے کر ہی جان چھوڑتے ہیں

فَقِیرِ جاہِل شَیطان کا گھوڑا

فقیر جاہل جہاں جاتا ہے شیطان ساتھ رہتا ہے (محاورات ہند).

فَقِیری شیر کا بُرقَع ہے

فقیروں میں بڑی روحانی قوت ہوتی ہے

فَقِیرْنی کا پُوت چَلَن اَمِیروں کا

غریب ہو کر امیروں کا ٹھاٹھ کرنا ، غریب ہو کر امیرانہ مزاج رکھنا

فَقِیروں کا خُدا ہے

خدا فقیروں پر مہربانی کرنے والا ہے، فقیروں کو خدا کا آسرا ہے

فَربِہی چِیزے دِیگَر آماس چِیزے دِیگَر اَسْت

موٹاپا اَور چیز ہے اور ورم اور چیز ہے ، دو چیزیں ظاہر میں ایک جیسی ہوں تو کہتے ہیں یعنی دو ہم شکل چیزوں میں امتیاز کرنا چاہیے.

فرشتے کے گھر میں خارشتے

ولی کے گھر میں شیطان۔ جب نیک اور شریف شخص کی اولاد بدکار ہوں تو کہتے ہیں

فرماں نبردے گاؤ خر

اگر گیلی لکڑی نہ ہو تو گائے اور گدھا حکم نہ مانیں، جب تک کسی کا خوف و ڈر نہ ہوکوئی کسی کی اطاعت نہیں کرتا

فَرْزَنْد وہ جو پَنْد مانے اَور باپ کا کَہْنا فَرْض جانے

بیٹا وہ ہے جو باپ کی نصیحت مانے اور اس کی تابعداری کرے

فَتْح اور شِکَسْت خُدا کے ہاتھ ہے

ہار جیت خدا کے قبضۂ قدرت میں ہے

فَتْح دادِ اِلٰہی ہے

کوشش کرنی چاہیے نتیجہ چاہے کچھ بھی ہو

فَتْح خُدا کے ہاتھ ہے مار مار تو کِئے جاؤ

کوشش کئے جاؤ کامیابی خدا کے ہاتھ ہے.

فتح تو خدا کے ہاتھ ہے پر مار مار تو کیے جاؤ

ہو گا وہی جو خدا کو کرنا ہے لیکن اپنا کام تو کیے جاؤ

فوج بے وکیل، صاحب بے فیل

بغیر امیر کی فوج اور بغیر ہاتھی کا سردار جچتے نہیں

فَوج کا آگا بَرات کا پیچھا بھاری ہوتا ہے

فوج کے حملے کا روکنا اور شادی کے بعد خرچ کا بندوبست کرنا اور ان دونوں کاموں کا اختتام پر پہونچانا بہت دشوار ہے

فَوج کی اَگاڑی، آندھی کی پِچھاڑی

ان کا منظر بھیانک ہوتا ہے

فَضْل کَرے تو چُھٹّیاں عَدْل کَرے تو لُٹّیاں

خدا اگر مہربانی کرے تو گناہ کی سزا سے بچیں گے اور اگر عدل کرے تو بندوں کو بچاؤ کی کوئی صورت نہیں

فَضْلِ اِلٰہی اِک طَرَف، ساری خُدائی اِک طَرَف

گو ساری دنیا مخالف ہوجائے لیکن خدا کی مہربانی ہو تو کوئی کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا

فِکْر اَور ذِکْر دونوں چاہِیے

یادِ خدا خشوع و خضوع کے ساتھ ہونا چاہیے

فِکْر بُرا فاقَہ بَھلا، فِکْر فَقِیراں کھائے

بھوکا رہنا فکر کرنے سے بہتر ہے، فکر فقیروں کو مار دیتا ہے، فکر آدمی کو تحلیل کر دیتا ہے

فِکْرِ شَنْبَہ تَلْخ دارَد جُمْعَۂِ اَطْفال را

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) سنیچر کی فکر لڑکوں کے جمعہ کو تلخ کرتی ہے، موجودہ عیش سے جب ہی لطف حاصل ہوتا ہے کہ آئندہ کی فکر نہ ہو

فِرْنی فالُودَہ ایک بھاؤ نَہِیں ہوتا

نیک اور بد یکساں نہیں ہوتے، ادنیٰ اور اعلیٰ یکساں نہیں ہوتے

فُلانے کی ماں نے خَصَم کِیا بَہُت بُرا کِیا، کَر کے چھوڑ دِیا اَور بھی بُرا کِیا

ایک غلطی کی اصلاح کے لیے اس سے بڑی غلطی کا ارتکاب کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone