تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چاند" کے متعقلہ نتائج

چاند

اجرام فلکی میں ایک سیارہ جو زمین کے گرد گردش کرتا ہے اورسورج کی روشنی سے منعکس کرتا ہے

چاندَہ

چان٘د

چاندْنی

چاند کی روشنی، تابش ماہ

چاندا

حدوں کی وہ نشانی جس سے گاؤں کی حدود مقرر ہوں، پیمائش کا وہ خاص مقام جس کے فاصلے کے ذریعے سے حدود بندی ہوتی ہے

چاندی

ایک سفید رنگ کی قیمتی دھات جو کان سے نکلتی ہے اور بیشتر زیورات، سکے اور نازک قسم کے برتن وغیرہ بنانے کے کام میں آتی ہے، نقرہ، فضّہ، سیم

چاند سا مُنْہ

نہایت خوبصورت شکل

چاند گَنجی ہونا

جوتوں سے سر کے بال اڑا دینا

چاند نَہ چاہے بُندا

خوبصورتی اور جمال کو کسی بناوٹ اور زیب و زینت کی ضرورت نہیں ہوتی

چاند سَہْلانا

سر سہلانا ؛ خوشامد کرنا ، سر پر ہاتھ پھیرنا.

چاند کا ہالَہ

وہ دائرہ جو بخارات ارضی سے چان٘د کے گرد ظاہر ہوتا ہے (اس کو بارش ہونے کی علامت سمجھتے ہیں)

چاند پَروانَہ

پھلوں کو نقسان پہن٘چانے والے کیڑوں کےخاندان لیپی ڈاپٹرا کا ایک حشرہ.

چاندنا

چان٘د کی روشنی، روشنی، اجالا

چاند کا گَہْنا

وہ زیور جس میں چاں٘د کی شکل بنی ہوئی ہوتی ہے

چاند گَہ جانا

چان٘د کو گہن لگنا

چاند بَھر

پورا مہینہ ، مہینہ بھر.

چاند پَر تُھوکا مُنہ پَر آتا ہے

بے عیب کو عیب لگا کر یا کھلے ہوئے کمال کا انکار کر کے اناسن خود ہی بدنام ہوتا یا برا سمجھا جاتا ہے.

چاند کا تُھوکا مُنْہ پَر آتا ہے

نیک آدمی پر تہمت لگانے والا خود ذلیل ہوتا ہے

چاند گَہْنا جانا

چان٘د کو گہن لگنا

چاند پَنا

چان٘د ہونے کا وصف ، مہتاب ، چان٘دنی.

چانْد گَرْہَن

آفتاب اور چاند کے درمیان زمین کے حائل ہونے کی وجہ سے چاند کا روشن نہ ہونا یعنی زمین کا سایہ پڑنے سے چاند کا تاریک ہوجانا، خسوف

چاند پُورا ہونا

مہینہ گزرنا

چاند لَگْنا

چار چاند لگانا کا لازم

چاند کو گَہَن لَگنا

چاند کا تاریک ہو جانا، خسوف ہونا

چاند جَڑا ہونا

غیر معمولی خوبیاں یا ہنر ہونا، چان٘د لگنا، چار چان٘د لگنا

چاندْلا

ماتھے پر لگانے کا ایک زیور، جو قریب ایک انچ قطر کا اورعام طور سے جڑاؤ بنایا جاتا ہے، جس کے اطراف موتیوں کی جھالر ہوتی ہے، ٹیکا، سیس تلک

چاند پِٹْنا

خوب مار کھانا، خوب جوتے کھانا، نہایت زیر بار ہونا

چاندْلی

کھوپڑی، کاسۂ سر

چاند ٹِیکا

سرخ رن٘گ کی بندی جو (بیشتر ہندو) عورتوں کے سنگھار کا ایک جزو ہے اور ماتھے پر وسط میں لگائی جاتی ہے

چاند ٹِیکی

سرخ رن٘گ کی بندی جو (بیشتر ہندو) عورتوں کے سن٘گھار کا ایک جزو ہے اور ماتھے پر وسط میں لگائی جاتی ہے.

چاند مارْنا

نشانہ بازی کرنا، نشانے پر گولی چلانا

چاندْوا

سائبان، شامیانہ، کپڑے کی چھت

چاند دیکْھنا

قمری مہینے کی انتیسویں یا تیسویں کو شام کے وقت افق پر ماہ نو (پہلی رات کے چان٘د) کا دیدار کرنا، چان٘د کے نئے مہینے کا آغاز ہونا، آسمان پر چاند کا دیدار کرنا، (مجازا) محبوب کا دیدار کرنا

چاند ڈُوبْنا

چان٘د غروب ہونا.

چاند سُورَج

عورتوں کی چوٹیوں میں لگانے کا سونے یا چان٘دی ایک زیور جو چان٘د اور سورج کی شکل کا بنا ہوتا ہے.

چاند کَیری

(کرتے وغیرہ کی پشت پر) آم کی شکل کڑھت، ترنج

چاند بَبْری

(مشاطگی) سر کے سامنے کے بال جو چوٹی گون٘دھنے میں مان٘گ کے دونوں طرف ماتھے پر ہلال کی شکل میں رکھے جائیں.

چاند بُوٹی

ایک بوٹی جو اکسیر بنانے کے کام آتی ہے اور چان٘دنی میں اس کے پھول کھلتے ہیں.

چانْد سا چِہْرَہْ

نہایت خوبصورت شکل

چاند چُھپْنا

چاند کا اندھیرے میں غائب ہوجانا

چاند گِیراں

چان٘د گرہن .

چاند میں مَیل ہونا

چان٘د میں داغ ہونا، حسن میں کوئی عیب موجود ہونا

چاند کا غُرُوب ہونا

چان٘د کا افق سے نیچے چلا جانا، چان٘د چُھپ جانا

چاند گَہَن سے چُھٹْنا

چاند کا گہن سے صاف ہو جانا، گہن کے بعد چاند کا پھر سے روشن ہو جانا

چاندَن

قمری ماہ کا پہلا پندرھواڑا، اجالا پاکھ

چاندَر

جن٘گلی سینٹھوں پتاوروں اور گھاس کا ایسا اون٘چا اور گھنا ٹکڑا .

چاند نِکَلْنا

چان٘د کا افق سے اُبھرنا ، چان٘د طلوع ہونا .

چاند گَنجی ہو جانا

چاند گنجی کر دینا یا کرنا کا لازم

چاند کُھجانا

چندیا میں کھجلی اٹھنا، سر میں سلسلاہٹ ہونا، چانٹا کھانے کو جی چاہنا

چاند کا طُلُوع ہونا

چان٘د چڑھنا، چان٘د دکھائی دینا، مہینہ ختم ہو کر دوسرا مہینہ شروع ہونا

چاند چَکَّر

آتش بازی کو وہ چکر جو گردش نہ کرے بلکہ قائم رہے.

چاند گُزَرْنا

مہینہ گزرنا

چاند چڑھے، کُل عالَم دیکھے

ظاہر بات کسی سے مخفی نہیں رہتی، سچائی کسی سے پوشیدہ نہیں رہتی، بات کھل جانے پر سب کو پتہ چل ہی جاتا ہے

چاند کا ٹِیکا

ایک قسم کا پیشانی کا زیور جو چاند سے مشابہ ہوتا ہے

چاندْنی چاند

چان٘د کا ایک صفاتی نام ۔

چاند کُھجْلانا

چندیا میں کھجلی اٹھنا، سر میں سلسلاہٹ ہونا، چانٹا کھانے کو جی چاہنا

چاند مِحاق میں ہونا

مہینے کی آخری دو تین راتوں میں چان٘د کا اوجھل ہو جانا، نظر نہ آنا، پردے میں چلا جانا

چاند سے

چان٘د سا (رک) کی جمع یا مغیّرہ حالت.

چاند بَھر جانا

مہینہ ختم یا پورا ہو جانا

چانْد غُرُوب ہونا

چاند کا افق سے نیچے چلا جانا

چاند کا حِساب

قمری مہینوں اور دنوں کا شمار

چاند سے متعلق محاورے

چاند

اصل: سنسکرت

'چاند' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone