اشتقاق
’’شَهَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِشْتِہاری
(عموماً کسی برائی میں) مشہور، جانا پہچانا، خصوصاً جس کی تلاش میں حکومت وغیرہ کی طرف سے اشتہار دیا گیا ہو
اَشْہَر
بہت شہرت رکھنے والا، مشہور، بہت مشہور، سب سے زیادہ مشہور
شُہْرا
شہرہ، افواہ، چرچا، دھوم دھام، عموماً اچھے معنوں میں شہرت کی جگہ، ڈنکا، آوازہ
شُہْرَہ
چرچا، دھوم دھام، عموماً اچھے معنوں میں شہرت کی جگہ
شُہُور
مہینے، شہر (مہینہ) کی جمع
شَہِیر
شہرت رکھنے والا، مشہور و معروف، نامور
مُشَاہَرَہ
ماہانہ تنخواہ، ماہیانہ، ماہوار تنخواہ، مقررہ وظیفہ یا یافت
مُشْتَہَر
شہرت دیا گیا، مشہور، شہرت یافتہ، اعلان یا اشتہار کردہ
مُشْتَہِر
مشہور کرنے والا، اشتہار دینے والا، شہرت دینے والا (اشتہارات میں عموماً المشتہر لکھ کر اس کے نیچے اشتہار دینے والے کا نام درج ہوتا ہے)، منادی کرنے والا، ڈھنڈورا پیٹنے والا
مُشْتَہَری
اشتہاری پرچار، اشتہاری تبلیغ
مَشْہُوری
مشہور ہونے کی حالت یا کیفیت، مشہور ہونا، شہرت، ناموری، معروف ہونا