اشتقاق
’’نَقَصَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْتِقاص
کمی، نقص، کم کرنا یا ہونا
اِنْقاص
کم کرنا، تخفیف کرنا، گھٹانا
اَنْقَص
بہت زیادہ ناقص، ناقص ترین
تَناقُص
(طب جدید) بخارکا گھٹنا یا خفیف ہونا، سست و ضعیف ہونا
تَنْقِیص
نقص، گھٹاؤ، کم کرنا، نقصان، کمی، تحقیر، عیب جوئی، مذمت، ہجو، اعتراض، نکتہ چینی
مُتَناقِص
نقص رکھنے والا، ناقص، کم، ناتمام
مَناقِص
برائیاں، عیوب، خامیاں، نقائص
مُنتَقَص
جس میں کوئی نقص پیدا ہوگیا ہو ؛ (عروض) وہ عروض اور ضرب جس میں کچھ نقصان آگیا ہو خواہ اوّل خواہ آخر خواہ وسط رکن میں یعنی اسکے یہ ارکان جیسے دائرے میں تھے ویسے اب نہ رہے ہوں
مَنقَصَت
(مجازاً) توہین، مذمت، برائی، عیب، ہجو، بے عزتی
مَنقُوص
جس میں نقش ہو، جس کا کوئی جزو کم کیا جائے، گھٹایا ہوا
ناقِص
ادھورا ، نامکمل ، ناتمام ، وہ جس میں کچھ کمی رہ جائے