اشتقاق
’’نَسَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْتِساب
(ما قبل اسم کے مفہوم سے) نسبت رکھنے والا
اِنْتِسابی
انتساب سے منسوب، تعلقاتی، رشتہ ناطہ داری
اَنْساب
طور جمع۔
۱۔ خاندانوں کے سلسلے ، شجرے ، قومیں ، نسلیں، نسب نامے۔
اَنْسَب
۱۔ بہت موزوں ، بہتر ، (مقابلے میں) زیادہ مناسب۔
تَناسُب
دو یا دو سے زیادہ چیزوں یا کسی چیز کے حصوں کی تعداد یا مقدار وغیرہ میں باہمی نسبت، نسبتی تعداد یا مقدار
مُتَناسِب
باہم نسبت رکھنے والا، صحیح تناسب رکھنے والا، ایک دوسرے کے لیے مناسب، موزوں
مُناسِب
(مجازاً) موزوں، لائق، شایاں، زیبا، لازم، روا، جائز، ٹھیک، معقول، درست
مُناسَبات
باہم نسبت رکھنے والی چیزیں
مُنتَسِب
نسبت، لگاؤ یا تعلق رکھنے والا، رشتے دار، دوست احباب، ماتحت، ملازم وغیرہ
مَنسُوب
جسے نسبت دی گئی ہو، نسبت کیا گیا، نسبت رکھنے والا، متعلق
نِسبَت
کسی چیز کی طرف منسوب ہونا، منسوب ہونے کی حالت
نِسبَتی
(رشتے دار) جن سے شوہر یا بیوی کے تعلق سے رشتہ ہو، جیسے، برادر نسبتی
نَسَبی
سگا رشتہ دار، بہن، بھائی، بیٹی، بیٹا، خالہ زاد، عم زاد وغیرہ
نَسّاب
علم انسا ب کا جاننے والا، شجرہ سازی کا ماہر و عالم، وہ شخص جو مختلف خاندانوں کی تاریخ، تفصیلات اور مختلف افراد کے متعلق یہ واقفیت رکھتا ہو کہ وہ کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے آباؤ اجداد کون تھے
نَسِیب
صاحب نسب، اعلیٰ نسب کا، عمدہ نسب والا، عالی نسب، اچھے خاندان کا