اشتقاق
’’حَزِنَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَحْزان
پریشانیاں، رنج، افکار، اندوہ، غم
تَحَزُّن
غمگینی، رنجیدگی، مصیبت ہونا، مغموم ہونا، ملول ہونا، آزردگی، اداسی، افسردگی، دلگیری، سوگواری
تَحْزِین
غمگین یا رنجیدہ آواز سے پڑھائی (بالخصوص قرآن پاک کی)
حَزْن
سخت پتھریلی زمین حزن بالفتح کے منعی عربی میں سخت زمین کے ہیں
حُزْن
سخت پتھریلی زمین حزن بالفتح کے معنی عربی میں سخت زمین کے ہیں
حُزنِیہ
غم انگیز واقعہ خصوصاً وہ نظم یا نثر جس میں غم انگیز واقعہ کا بیان درد ناک انداز میں ہوتا ہے، المیہ
حُزُون
سخت اور اونچی زمینیں، اونچائی، بلندی
حزین
غمزدہ، غمگین، پریشان، آزردہ، رنجیدہ، ملول، دکھی
حَزِینَہ
حزیں کی تانیث، غمگین، رنجیدہ، ملول
مَحْزُونی
رنج پہنچنے کی حالت، آزردگی، غمگینی
مَحْزُوں
جسے رنج پہنچا ہو، غمگین، رنجیدہ ، آزردہ، مغمون