اشتقاق
’’فَصَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْفِصال
فیصلہ (جس سے معاملہ ختم ہوجائے)
بِالتَّفْصِیل
تفصیل کے ساتھ، ہر پہلو یا جزو کو واضح کرکے، مفصل طور سے
تَفْصِیل
(شرح و بسط کے ساتھ) کیفیت، بیان، تذکرہ
تَفْصیلات
تشریحات، تفسیرات، تصریحات، وضاحتیں
تَفْصِیلْیَہ
قواعد: رموز اوقاف میں وہ علامت جو اشیاء وغیرہ کی توضیح و تفصیل کے لئے استعمال کی جاتی ہے یہ وضاحت طلب اشیاء کے لیے اوپر تلے دو نقطے (اور اکثر نقطوں کے آگے خط بھی ہوتا ہے) (:-) لگا کر وضاحت یا فہرست وغیرہ بیان کرتے ہیں
فاصِل
جُدا کرنے والا، فرق کرنے والا، الگ کرنے والا
فاصِلے
فاصلہ کی جمع نیز حالتِ مغیّرہ، تراکیب میں مستعمل، مسافت، فاصلہ، عرصہ، دوری، فرق
فَصائِل
فصیلیں ، شہر کی چار دیواریاں ، قلعہ کی دیواریں.
فَصْل
دو چیزوں کا درمیانی فاصلہ، جُدائی، علیحدگی دُوری، بُعد
فَصْلانَہ
(کاشت کاری) گان٘و کے کمروں کا حقِ خدمت جو ہر فصل کے ختم پر دیا جائے.
فصلوں
موسم، اوقات، کاشت، فصلیں، ابواب
فصلی
وہ سال جو فصلوں کے اعتبار سے حساب کیا جاتا ہے.
فُصُول
کتاب کے حصّے جو کسی بِنا پر ایک عنوان کے تحت آئیں، ابواب
فَیصْلَہ
کسی قضیے، مقدمے یا جھگڑے وغیرہ کے طے کرنے کا عمل، تصفیہ، چکوتا
مَفاصِل
بدن کے جوڑ، جسمانی ہڈیوں کے جوڑ، ہاتھ پاؤں کے بند
مُفاصَلَہ
باہم فاصلہ، دوری، بُعد، مسافت
مُفَصَّل
کسی دیوار یا اوٹ کے ذریعہ الگ کیا ہوا (جیسے ہار وغیرہ میں ہر دو موتیوں کے بعد ایک مختلف اور بڑا موتی پرویا ہوا ہوتا ہے) بہت، وافر، کثیر
مُفَصَّلات
کسی صدر مقام کے آس پاس کی بستیاں، قصبات، اردگرد کے گاؤں یا آبادی، گاؤں، کھیت، دیہات اور قصبے وغیرہ، مضافات، نواح
مُفَصَّلَہ
مفصل، تفصیل کیا گیا، کھول کر بیان کیا گیا، (عموماً بالا اور ذیل کے ساتھ مستعمل)
مَنْفَصِل
جدا، الگ، علیحدہ، دو ٹکڑے، فاصلے پر