اشتقاق
’’بَشَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
بَشَری
بشر سے متعلق یا منسوب، انسانی، آدامی کا
بُشْریٰ
بشارت ہو، مژدہ ہو، خوش خبری
بَشَرِیَّات
وہ مسائل جو بشر سے متعلق ہیں، بشر سے متعلق مسائل کا علم
بَشَرِیَّت
بشر ہونے کی حالت ، آدمیت ، انسانیت
بَشِیر
بشارت دینے والا، خوش خبری سنانے والا
تَبْشِیر
بشارت دینا، خوش خبری دینا
مُباشِر
مباشرت کرنے والا، جماع کرنے والا
مُباشَرَت
جماع کرنا، مجامعت کرنا، عورت کے ساتھ صحبت، ہم بستری، جماع، جنسی ملاپ
مُبَشِّر
بشارت دینے والا ، خوش خبری سنانے والا ۔
مُبَشِّرَہ
خوش خبری دینے والے ؛ (مجازاً) بشارت دینے والے ؛ سچّے خواب ، حقیقت پر مبنی خواب ۔
مُبَشَّر
بشارت یافتہ، جس کی خوش خبری دی گئی ہو، جس کو بشارت ملی ہو
مُتَباشِر
ایک دوسرے کو خوش خبری دینے والا
مُستَبشِر
مژدہ طلب کرنے والا ، مژدے سے خوش ہونے والا ، خوش ، شاد ۔