اشتقاق
’’غَزَا‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِغْزا
کسی کو لڑائی پر اکسانا، کسی کو ورغلانا، بہکانا
غازِی
اللہ کی راہ میں جنگ کرنے والا، مرد جنگ آزما، دشمن دین سے لڑنے والا مجاہد
غازِیَہ
غازی کی تانیث، جنگ سے زندہ لوٹنے والی عورت
غَزا
دین کے دشمنوں کے ساتھ جن٘گ ، کافروں اور مشرکوں سے لڑائی ، جہاد.
غُزاۃ
دین کے لیے جنگ کرنے والے ، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ، بہت سے غازی.
غَزْوَہ
وہ لڑائی جس میں رسول اکرم صلی اللہ وسلم نے بنفس نفیس شرکت فرمائی ہو
مَغازی
کافروں کے ساتھ جنگ خصوصاً وہ لڑائیاں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود موجود تھے، لڑائیاں
مَغْزِیات
مغز کی جمع، مغز یا گودے والی چیزیں، مراد: پستہ، بادام، چار مغز وغیرہ یا میوہ جات
مَغْزیٰ
غزوہ ، غزوا ، لڑائی ، جنگ ، میدانِ جنگ ؛ مطلب ، معنی