اشتقاق
’’عَشِقَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَعَشُّق
عشق، پیار، چاہ، محبت، عاشق ہونا، فریفتہ ہونا
عاشِق
وہ جو کسی پر فریفتہ ہو، عشق کرنے والا، فریفتہ، شیدا (عوت مرد دونوں کے استعمال ہوتا ہے)
عاشِق و معشُوق
طالبِ مطلوب، محب و محبوب، باہم محبت کرنے والا
عاشِقانَہ
عاشقوں کا سا نیز عشق کی کیفیت یا مضمون کا، عشق آمیز
عاشِقی
عشق، محبّت، فریفتگی، دلدادگی، شیفتگی، حُسن پرستی، عاشق مزاجی، عاشق کی کیفیت یا حالت
عاشِقِین
چاہنے والے، عشق کرنے والے، عشاق
عُشّاق
چاہنے والے، عشق کرنے والے
عِشْق
شدید جذبۂ محبت، گہری چاہت، محبّت، پریم، پیار
عِشْقی
عشق سے متعلق یا منسوب، عاشقانہ، عشق باز، عاشق
عِشْقِیات
متعلقات یا معاملات عشق ، عشق و محبت سے متعلق باتیں.
عِشقِیَہ
عشق اور معاملات عشق سے تعلق رکھںے والا، عاشقانہ
مُعاشَقَت
ایک دوسرے سے عشق کرنا ، باہمی محبت ۔
مَعْشُوق
وہ جس پر کوئی عاشق ہو، معشوق مرد ہو خواہ عورت، محبوب، پیارا، دلبر، دلربا
مَعْشُوقانَہ
دلفریب، دلکش، دلربایانہ، متلون مزاج ہونا۔
مَعْشُوقَہ
وہ عورت جس پر کوئی شخص عاشق ہو، محبوب، دلربا عورت
مَعْشُوقی
(مجازاً) دلربائی، دلکشی، دلفریبی
مَعْشُوقِیَت
(مجازاً) دلربائی، دلفریبی، معشوق پن