اشتقاق
’’عَجَزَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِعْجاز
(مجازاً) وہ حیرت انگیز بات جو معجزہ سی معلوم ہو، کرشمہ، کرامت
عاجِزانہ
عاجز کی طرح، مجبوروں اور بے بسوں کی طرح، مجبوری سے
عَجائِز
عجوز کی جمع، بہت بوڑھی عورتیں
عِجْز
ناتوانی، ناچاری، بے مقدوری، درماندگی، بے احتیاطی
عَجُزِیْ
پچھلے حصّے سے متعلق، سرین سے متعلق
عَجُوز
بوڑھی عورت، بڑھیا، پیرزال
مُعجِز
عاجز کرنے والا، طاقت بَشری سے باہر، فوق العادت
مُعْجِزَاْتْ
کراماتیں، کرشماتیں، وہ کام جو طاقت بشری سے باہر ہوں، معجزے، وہ حیرت انگیز بات جو صرف نبی سے ہی ظاہر ہو، خرق عادت جو نبی سے صادر ہو
مُعْجِزاتی
معجزات سے منسوب یا متعلق، معجزات کا، معجزے والا، جس پر معجزے کا گمان ہو، ماورائی
مُعْجِزانَہ
معجزے والا، معجزے جیسا، معجزے پر مبنی
مُعْجِزَہ
(مجازاً) کرشمہ، کرامت وغیرہ