زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’سائنس‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سائنس‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
تَجاذُبی مَیدان کی قُوَّت
(سائنس) نیوٹن کا کلیے (کشش ثقل) میں اکائی کمیت کا جسم اکائی کمیت کے جسم پر جو قوت ڈالتا ہے . . . اسے تجاذنی میدان کی قوت کہتے ہیں.
تَعَدُّد پَیما
(سائنس) ایک معینہ وقت کے اندر لہروں کی تعداد تکرار یا تعداد ارتعاش ناپنے کا آلہ ، فری کوئنسی (Frequency) ناپنے کا آلہ ، سونومیٹر (Sonometer) .
تَق٘طِیب
(سائنس) مقناطیسی اثر پیدا کرنا ،(مقناطیسی برقیات) قطبی میلان یا برقی کیفیت پیدا کرنا ، انگ : Polarisation , حرارت ؛ روشنی وغیرہ کی شعاعوں پر ایسا اثر ڈالنا کہ ان کے دونوں سروں میں مختلف خاصیتیں میں پیدا ہوجائیں یعنی دو شعاعوں کے مخالف سرے یکساں خاصیت رکھتے ہوں .
جَبْذ
(لفظاً) کھینْچنا اپنی طرف کھینْچنا ، (سائنس) عموماً کسی ٹھوس شے کا کسی گیس یا مائع وغیرہ کے سالموں (Adsorption) کو اپنی سطح پر جما رکھنا.
چانا
(سائنس) جبڑا ، کیڑوں کا جبڑا ، انگ : Maudible تیسرے جسمی قطعہ . . . پر محاسے . . . اور چوتھے پر ایک جوڑی چانے ہوتے ہیں.
خافِیات
(سائنس) ان میں سے بعض شگوفوں میں خلیوں کے انحطاط پذیر ہونے اور جھڑ جانے کی وجہ سے گڑھے پڑ جاتے ہیں جن کو خافیات کہتے ہیں .
خامْرہ
کیمیاوی خمیر جو حیاتیاتی عمل کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں. ان کی مختلف قسمیں ہیں، عام طور پر سارے پروٹین ہوتے ہیں یہ کیمیاوی تعامل کو بڑھانے اور تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں لیکن خود تبدیل نہیں ہوتے
خُطُوطُ الْحَمَل
(سائنس) حمل یا دوسرے اسباب سے شِکم کے پُھول جانے بعد جلد عام طور پر سفید عرضی خطوط ظاہر کرتی ہے جو حلیمات سے مُعرّا ہونے کر باعث بالکل چکنے ہوتے ہیں ، ان کو خطوط الحمل ... کہتے ہیں.
راکِٹ
ہوائی بان، خدنگا، ایٹمی راکٹ، راکٹ : خلائی جہازوں اور ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا ایک نظام، گول اور مخروطی شکل کا ایک بم
زاوِیائی مِعْیارِ حَرکَت
(سائنس) کسی جسم کے معیار جمود (جڑتا کا لمحہ) اور زاویائی رفتار (گردشی حرکت کرنے والے جسم کی رفتار) کا حاصل ضرب
سَیر شُدَہ
(سائنس) کسی محفوظ جگہ میں کسی شے کا اِتنی مقدار میں موجود ہونا جتنی زیادہ سے زیادہ وہ اس جگہ میں سما سکے .
کَثافَتِ اِضافی
(سائنس) ایک نسبت جو ظاہر کرتی ہے کہ کوئی چیز پانی کے مقابلے میں کتنے گُنا بھاری ہے ، کسی چیز کی کثافت کو جو نسبت پانی کی کثافت سے ہوتی ہے اُسے کثافت اضافی کہا جاتا ہے ، وزن مخصوص.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔