’’شراب‘‘ سے متعلق الفاظ
’’شراب‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَدْرَک کا پانی
مشروب ادرک، جنجر بیئر کے مماثل غیر الکحلی خوردنی مشروب جس میں ادرک کا ست کم ہو
اَفشُردَۂ اَنگُور
انگور کا نچوڑا ہوا عرق، انگور کی شراب
بادَۂِ اَنْگبِیں
شہد سے بنی ہوئی شراب، شہد کی شراب
بادَۂ پُرتْگال
برتگال کی بئی ہوئی شراب جو بہت اعلیٰ قسم کو ہوئی ہے، پورٹ وائن
بادَۂ پُرتْگالی
پرتگال کی بنی ہوئی شراب جو بہت اعلیٰ قسم کو ہوتی ہے، پورٹ وائن
بادَۂ تُند
تیز شراب یعنی تیز نشے والی شراب
بادَۂِ نوشِیں
آب حیات ملی ہوئی شراب، آب حیات جیسی شراب
دُخْتِ رَز
انگور کی بیٹی، انگور کا خوشہ، شراب، انگور کی شراب
شَرابِ دو آتِشَہ
دو بار کشید کی ہوئی شراب جس کا نشہ زیادہ تیز ہو جاتا ہے، مے دو آتشہ، تیز شراب
صَبُوحی
صبوح، صبح کو پینے کی شراب
مَئے اَحمَر
سرخ رنگ کی شراب، مے ارغوانی، بادہ ارغوانی
مَے گُلفام
(کنایتاً) سرخ شراب، گلابی شراب
مے گُلْگُوں
(کنایتاً) سرخ شراب، گلابی شراب