زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’جعفریہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جعفریہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِمامِ ضامِن
جعفری: 'بارہ اماموں میں سے آٹھویں امام کا لقب جن کا نام علی اور لقب رضا تھا (کہا جاتا ہے کہ آپ خلیفہ ہارون رشید کے عہد میں زائرین کربلا کے ضامن ہوجاتے تھے کہ وہ زیارت کرکے واپس آجائیں گے اور حکومت کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف کوئی عمل نہیں کریں گے، یہ بھی خیال ہے کہ آپ جس طرح خلق اللہ کی بخشش کے ضامن ہیں اسی طرح حیوانات کے بھی بعض اوقات صیادوں سے ضامن ہوگئے ہیں
بارَہ اِمام
(جعفری) حسب ذیل بزرگ، جنہیں اثنا عشری حضرات آن٘حضرتؐ کے بعد یکے بعد دیگرے دینی پیشوا اور امام مانتے ہیں: حضرت علی، امام حسن، امام حسین، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق، امام موسٰی کاظم، امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی، امام حسن عسکری، امام مہدی آخرالزماں علیہم السلام
پَنْج اَرْکان
(مجازاً) (اہل سنت) کلمۂ طیبہ، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، (جعفری) نماز کے پان٘چ رکن: نیت، تکبیرۃ الاحرام، قیام، رکوع، سجدتین
تَکْسِیرِ رُوح
(جعفر) حروف جفت اور سطور جفت ہوں پہلے نظر کرے دو حرف سطر سے اٹھاوے تمام سطور پر عمل درستی کے ساتھ لکھے تازمام ہر آوے اور تمام سطروں کو گردش دے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔