’’انجنیرنگ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’انجنیرنگ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آڑی تَراش
(جنگلات) درخت یا لكڑی كو ریشوں كے آڑے رخ میں كاٹنے كا عمل، كھڑی تراش كے بالمقابل
پانی کی دَھکیل
(انجنیری) ایک زور دار ریلے کے ساتھ پانی پھین٘کنے کا عمل کو بند ڈیم اور آبپاشی کے ذخیروں میں خاص طور پر قائم کیا جاتا ہے ۔
پَرْدے چَڑَھانا
(انجینیری) ملمع ، تہ ، پرت ، (چاندی سونے وغیرہ کی) تہ چڑھانا .
پَکّا ٹانکا
(انجنیرن٘گ) دھات کی ویلڈن٘گ سے لگایا ہوا جوڑ.
پیش مُسَخِّن
(انجینری) گرم کیا ہوا یا گرم کرنے والا سامنے کا حصہ ؛ رک : پیش اسخان.
تَپا نَرْمانا
(انجینیری) کسی دھات کے حرارت سے فساد زدہ ذرات کو معمولی اور اصلی حالت پر لانا .
تِرْسُول
(ہندو) ایک طرح کا آلۂ حرب جس کے سر پر تین نوکیلی شاخیں ہوتی ہیں یہ مہا دیوجی کا ہتھیار اور نشان ہے
جارُوبی
جاروب (رک) سے منسوب یا متعلق ، (انجینیری) جلے ہوئے حاصل احتراق کو نکال دینے کا ایک طریقہ .
خاکَہ بَنْدی
(انجینیرنگ) شہری منصوبہ بندی کے لیے ابتدائی نقشہ کشی .
خُشْک عَمَل
(انجینیرنگ) وہ طریقہ جس میں پانی استعمال نہ ہو(Dry Process)
خُشْک گِیر
(انجینیرنگ) فولاد کی مشینری میں وہ پرزہ جو سکھانے کا کام کرتا ہے
خَطّی کَمان
(انجینئرنگ) خط کے شکل کی کمان.
خُود رَو
خود کار، خود بخود چلنے والی، بذات خود متحرک
دیگ
لوہے یا تان٘بے کا بڑا برتن (عموماً کھانے پکانے کا) جس کی گردن واضع طور پر اُبھری ہوئی ہوتی ہے، بڑا برتن
ہَوا کَشی
(لفظاً) ہوا کھینچنے کا عمل ، (انجینئری) کسی بند جگہ کے اندر ہوا کی تازگی ، مسلسل گردش اور حرکت سے بہم رسانی (انگ : Ventilation) ۔