زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’زردوزی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’زردوزی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَمِیری پَیمَک
(گوٹا سازی) اعلیٰ قسم کی نہایت چمک دار پیمک جس کا تانا بادلے کا اور بانا کلابتو کا ہوتا ہے، دیوالی پیمک
ایک تاری پَیْمَک
وہ پیمک جس کے تانے کے درمیان ایک تار بادلے کا خوشنمائی اور چمک کے لیے ڈال دیا گیا ہو
پِٹّھا کَرنا
(زردوزی) کپڑے پر کلا بتوں کے بنے ہوئے پھول بوٹے کو کارچوب کے نیچے ایک لکڑی کا گٹکا رکھ کر اوپر سے لکڑی کی ایک ہتھوڑی سے برابر کرنا.
پَیمَک
ایک قسم کا کلابتوں کا بنا ہوا سنہری گوٹا جو ان٘گرکھوں ٹوپیوں وغیرہ میں لگایا جاتا ہے ، کلابتوں کی ڈوری ، کلابتوں کے تانے اور ریشم کے بانے سے بنی ہوی پتلی لیس ، زری توئی جو پاو انچ سے پون انچ تک چوڑی ہوتی ہے ، بناوٹ کے لحاظ سے اس کی کئی قسمیں ہیں جن کے نام اس طرح ہیں: ایک تاری پیمک، دو تاری پیمک، امیری یا دیوالی پیمک، سنگین پیمک اور کانٹے کی پیمک
دو قَدا بُوٹا
(کشیدہ کاری) ایسی بوٹی یا بوٹا جس کے چاروں طرف دُہرا اور تہرا زنجیرہ چھپا یا کڑھا ہوا ہو ، یہ کام عام طور سے چال کے ترن٘ج پر ہوتا ہے .
دِیوالی پَیمَک
(دیوالی کے چراغوں جیسی چمک والی) اعلیٰ قسم کی پیمک اس کا تانا بادلے کا اور بانا کلابتو کا ہوتا ہے، یہ نہایت چمک دار پیک (پیمک) ہوتی ہے، اس کو امیری بھی کہتے ہیں (دیوالی اور امیری بادلے کی قسمیں)
مُقَوّیٰ
کاغذ کو کوٹ کے بنایا ہوا تختہ ، وصلی ، دفتی ، پٹھا ، گتہ ؛ اس تختے کا بکس یا گول نلکی نما ڈبا جو عموما ً کاغذات رکھنے کے کام آتا ہے
مُقَیَّش
(زردوزی) سونے چاندی سے بنا ہوا چپٹا تار، بادلہ (روپہلی خواہ سنہری) نیز بادلے کے تاروں سے کیا گیا کڑہائی کا کام
ٹَانْکا
سیون، سلائی، سوئی تاگے کا ایک دفعہ کپڑے میں سے نکلنا، (کشیدہ کاری) پھندا، سلائی کے سلسے کی ایک آن٘ٹ، پھیر
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔