’’بیوپار‘‘ سے متعلق الفاظ
’’بیوپار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آڑَھتی
آڑھت کا كاروبار كرنے والا، وہ شخص جس كے یہاں آڑھت ہو
آڑْھتیا
آڑھت کا كاروبار كرنے والا، وہ شخص جس كے یہاں آڑھت ہو
بَیعِ مُطلَق
مکمل فروخت جس میں واپسی کے لیے کوئی شرط نہ لگی ہو
تِجارَت
فائدہ کی امید پر بیوپار، سوداگری، اشیا کی خرید و فروخت کا کام، چیزوں کے لین دین کا دھندا یا کاروبار، سوداگری، روزگار
غَلَّہ مَن٘ڈی
وہ جگہ جہاں اناج لا کر فروخت کیا جاتا ہے، اناج کی منڈی یا بازار
قِیمَتِ خَرِید
زر کی وہ مقدار جو کسی چیز کے بدلے میں دی جائے
قِیمَتِ فَروخ٘ت
وہ دام جو کسی چیز کے بیچنے کے لیے مقرر کیے جاتے ہیں