’’كشتی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’كشتی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْ دوز
ایک خاص قسم کی جنگی کشتی جو گہرے پانی میں اندر چل کر سرنگوں سے جنگی جہاز تباہ کرتی ہے، غوطہ خور کشتی، ڈبکی کشتی
آبی مَرْکَب
سمندر یا دریا میں چلائے جانے والے جہاز یا اسٹیمر، دخانی جہاز
دُخانی جَہاز
بھاپ کی قوت سے چلنے والی کشتی، دخانی انجن سے چلنے والا اسٹیمر، دخانی مرکب
دُخانی کَشْتی
بھاپ کی قوت سے چلنے والی کشتی، دخانی انجن سے چلنے والا اسٹیمر، دخانی جہاز
سَفِینَہ
(کنایتاً) کشتی عمر رواں، انسان کی زندگی
شِکارا
کشمیر معن ہونے والی ایک قسم کی بڑی کشتی جس پر ایک چھوٹا سا گھر بنایا جاتا ہے، ایک وضع کی لمبی اور پتلی کشتی، ایک لمبی اور پتلی کشتی جو کسی آبی پرندے کی طرح پل کے نیچے سے گزر جاتی ہے