تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نیزَہ" کے متعقلہ نتائج

نیزَہ

۷۔ ایک قسم کا بانس جو ملک شام میں پیدا ہوتا ہے اور نہایت بلند ہوتا ہے ۔

نیزَہ وَر

رک : نیزہ بردار ، نیزہ اُٹھا کر چلنے والا سپاہی ۔

نیزَہ کیش

رک : نیزہ باز ۔

نیزَہ باز

بھالے کے کرتب جاننے والا، نیزہ مارنے کی مہارت رکھنے والا، نیزے سے لڑنے والا، نیزہ بازی کا ماہر، بھالا بردار، بلم بردار

نیزَہ دار

(لفظاً) نیزہ رکھنے والا، نیزے والا، نیزہ باز، نیزہ بردار

نیزَہ نُما

نیزے کی نوک کی مانند ، نوک دار ، نوکیلا ۔

نیزَہ وَری

رک : نیزہ بازی نیز سپاہی کا نیزہ اُٹھاکر چلنا ۔

نیزَہ کَرنا

(کبوتر بازی) پلٹے کھانا، قلابازی لگانا

نیزَہ بازی

نیزہ پھینکنے یا مارنے کا عمل نیز ایک کھیل جس میں (عموماً) زمین میں گاڑی ہوئی چوبی میخ وغیرہ کو گھوڑا دوڑاتے ہوئے نشانہ بنا کر اُٹھایا جاتا ہے، زیادہ سے زیادہ فاصلے تک نیزہ پھینکنے کا مقابلہ

نیزَہ سَوار

نیزہ بردار گھڑسوار سپاہی ۔

نیزَہ چَلنا

نیزوں سے لڑائی ہونا ؛ جنگ ہونا ۔

نیزَہ مارنا

نیزے سے حملہ کرنا ۔

نیزَہ جَمانا

نیزہ مارنا ، نیزے سے حملہ کرنا ۔

نیزَہ اُٹھانا

نیزہ ہاتھ میں لے کر حملے کے لیے اونچا کرنا

نیزَہ بَرْدار

جو نیزہ اٹھائے ہوئے ہو، بھالا بردار سپاہی، راجاؤں کا نشان (جھنڈا) لے کر چلنے والا (سپاہی)

نیزَہ ہِلانا

برچھا یا بلم پھرانا

نیزَہ بازاں

نیزہ باز (رک) کی جمع ۔

نیزَہ مَچھلی

میٹھے پانی کی ایک مچھلی جس کی تھوتھنی نکیلی اور لمبائی لگ بھگ اُنیس (۱۹) فیٹ ہوتی ہے (انگ : Pikefish) ۔

نیزَہ اَفگَنی

رک : نیزہ بازی ، نیزوں کا ایک مقابلہ یا کھیل جس میں زیادہ فاصلے تک نیزہ پھینکنے والا جیت جاتا ہے ۔

نیزَہ خَتائی

عمدہ نیزہ ؛ اعلیٰ برچھی

نیزَہ اُڑانا

حریف کے نیزے کو اپنے نیزے سے گرا دینا ، مقابل کو ہرانا ۔

نیزَہ گاڑنا

نیزے کو زمین میں گاڑنا ، مقابلے یا لڑائی کا اعلان کرنا ۔

نیزَہ نِکالنا

نیزہ بازی میں نیزے کو اس طرح حرکت دینا کہ حریف کے ہاتھ سے نیزہ نکل جائے ۔

نیزَہ خِطّی

۔(ف۔ خط۔ ایک مقام کا نام ہے پمامہ میں جہاں کا نیزہ سیدھے پن میں مشہور ہے۔ مذکر۔ عمدہ۔نیزہ ۔

نیزَہ گانٹھنا

نیزے کی لڑائی میں حریف کے وار کو روکنا ، اس طرح گرفت کرنا کہ چھوٹنا مشکل ہو ، حریف کے نیزے کو نیزے میں اُلجھانا ۔

نیزَہ پھینکنا

کسی نشانے یا دشمن کو بھالا مارنا ، نیزے سے حملہ کرنا ۔

نیزَۂ دُو سَر

دو دھاری برچھی

نیزَہ چَڑھانا

رنگین جھنڈیوں والے بانس ایک بزرگ سید مدار سالار کی درگاہ پر لے جانا ۔

نیزَہ گَردانی

نیزہ گھمانا

نیزَہ قلَم ہونا

نیزہ قلم کرنا (رک) کا لازم ، نیزہ ٹوٹنا ۔

نیزَہ وَری ہونا

نیزوں سے لڑا جانا ، نیزہ بازی ہونا ۔

نیزَہ ہَوائی کَرنا

نیزہ فضا میں پھینکنا ۔

نیزَہ ذُو سِناں

دو دھاری نیزہ

پِیر کا نیزَہ

متبرک ، قابل تعظیم (شے) وہ نشان جو بطور علم یا جھنڈا کسی پیر کے مزار یا خانقاہ پر نصب کیا جائے.

دو قَلَمی نیزَہ

(کتابت) بان٘س یا اسی فہم کے کسی درخت کی شاخ کا ٹکڑا جس کی قلم بنائی جاتی ہے ، دو پودوں کا ایک ٹکڑا جس کو بیچ میں سے کاٹ کر دو قلمیں بنائی جاتی ہیں .

مَدار صاحَب کا نیزَہ

وہ میلہ جو شاہ مدار ؒ کے عرس کے موقعے پر ہوتا ہے اور اس میں شاہ مدار سے منسوب بیرق اُٹھائی جاتی ہے

چاوَل کی کَنی نیزَہ کی اَنی

کَچّے چاول اور نیزہ کی نوک مضرت میں دونوں برابر ہیں.

آب چو اَز سَر گُزَشْت چِہ یَک نیزَہ چِہ یَک وَجَب

(لفظاً) جب پانی سر سے اونچا ہو گیا تو ایک بالشت یا نیزہ بھر سب برابر ہے

آب چو اَز سَر گُزَشْت چِہ یَک نیزَہ چِہ یَک دَسْت

(لفظاً) جب پانی سر سے اونچا ہو گیا تو ایک بالشت یا نیزہ بھر سب برابر ہے

نیزَہ کے مترادفات

نیزَہ

اصل: فارسی

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone