تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَلائی" کے متعقلہ نتائج

مَلائی

چکنائی کی نرم پرت جو دہی یا دودھ کی سطح پر جھلی یا پپڑی کی شکل میں جم جاتی ہے، مزیدار اور مقوی ہوتی ہے، بالائی

مَلائی سا

ملائی کی طرح کا، ملائی جیسا نرم و سفید، (مجازاً) نرم و نازک، پلپلا

مَلائی دار

جس میں فائدہ ہو، ملائی لگا ہوا

مَلائی دان

وہ برتن جس میں ملائی رکھی جائے ، ملائی رکھنے کا کٹورا یا کوئی ظرف ۔

مَلائی پَڑنا

دودھ یا دہی پر چکنائی کی پپڑی جمنا، دودھ یا دہی کی سطح پر بالائی کا جم جانا

مَلائی بَھرا

ملائی سے پُر ، جس میں ملائی پڑی ہوئی ہو ، ملائی دار ۔

مَلائی بَھری

ملائی سے پُر ، جس میں ملائی پڑی ہوئی ہو ، ملائی دار ۔

مَلائی کا بَرف

قفلیوں میں بھر کر اور انھیں شورا ملی برف میں لگا کر جمایا ہوا ملائی دار شکر ملا دودھ ، قلفی جو آبخورہ یا گلاس وغیرہ میں جمائی جاتی ہے ۔

مَلائی کی بَرف

قفلیوں میں بھر کر اور انھیں شورا ملی برف میں لگا کر جمایا ہوا ملائی دار شکر ملا دودھ ، قلفی جو آبخورہ یا گلاس وغیرہ میں جمائی جاتی ہے ۔

مَلائی کی چائے

چائے جس میں ملائی پڑی ہوئی ہو، ملائی دار چائے، ملائی پڑی ہوئی چائے

مَلائی کی قُلفی

رک : ملائی کی برف ۔

مَلائی کے لَڈُّو

کھویا ، شکر اور میوہ وغیرہ ملا کر تیار کیے گئے لڈو ، ماوے کے لڈو ۔

کَشی مَلائی

معمولی درجہ کی ملائی ، گھٹیا بالائی .

رَس مَلائی

ایک قِسم کی مِٹھائی جو شکر اور گاڑھے دُودھ میں ڈال کر بنائی جاتی ہے

مَکَّھن مَلائی

مکھن کی طرح نرم و ملائم ؛ (مجازاً) گداز جسم والا ؛ بہت نرم و نازک شے ۔

نِر مَلائی

نرمل پن ، نرمل ہونے کی حالت یا کیفیت ، صاف شفاف ، َمیل اور گندگی سے پاک ہونے کی حالت ۔

چھی چھی چھی چھی کَوّا کھائے مَلائی

بچہ کا من٘ھ دُھلاتے وقت اس کے بہلانے کے لیے یہ فقرہ کہا جاتا ہے .

مِیاں بِیوی کی لَڑائی دُودھ کی مَلائی

میاں بیوی کا جھگڑا وقتی ہوتا ہے، آج لڑائی تو کل میل

جُوْرُو خَصَم کی لَڑائی دُودْھ کی سی مَلائی

جورو خصم کی شکر رنجی/ان بن بھی مزا دیتی ہے

جِس نے کی شَرَم اُس کے پُھوٹے کَرَم ، جِس نے کی بے حَیائی اُس نے کھائی دُودھ مَلائی

بے حیا مزے میں یعنی سکھ چین سے رہتا ہے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone