تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دُولہا" کے متعقلہ نتائج

دُولہا

وہ شخص جس کی نئی نئی شادی ہوئی ہو، نوشاہ، خاوند، شوہر، بر

دُولہا بَنْنا

نوشاہ کا سج بن کر شادی کے لئے تَیار ہونا

دُولہا بَنانا

شادی کی تقریب کے لئے نوشاہ کو بنا سجا کر تیّار کرنا ، زرق برق لباس یا زعفرانی جوڑا پہننا ، شادی کے لئے کپڑے وغیرہ پہن کر تَیار ہونا

دُولہا بھائی

بہن کا شوہر، عموماً لڑکیاں اور لڑکے بہنوئی کو کہتے ہیں

دُولہا بَنے بَیٹھا رَہْنا

عزّت و وقار کے ساتھ بیٹھے رہنا

دُولہا ہی کے سَر سِہْرا ہے

جو سردار ہوتا ہے سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہوتا ہے، نام سردار ہی کا ہوتا ہے

دُولہا کے پِیچھے ساری بَرات ہے

گھر کی رونق آقا سے یا صاحبِ خانہ سے ہوتی ہے ، ماتحت سردار کے اثر اور حکومت ہی کی وجہ سے کام کرتے ہیں

دُولہا کے دُم کے ساتھ ساری بَرات ہے

گھر کی رونق آقا سے یا صاحبِ خانہ سے ہوتی ہے ، ماتحت سردار کے اثر اور حکومت ہی کی وجہ سے کام کرتے ہیں

دُولہا مَرے یا دُلہَن ، نائی کو اَپْنے ٹَکے سے کام

خود غرض آدمی کسی کے نفع نقصان سے مطلب نہیں رکھتا ، اسے صرف اپنا فائدہ عزیز ہوتا ہے

دُولہا تو وہ پَر دو شالَہ اَپنا ہے

ظاہری بناؤ سجاؤ کی حقیقت کھولنا ہو تہ یہ مثل بولتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کی ساری سج دھج ہمارے ہی طفیل سے ہے پھر بھی ہمیں سے اکڑتا ہے

دُولہا ڈھائی دِن کا بادْشاہ ہے

شادی کے دِنوں میں دولھا کی بڑی خاطر تواضع ہوتی ہے

دُولہا دُلَہن پائے شَہ بالا لاتیں کھائے

رک : دولھا نے دولہن الخ

دُولہا دُولَہن مِل گئے، جُھوٹی پَڑی بَرات

دوست دوست ایک ہو گئے، لگائی بُجھائی کرنے والے اور درانداز مفت بُرے بنے

دُولہا نے دُلہَن پائی، شَہ بالے نے گانْڑ مَرائی

شہ بالا ایک چھوٹا لڑکا ہوتا ہے جو دولھا کے ساتھ رہتا ہے اسے گالیاں پڑتی ہیں

بے دُولہا کی بَرات

بے معنی جلسہ یا ہجوم

جَس دُولہا تس بَنی بَرات

جیسا دولہا ویسی برات ، رک : جسی روح ویسے فرشتے

ساس اُدَھلیا بَہو چھنَلْیا سُسْرا بھاڑ جھکاوے، پھر بھی دُولہا ساس بہو کو سیتا ستی بتاوے

اپنے گھر کی عورتوں کو کوئی بدچَلن نہیَں کہتا چاہے کیسی ہی کیوں نہ ہوں

دُولہا سے متعلق کہاوتیں

دُولہا

اصل: سنسکرت، ہندی

'دُولہا' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone