تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چُوہے" کے متعقلہ نتائج

چُوہے

چُوہا (رک) جمع یا مغّیرہ حالت تراکیب میں مستعمل.

چُوہے دَتّی

کلالئی میں پہننے کا پہن٘چی کی قسم کا زیور (اس کے دانے پہن٘چی کے دانوں کے پر خلاف بجائے گول کے چمپلی کی کلی کی شکل کے ہوتے ان دانوں کی چوہے کے دان٘توں سے مشابہت کی وجہ سے اسے چوہے دتیاں کہتے ہیں) کوکر دنتیاں ، چمیلیاں .

چُوہے دَن٘تی

کلالئی میں پہننے کا پہن٘چی کی قسم کا زیور (اس کے دانے پہن٘چی کے دانوں کے پر خلاف بجائے گول کے چمپلی کی کلی کی شکل کے ہوتے ان دانوں کی چوہے کے دان٘توں سے مشابہت کی وجہ سے اسے چوہے دتیاں کہتے ہیں) کوکر دنتیاں ، چمیلیاں .

چُوہے مار

چوہوں کو پکڑنے یا مار ڈالنے والا پرندہ، موش گیر، چیل

چُوہے کا بَچَّہ بھی نَہ ہونا

بے اولاد ہونا .

چُوہے کا بِل ڈُھونڈنا

شرم سے کہیں چھپنے کی کوشش کرنا

چُوہے کا بِل ڈُھونڈْتے پِھرو گے

چوہے کے بل مین جاکر پناہ لوگے، چھپتے پھروگے؛ امن تلاش کرتے پھرو گے، ابھی بھاگتے نظر آؤ گے.

چُوہے کے بِل میں گُھسا چاہِیے

اس شخص کے خوف سے کہیں پنَاہ ملنی چاہیے .

چُوہے کو مار کَر گوہَر سُنگھانا

نقصان یا تکلیف پہن٘چا کر اس کی تلافی کی کوشش کرنا .

چُوہے کا جَنا بِل ہی کھودْتا ہے

عادت کبھی چھوٹتی نہیں، جس ذات کا ہوگا ویسا ہی کام کرے گا

چُوہے کے ہاتھ لگی ہَلْدی کی گِرَہ پَنْساری بَن بَیٹھا

تھوڑی سی پونجی ہاتھ لگنے پر اترانا

چُوہے کے ہاتھ ہَلْدی لَگی وہ بھی پَنْساری بَن بَیٹھا

تھوڑی سی پونجی ہاتھ لگنے پر اترانا

چُوہے کے ہاتھ لگی ہَلْدی کی گِرَہ پَنْساری ہی بَن بَیٹھا

تھوڑی سی پونجی ہاتھ لگنے پر اترانا

چُوہے کے ہاتھ ہَلْدی کی گِرَہ لَگی وہ پَنْساری بَن بَیٹھا

تھوڑی سی پونجی ہاتھ لگنے پر اترانا

چوہے دان

پنچرہ، چھپکا یا کھٹکا جس سے چوہے پکڑے ہیں

چوہے کا بچہ بل ہی کھودے گا

عادت کبھی چھوٹتی نہیں، جس ذات کا ہوگا ویسا ہی کام کرے گا

پیٹ میں چُوہے چُھوٹْنا ، پیٹ میں چُوہے دَوڑْنا

۔(کنایۃً) دہشت سے گھبراجانا۔ تردد یا تشویش میں ہونا سٹ پٹاجانا۔

پیٹ میں چُوہے چُھوٹْنا

بھوک سے بے قرار ہونا ، بھوک کے مارے قل ہونا

پیٹ میں چُوہے دَوڑْنا

رک : پیٹ میں چوہے چھوٹنا.

گَھر میں چُوہے دَوڑنا

be extremely poor

گَھر میں چُوہے لوٹْتے ہیں

اس قدر مُفلسی ہے کہ گھر کے چوہے تک بھوک سے بیتاب ہیں ، یعنی بہت ہی مفلس ہے.

خُدا واسْطے بِلّی بھی چُوہے نَہِیں مارْتی

ہر شخص اپنے فائدے کا کام کرتا ہے، دوسرے کے فائدے سے سروکار نہیں رکھتا

گَھرمیں پَکیں چُوہے اَور باہر کَہیں پائے

مُفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں ، گھر میں کچھ نہیں ہے مگر شیخی مارتا ہے

گَھر میں چُوہے قَلابازِیاں کھاتے ہیں

اس قدر مُفلسی ہے کہ گھر کے چوہے تک بھوک سے بیتاب ہیں یعنی بہت ہی مفلس ہے

قاضی جی کے چُوہے بھی سِیانے

رک : قاضی کے گھر کے چوہے بھی سیانے.

گَھر میں چُوہے ڈنڈ کرتے ہیں

اس قدر مُفلسی ہے کہ گھر کے چوہے تک بھوک سے بیتاب ہیں یعنی بہت ہی مفلس ہے

دانت چُوہے کی نَذْر کَر دینا

دانت گر جانا

گَھر میں چُوہے ڈَنْڈ کَرتے ہیں

اس قدر مُفلسی ہے کہ گھر کے چوہے تک بھوک سے بیتاب ہیں ، یعنی بہت ہی مفلس ہے.

دانت چُوہے کی نَظَر کَر دینا

دان٘ت گر جانا، دانت جھرنا

لاکھ چُوہے کھا کَر بِلّی حَج کو چَلی

(طنزاً) سیکڑوں برائیاں کرنے کے بعد نیکی کا ارادہ یا ادّعا کیا.

سَتَّر چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چَلی

یہ کہاوت ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو بہت سے گناہ کر کے تائب ہو جائے

باہَر مِیاں اَلَلّے تَلَلّے، گَھر میں چُوہے پکیں

فضول خرچ اور ظاہری نمود والے ہیں

سات سَو چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چَلی

بہت سے بُرے کام کرکے نیک کام کا اَرادہ کرنا ، کثرت سے گناہ کرکے توبہ پر آمادہ ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.

باہَر مِیاں اَلَلّے تَلَلّے، گَھر میں چُوہے قَلابازِیاں کھائیں

فضول خرچ اور ظاہری نمود والے ہیں

نَو سَو چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چَلی

یہ کہاوت ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو بہت سے گناہ کر کے تائب ہو جائے

بِلّی کے خواب میں چوہے کودیں

جس مذاق کا آدمی ہوتا ہے اس کو ویسا ہی خیال رہتا ہے

قاضی کے گھر کے چُوہے بھی سیانے

حاکم یا امیر کے گھر کے ادنیٰ آدمی بھی چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں

قاضی کے گَھر کے چُوہے بھی سیانے

حاکم یا امیر کے گھر کے ادنیٰ آدمی بھی چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں

کَہاں جاؤں، چُوہے کا بِل نَہِیں مِلْتا

سخت ناچاری ظاہر کرنے کو کہتے ہیں ، کبھی بھی پناہ نہیں ملتی.

قاضی جی کے گھر کے چُوہے بھی سیانے

حاکم یا امیر کے گھر کے ادنیٰ آدمی بھی چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں

چُوہے سے متعلق کہاوتیں

چُوہے

'چُوہے' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone