تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَن٘بیلی" کے متعقلہ نتائج

چَن٘بیلی

ایک مشہور خوشبودار پھول یا اس کا پودا ، یہ پھول سفید اور زرد ہوتا ہے پھولوں سے تیل اور عطر بنایا جاتا ہے پھولوں سے بسے ہوئے تیل کو چن٘بیلی کا تیل کہتے ہیں یہ دواؤں میں بھی کام آتا ہے ، یاسمین ، سمن.

چَن٘بیلی کا جال

چنبیلی کی شکل کے پھولوں کی کپڑے پر جا بجا کڑھائی یا ٹنکائی

چَن٘بیلی پُلاؤ

نفیس و عمدہ پلاؤ کی ایک قسم جو شاہان اودھ کے دستر خوان کی زینت ہوتا تھا .

چَنبیلی چاؤ میں آئی لَڑکے بالے ساتھ لائی

(عو) کمینے کو من٘ھ لگاؤ تو سر پر چڑھتا ہے.

پِیلی چَن٘بیلی

چن٘بیلی کی ایک قسم .

تَیل بیلا چَن٘بیلی مِسّی پُھلیل

لکھنؤ میں تیل بیچنے والے یہ آواز لگا کر تیل بیچنے ہیں.

پُھوہڑ کے گَھر اُگی چَن٘بیلی، گوبَر مانْڈ اُسی پَر گیری

چَن٘بیلِیا

ایک قسم کا بھورے رن٘گ کا کبوتر

وِلایَتی چَنبیلی

بدیسی چنبیلی کا پھول ۔

سُگَنْدھ لَگاؤُں تو اُبھ مَرُوں، اُبھ مَرُوں پَہْنے تَن ساڑی ہار چَنْبیلی کا بھاری لَگَت، تُم جانَت ہو تَن کی سَکھواری

اس عورت پر طنز ہے جو اپنے کو نازک ظاہر کرے اور لباس اور زیور کو بھی بھاری بتائے۔

عَجَب تیری قُدرَت، عَجَب تیرے کھیل، چَھچُھوندَر لَگائے چَنبیلی کا تیل

حیرت اور تعجب کے موقع پر بولتے ہیں

دائی چَنبیلی کے مِرزا موگرا

کوئی ادنیٰ ذات کا ہو کر اپنے آپ کو بڑا ظاہر کرے تو یہ کہاوت کہتے ہیں

یِہ دیکھو قُدرَت کے کھیل چَھچُھوندَر لَگائے چَنبیلی کا تیل

اس وقت کہتے ہیں جب کوئی مفلس قلانچ بڑا حوصلہ کرے، اپنی بساط سے بڑھ کر شوقینی کرنا

چَنپا کے دَس پُھول چَنبیلی کی ایک کلی، مُورَکھ کی ساری رات چاتُر کی ایک گَھڑی

تھوڑی اچھی چیز معمولی بہت سی چیز سے بہتر ہوتی ہے

چَھچُھَوندَر کے سَر میں چَنبیلی کا تیل

جب ادنیٰ درجے کا شخص اچھی چیز استعمال کرے تو کہتے ہیں، اچھی چیز بڑے کو نہیں چاہیے

چَن٘بیلی سے متعلق کہاوتیں

چَن٘بیلی

اصل: سنسکرت

'چَن٘بیلی' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone