تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُسَدَّس" کے متعقلہ نتائج

مُسَدَّس

جس بیت میں چھ رکن اور نظم میں چھ مصرعے ہوں اس بیت اور نظم کو مسدّس کہتے ہیں

مُسَدَّسی

مسدس سے منسوب یا متعلق ، شش پہلو ، شش جہتی ، چھے کونیا ۔

مُسَدَّس تَرجِیع بَنْد

مسدس کی ایک قسم جس میں ایک ہی شعر کی ہر گرہ میں تکرار ہوتی ہے لیکن مسدس ترجیع بند ہیئت کے اعتبار سے نظم کی وہ قسم بھی کہلاتی ہے جس میں ہر بند چھ مصرعوں کا ہوتا ہے ، پہلے چار مصرعے متحدالقوافی لکھ کر دو مصرعے جداگانہ قافیے میں بصورتِ بیت مصرع ہر بند کے چار مصرعوں کے بعد دہرائے جاتے ہیں ۔

مُسَدَّس صَحِیح

(اقلیدس) دائرے کے اندر کی وہ شکل جس کے چھ حصے کرکے خطوط مستقیمہ سے ملا دیں ۔

مُسَدَّس سالِم

(عروض) غیر مزاحف مسدس، پورا مسدس، مسدس کی وہ شکل جس میں بند پورے ہوں

مُسَدَّس تَرْکِیبْ بَنْد

مسدس کی ایک شکل جس میں پہلے چار مصرعے متحدالقوافی کہے جاتے ہیں اور پھر دو مصرعے الگ قافیے میں بصورتِ بیت مصرع کہہ کر ان کے ساتھ اضافہ کر دیے جاتے ہیں ، اس طرح چھ مصرعوں کا ایک بند مکمل ہو جاتا ہے اس صورت میں کوئی بھی بند اپنے کسی قافیے کے لیے کسی دوسرے بند کا محتاج یا تابع نہیں ہوتا ۔

مُسَدَّسُ الْاَرْکان

(عروض) چھ ارکان پر مشتمل ، جس میں چھ رکن ہوں ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُسَدَّس کے معانیدیکھیے

مُسَدَّس

musaddasमुसद्दस

اصل: عربی

وزن : 122

موضوعات: عروض اصطلاحاً ہندسہ

اشتقاق: سَدَسَ

  • Roman
  • Urdu

مُسَدَّس کے اردو معانی

صفت

  • جس بیت میں چھ رکن اور نظم میں چھ مصرعے ہوں اس بیت اور نظم کو مسدّس کہتے ہیں
  • (اصطلاح علم ہندرسہ) چھ ضلعوں کی شکل جس کے سب ضلع اور زاوئیے برابر ہوں

شعر

Urdu meaning of musaddas

  • Roman
  • Urdu

  • jis bait me.n chhः rukan aur nazam me.n chhः misre huu.n is bait aur nazam ko musaddas kahte hai.n
  • (istilaah ilam hind rasaa) chhः zilo.n kii shakl jis ke sab zilaa aur zaavii.e baraabar huu.n

English meaning of musaddas

Adjective

मुसद्दस के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • शायरी में 6 पक्तियों वाला काव्य
  • छ : भुजाओंवाला,

مُسَدَّس سے متعلق دلچسپ معلومات

مسدس یعنی وہ نظمیہ شاعری ہے، جس کے ہر بند میں چھ مصرعے ہوتے ہیں. یہ اردو شاعری کی مقبول ترین شعری ہئیت ہے، جس میں میں بڑی تعداد میں مرثیے اور بے شمار طویل نظمیں لکھی گئی ہیں۔ اس کے ہر بند میں چار پہلے مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں ہوتے ہیں اور آخری دو مصرعے مختلف قافیے اور ردیف میں ہوتے ہیں. یہ دو مصرع بیت کہلاتے ہیں۔ اقبال کی مشہور نظم " شکوہ" جو مسدس کی ہئیت میں لکھی گئ ہے اس کا ایک بند ہے: ہے بجا شیوۂ تسلیم میں مشہور ہیں ہم قصۂ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم ساز خاموش ہیں فریاد سے معمور ہیں ہم نالہ آتا ہے اگر لب تو معذور ہیں ہم اے خدا شکوۂ اربابِ و فا بھی سن لے خوگرِ حمد سے تھوڑاسا گلہ بھی سن لے مسدس کا نام آتے ہی مولانا حالی کی مسدس "مد وجزر اسلام" کا نام ذہن میں آتا ہے جو انھوں نے سرسید کی فرمائش پر لکھی تھی۔ جس کے بارے میں خود سرسید نے کہا تھا کہ جب خدا پوچھے گا کہ دنیا سے کیا لایا تو کہوں گا کہ حالی سے مسدس لکھوا کر لایا ہوں اور کچھ نہیں۔ یہ "مسدس حالی" کے نام سے ہی زیادہ مشہور ہے۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

مُسَدَّس

جس بیت میں چھ رکن اور نظم میں چھ مصرعے ہوں اس بیت اور نظم کو مسدّس کہتے ہیں

مُسَدَّسی

مسدس سے منسوب یا متعلق ، شش پہلو ، شش جہتی ، چھے کونیا ۔

مُسَدَّس تَرجِیع بَنْد

مسدس کی ایک قسم جس میں ایک ہی شعر کی ہر گرہ میں تکرار ہوتی ہے لیکن مسدس ترجیع بند ہیئت کے اعتبار سے نظم کی وہ قسم بھی کہلاتی ہے جس میں ہر بند چھ مصرعوں کا ہوتا ہے ، پہلے چار مصرعے متحدالقوافی لکھ کر دو مصرعے جداگانہ قافیے میں بصورتِ بیت مصرع ہر بند کے چار مصرعوں کے بعد دہرائے جاتے ہیں ۔

مُسَدَّس صَحِیح

(اقلیدس) دائرے کے اندر کی وہ شکل جس کے چھ حصے کرکے خطوط مستقیمہ سے ملا دیں ۔

مُسَدَّس سالِم

(عروض) غیر مزاحف مسدس، پورا مسدس، مسدس کی وہ شکل جس میں بند پورے ہوں

مُسَدَّس تَرْکِیبْ بَنْد

مسدس کی ایک شکل جس میں پہلے چار مصرعے متحدالقوافی کہے جاتے ہیں اور پھر دو مصرعے الگ قافیے میں بصورتِ بیت مصرع کہہ کر ان کے ساتھ اضافہ کر دیے جاتے ہیں ، اس طرح چھ مصرعوں کا ایک بند مکمل ہو جاتا ہے اس صورت میں کوئی بھی بند اپنے کسی قافیے کے لیے کسی دوسرے بند کا محتاج یا تابع نہیں ہوتا ۔

مُسَدَّسُ الْاَرْکان

(عروض) چھ ارکان پر مشتمل ، جس میں چھ رکن ہوں ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُسَدَّس)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُسَدَّس

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone