تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مُقَدَّر میں جو کُچھ ہے ہو رَہے گا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مُقَدَّر میں جو کُچھ ہے ہو رَہے گا کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
مُقَدَّر میں جو کُچھ ہے ہو رَہے گا کے اردو معانی
- قسمت میں جو لکھا ہے ضرور ہوگا، ٹل نہیں سکتا
Urdu meaning of muqaddar me.n jo kuchh hai ho rahegaa
- Roman
- Urdu
- qismat me.n jo likhaa hai zaruur hogaa, Tal nahii.n saktaa
मुक़द्दर में जो कुछ है हो रहेगा के हिंदी अर्थ
- भाग्य में जो लिखा है ज़रूर होगा, टल नहीं सकता
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
کَل جو ہونا ہے آج ہو جائے
جو چیز کل پر موقوف ہے وہ آج ہو جائے، کام کی جلد سے جلد تکمیل کر لی جائے، کسی طرح تاخیر نہ کی جائے، خدشہ جلد سے جلد دور کر لیا جائے.
وَقْت پَر جو ہو جائے سو ٹِھیک ہے
موقع پر جو کچھ ہو جائے بہتر ہے کیونکہ ایسے وقت پر انسان گھبرا جاتا ہے
ہانْڈی میں جو ہو سو وَہی ڈوئی میں آوے ہے
جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔
ہانْڈی میں جو ہو سو وَہی چَمْچی میں آوے ہے
جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔
تِرْیا تُو ہے سوبھا گَھر کی، جو ہو لاج رَکھاوا نَر کی
جو عورت اپنے خاوند کی عزت برقرار رکھے وہ گھر کی زینت ہے
بِدِّیِا وہ مال ہے جو خَرْچَت دُگْنا ہو راجا رَوا چور تَاچِھین نَہ ساکے کو
علم ایسا مال ہے جو (خرچ کرے) سکھانے سے زیادہ ہوتا ہے اور اسے راجا راو یا چور کوئی نہیں چھین سکتا .
یاد رکھو اس بات کو جو ہے تم میں گیان، سائیں جا کو ہو گیا وا کا سگر جہان
اگر تم کو علم ہے تو یہ بات یاد رکھو کہ خدا جس کی طرف ہے سارا جہاں اس کی طرف ہے
یاد رکھو اس بات کو جو ہے تم میں کچھ گیان، سائیں جا کو ہو گیا وا کا سگر جہان
اگر تم کو علم ہے تو یہ بات یاد رکھو کہ خدا جس کی طرف ہے سارا جہاں اس کی طرف ہے
جو بیری ہوں بہت سے اور تُو ہووے ایک، مِیٹھا بَن کر نِکَس جا یِہی جَتن ہے نیک
اگر دشمن بہت ہوں اور تو اکیلا ہو تو ان سے میٹھی باتیں کر کے اپنے آپ کو بچا
جو بیری ہوں بہت سے اور تُو ہووے ایک، مِیٹھا بَن کر نِکَس چاہی جَتن ہے نیک
اگر دشمن بہت ہوں اور تو اکیلا ہو تو ان سے میٹھی باتیں کر کے اپنے آپ کو بچا
مارتے کا ہاتھ پَکڑا جا سَکتا ہے کَہتے کا مُنْہ نَہیں پَکڑا جاتا
بدزبان کی زبان نہیں روکی جا سکتی ، کسی کو کوئی بات کہنے سے نہیں روکا جاسکتا ۔
ٹُوٹی ہے تو کِسی سے جُڑی نَہِیں اَور جُڑی ہے تو کوئی توڑ سَکْتا نَہِیں
بیمار آدمی کو حوصلہ دلانے کے لیے کہتے ہیں
ناخُن سے گوشْت جُدا نَہیں ہو سَکتا
اپنے ہمیشہ کے لیے نہیں چھوٹتے ، رشتہ داری کسی حال میں ختم نہیں کی جاسکتی ۔
مَرْد وہ ہے جو دے اَور نَہ لے، اَور نِیم مَرْد وہ ہے جو دے اَور لے، نا مَرْد وہ ہے جو نَہ دے اَور نَہ لے
بزرگوں کا قول ہے کہ بہادر وہ ہے جو دیتا ہے یعنی سخاوت کرتا ہے مگر کسی سے لیتا نہیں ، نیم بہادر وہ ہے جو دیتا بھی ہے اور لیتا بھی ، بزدل اور نالائق وہ ہے جو لیتا تو ہے مگر دیتا کسی کو نہیں
گورے چَمڑے پَہ نَہ جا یہ چَھچُھوندَر سے بَدتَر ہے
گورے رنگ پر ریجھنا نہیں چاہیے کیونکہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے نوجوان آدمی جو رنڈی پر عاشق ہو جائے اسے بطور نصیحت کہتے یہں
تُرَْت مَجْوری جو پَھڑکاوے، وہ کا کار تُرَت ہو جاوے
جو مزدوری فوراََ ادا کر دے اس کا کام جلد ہوتا ہے
بُھوکا تُرْک نَہ چھیڑِئے ہو جائے جی کا جھاڑ
بھوکے آدمی سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے ورنہ پیچھا چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے، بھوکا آدمی بات بات پر لڑتا ہے
ہوتے ہی نَہ مُوا جو کَفَن تھوڑا لَگتا
۔ مقولہ۔ابے شخص کی نسبت بولتے ہیں جس سے سخت نفرت ہو۔ یعنی ایسا شخص پیدا ہی نہ ہوتا۔ تو بہتر تھا کہ زیادہ کفن بھی نہ دینا پڑتا۔
کوڑی کوڑی مایا، جوڑے جو زمیں میں دھرتا ہے، جس کا لہنا وہی کھاوے پاپی بریہ مرتا ہے
کنجوس پاپی مشقت بھر کر جوڑتا ہے، پھر جس کو نصیب ہوتا ہے وہی کھاتا ہے
گُرُو جو کہ تھا وہ تو گُڑ ہو گَیا وَلے اُس کا چیلا شَکَر ہو گَیا
جب شاگرد اٌستاد سے بڑھ جائے اُس وقت بولا کرتے ہیں .
مِٹّی پَکڑے سونا ہو جائے
ایسا صاحب اقبال ہے کہ اگر مٹی پر بھی ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ سونا جیسا فائدہ دیتی ہے
مرنا ہے بد نیک کو جینا ناپ سدا، بہتر ہے جو جگت میں نیک نام رہ جا
اچھے کام کرنے چاہیں تاکہ دنیا میں رہ جائے, ویسے تو نیک بد سب کو مرنا ہے
جو سادی چال چَلتا ہے وہ ہَمیشَہ خُوش حال رَہتا ہے
سادہ طور پر رہنے والا آرام سے رہتا ہے، سادگی سے رہنے والا ہمیشہ خوشحال رہتا ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tasavvur
तसव्वुर
.تَصَوُّر
imagination, fancy
[ Aisi duniya ka sirf tasavvur hi kiya ja sakta hai jahan sab chain se hon ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'atiyya
'अतिय्या
.عَطِیَّہ
gift, present, endowment
[ Baadh wale ilaqe ke liye hukumat ne ek crore Rupee ka atiyya diya hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arz
'अर्ज़
.عَرْض
request, petition, solicitation
[ Zaid ne Akhtar ko khat pakdate hue kaha meri sad-ihtiram maan ko salam arz karna ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaabaashii
शाबाशी
.شاباشی
appreciation, applause, praise, commendation
[ Gopal ko bahaduri ke liye sabhi ne shabashi di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haafiza
हाफ़िज़ा
.حافِظَہ
good memory, memory
[ Budhape mein hafiza kaam nahin deta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaarobaar
कारोबार
.کَارُوْبار
business, trade, employment, affair
[ Machine-kari ke sabab dehi (Rural) riwayati karobar buri tarh se asar-andaz ho rahe hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ehsaas
एहसास
.اِحْساس
sense, sensibility
[ Har aadami ko apne farz ka ehsas hona chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
farefta
फ़रेफ़्ता
.فَریفْتَہ
fascinated, attracted
[ Krishn ki bansuri sun kar Gokul ke bashinde farefta ho gaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shu'uur
शु'ऊर
.شُعُور
knowledge, wisdom, intelligence
[ Falij se mutaassir shakhs ka andaruni shu'oor hamesha karahta rahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ahliyat
अहलियत
.اَہْلِیَت
ability, eligibility, competence, capability
[ School mein dakhile ke waqt bachche ki talimi ahliyat ka jaiza liya jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (مُقَدَّر میں جو کُچھ ہے ہو رَہے گا)
مُقَدَّر میں جو کُچھ ہے ہو رَہے گا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔