تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُن٘ہ" کے متعقلہ نتائج

مُن٘ہ چِکْنا شِکَم خالی

ظاہر آراستہ باطن خستہ حال، خالی شیخی ہی شیخی

مُن٘ہ میں دانت نَہ، پیٹ میں آنت نَہِیں

کہن سال ہونا، نہایت بڑھاپے کی حد پر ہونا

مُن٘ہ کی گئی لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

بے حیا کو کسی کی پروا نہیں ہوتی

ریتا ہاتھ مُن٘ہ تَک نَہِیں پَہُن٘چْتا

خالی ہاتھ کو مُنہ بھی قبول نہیں کرتا، غریب کی عِزّت نہیں ہوتی

بَھڑووں کو بھی مُن٘ہ پر بَھڑوا نَہِیں کَہتے

برے کو بھی اس کے منہ پر برا نہیں کہتے

اردو، انگلش اور ہندی میں مُن٘ہ کے معانیدیکھیے

مُن٘ہ

mu.nhमुँह

اصل: سنسکرت

وزن : 2

موضوعات: طب طنزاً

image-upload

وضاحتی تصویر

لفظ کے معنیٰ کی مزید وضاحت کے لیے یہاں تصویر اپلوڈ کیجیے

مُن٘ہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • توجہ، التفات
  • جوشش دہن، آبلہ ہائے دہن
  • حق و استحقاق جو حسن عمل کی بنا پر پیدا ہو (گاہے طنزاً)
  • (بوتل وغیرہ کی) گردن کے اوپر کے کنارے پر کا سوراخ
  • (طب) زخم وغیرہ کا وہ حصہ جہاں سے وہ رستا ہے، پھوڑے یا زخم کا سوراخ
  • حوصلہ، مقدرت، جرأت، ہمت، طاقت، مجال، تاب
  • زد، نشانہ
  • سیدھی طرف کا حصہ، سامنے کا رخ
  • طرف، سمت، جانب، رخ
  • قول، قرار، بات (جیسے تم کس کے منہ پر جاتے ہو)
  • نوک، اَنی
  • بکارت، چیرہ، دوشیزگی، کنوار پن
  • تھوڑا بہت، کچھ، ذرا سا
  • دروازہ، در، دوارا
  • دریچہ، کھڑکی
  • دونوں ہونٹوں کے بیچ کا سوراخ جس سے کھاتے ہیں، دہن، دہانہ، فم
  • راہ، راستہ، گزر، نکاس، آمد و رفت کی جگہ
  • سبب، باعث، وجہ، واسطہ، کارن جیسے تیرے منہ سے سب کا مان اُٹھایا
  • عزت، حرمت، قدر و منزلت
  • قابلیت، ہنر، جوہر، خوبی، وصف، حیثیت، رتبہ، رسائی
  • لالچ، خواہش، طمع
  • لب، ہونٹ، شفت
  • ماتھے سے ٹھوڑی تک دونوں کنپٹیوں کے درمیان کا حصہ (کل یا جزو)، چہرہ، صورت
  • منھ بھر، جتنا منھ میں آئے، لقمہ وغیرہ
  • موری، موکھا
  • ناصیہ، پیشانی، آغاز، شروع، دیباچہ، عنوان، کسی چیز کا اوّل
  • وجود، دم، ذات، ہستی، شخصیت
  • ہونٹوں سے حلق تک پورا خلا، قعر، گہرائو، گہرائی
  • کسی چیز میں داخل ہونے کا سوراخ یا اس کا ابتدائی حصہ، دہانہ
  • زبان، جیبھ، ہونٹ، دہن، تالو، حلق
  • آہنی ہتھیارکی دھار، باڑھ
  • پاس، لحاظ، ملاحظہ، مروت، طرفداری
  • ڈاٹ، ڈھکن لگانے کا سوراخ / جگہ
  • کھلے ہوئے ظرف وغیرہ کے اوپر کے کنارے

شعر

Urdu meaning of mu.nh

  • Roman
  • Urdu

English meaning of mu.nh

Noun, Masculine

  • mouth, face

मुँह के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चेहरे का वह उपांग जो ओठ, दंत, जिह्वा, तालु आदि से युक्त होता है तथा वहीं भोजन, खाद्य पदार्थ आदि को चबाने व निगलने का कार्य होता है
  • मुख; चेहरा
  • {ला-अ.} योग्यता; सामर्थ्य; लियाकत
  • बरतन का वह भाग जिससे कोई चीज़ अंदर डाली जाए
  • किनारा।

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

مُن٘ہ چِکْنا شِکَم خالی

ظاہر آراستہ باطن خستہ حال، خالی شیخی ہی شیخی

مُن٘ہ میں دانت نَہ، پیٹ میں آنت نَہِیں

کہن سال ہونا، نہایت بڑھاپے کی حد پر ہونا

مُن٘ہ کی گئی لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

بے حیا کو کسی کی پروا نہیں ہوتی

ریتا ہاتھ مُن٘ہ تَک نَہِیں پَہُن٘چْتا

خالی ہاتھ کو مُنہ بھی قبول نہیں کرتا، غریب کی عِزّت نہیں ہوتی

بَھڑووں کو بھی مُن٘ہ پر بَھڑوا نَہِیں کَہتے

برے کو بھی اس کے منہ پر برا نہیں کہتے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُن٘ہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُن٘ہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone