تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِصْرَعَہ" کے متعقلہ نتائج

مِصْرَعَہ

مصرع جو اس کا اصل املا ہے، آدھا شعر، پد، بیت یا فرد کا نصف حصہ

مِصْرَعَہ لَگانا

مصرع لگانا ، گرہ لگانا ۔

مِصْرَعَہ اُٹھانا

مصرع دہرانا ، سامعین مشاعرہ کا کسی مصرع کو شاعر سے سن کر پڑھنا ۔

مِصْرَعَۂ طَرَح

رک : مصرع طرح ۔

مِصْرَعَہ مَوزُوں کَرْنا

مصرع کہنا ، شاعری کرنا ، شعر کہنا ۔

مِصْرَعَۂ اُولیٰ

شعر کے دو مصرعوں میں سے پہلا ، شعر کا نصف اوّل ۔

مِصْرَعَۂ طَرَحی

(شاعری) طرحی مصرع جو شاعروں کو غزل یا نظم کہنے کے لیے دیا جاتا ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مِصْرَعَہ کے معانیدیکھیے

مِصْرَعَہ

misraa'मिसरा'

اصل: عربی

وزن : 221

جمع: مِصْرعے

اشتقاق: صَرَعَ

image-upload

وضاحتی تصویر

لفظ کے معنیٰ کی مزید وضاحت کے لیے یہاں تصویر اپلوڈ کیجیے

  • Roman
  • Urdu

مِصْرَعَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • مصرع جو اس کا اصل املا ہے، آدھا شعر، پد، بیت یا فرد کا نصف حصہ

Urdu meaning of misraa'

  • Roman
  • Urdu

  • misraa jo is ka asal imlaa hai, aadhaa shear, pad, bait ya fard ka nisf hissaa

English meaning of misraa'

Noun, Masculine, Singular

  • one line of couplet

मिसरा' के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • मिश्रा जो इस का असल इमला है, आधा शेर, पद, बैत या फ़र्द का आधा हिस्सा

مِصْرَعَہ کے قافیہ الفاظ

مِصْرَعَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

مصرعہ ’’مصرع‘‘ اور’’مصرعہ‘‘ ہم معنی ہیں۔’’مصرع‘‘ کے بارے میں کوئی شک نہیں کہ عربی ہے۔ لیکن ’’مصرعہ‘‘ کہاں سے آیا، یہ نہیں کھلتا۔ بظاہر اسے’’مصرع‘‘ کی تانیث ہونا چاہئے، لیکن تانیث کی ضرورت کوئی معلوم نہیں ہوتی۔ ممکن ہے کہ یہاں تائے وحدت ہو، لیکن یہ بھی ہے کہ عربی کے مقبول لغات، اور فارسی کے کسی مستند لغت میں ’’مصرعہ‘‘ کسی بھی معنی میں نہیں ملتا۔غالب نے لکھا ہے : ’’تقدیم و تاخیرمصرعتین کرکے رہنے دو‘‘ (بنام جنون بریلوی، مورخہ۲۴ اگست، ۱۸۴۶)۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ’’مصرعہ‘‘ کو غالب درست سمجھتے تھے اور اسے عربی قرار دیتے تھے، کیونکہ انھوں نے اس کی جمع عربی تثنیہ کے قاعدے سے ’’مصرعتین‘‘ بنائی ہے۔ ’’آنند راج‘‘ کے ایرانی ایڈیشن میں خان آرزو کا مندرجہ ذیل شعر’’مصرع‘‘ کی سند میں دیا ہے، اور’’مصرع‘‘ کو’’مصرعہ‘‘ لکھا ہے ؎ گر شود فوارہ نخل مصرعۂ ما دور نیست تخم اشکے در زمین شعر می کاریم ما اس سے گمان گذرتا ہے کہ ’’مصرع‘‘ اور’’مصرعہ‘‘ دونوں کے تلفظ میں خان آرزو نے کوئی فرق نہیں کیا ہے۔ لیکن یہی شعر’’بہارعجم‘‘ میں بھی ہے اور وہاں ’’مصرعہ‘‘ نہیں بلکہ محض ’’مصرع‘‘ لکھا ہے۔ شیکسپیئر کے لغت میں ’’مصرعہ‘‘ موجود ہے، اور اسے عربی بتایا گیاہے۔ اسٹائنگاس (Steingass) نے بھی اسے درج کیا ہے، لیکن اسے ’’عربی سے ماخوذ‘‘ (یعنی ٹکسالی عربی میں نہیں) لکھا ہے۔ٹامپسن نے صرف ’’مصراع‘‘ لکھا ہے، گویا وہ ’’مصرع/مصرعہ‘‘ کے وجود سے بے خبر ہے۔ ’’نوراللغات‘‘ اور’’غیاث‘‘ اور’’آنند راج‘‘ کسی میں ’’مصرعہ‘‘ درج نہیں، ہاں ان لغات کی عبارت کے اندرلفظ ’’مصراع‘‘ کئی جگہ استعمال کیا گیا ہے۔ پلیٹس (Platts) نے ’’مصرعہ‘‘ درج کیا ہے اور اسے فارسی بتایا ہے۔ یہی زیادہ درست معلوم ہوتا ہے۔ اغلب یہ ہے کہ فارسی والوں نے’’مصرع‘‘ پر ہائے ہوز کا اضافہ کر لیا ہے لیکن معنی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ دوسرا مسئلہ تلفظ کا ہے۔ ’’مصرع‘‘ ہو یا ’’مصرعہ‘‘، اردو میں دونوں کا تلفظ عین کے بغیر(مصرہ) ہے۔ یعنی عین کی جگہ چھوٹی ہ بولتے ہیں، اور چھوٹی ہ کا تلفظ ہائے مختفی کی طرح کرتے ہیں۔ جمع، امالہ، اور مجرور حالت میں بھی عین سنائی نہیں دیتا۔ پرانے لوگ شعر میں اسے بغیر اظہار عین باندھ لیتے تھے، سودا ؎ مصرعوں میں اگر پشۂ معنی ہو قلم بند زعم اپنے میں سمجھے ہیں کیا پیل کو زنجیر یہاں ’’مصرعوں‘‘ کا وزن فعلن یا بروزن ’’مصروں‘‘ ہے۔ اگر بعض دیگر نسخوں کی قرأت اختیار کرکے پہلا لفظ ’’مصرع‘‘ لکھیں تو اور بات ہے، کہ اس طرح عین کا اظہار ہوجاتا ہے، لیکن روانی بے طرح مجروح ہوتی ہے، یا پھر یہاں ’’مصرعے‘‘ لکھا جائے تو بات وہی رہتی ہے جو ’’مصرعوں‘‘ لکھنے میں تھی، کہ عین ساقط ہوجاتا ہے ۔ دوسری بات یہ کہ بعض حالتوں میں ’’مصرَع‘‘ بفتح سوم کی جگہ ’’مصرِع‘‘ یعنی ’’مصرے‘‘ بکسرعین بولاجاتا ہے۔ مثلاً: اس مصرع میں ایک حرف زائد ہے۔ ان کے مصرع کی خوبی میں کلام نہیں۔ میرے مصرع میں کوئی عیب نہیں۔ مصرع کی ساخت بگڑ گئی۔ وغیرہ۔ ایسے تمام حالات میں لفظ ’’مصرع‘‘ کا تلفظ ’’مصرے‘‘ ہوگا۔ یعنی اردو والوں نے ’’مصرع‘‘ کے عین کو ہائے ہوز فرض کیا اور اس پر امالہ جاری کردیا، جیسے پردہ/پردے، کپڑا/کپڑے، کمرہ/کمرے سچ ہے زبان کسی کی پابند نہیں، صرف اپنی محکوم ہوتی ہے۔ حاصل کلام یہ کہ ’’مصرعہ‘‘ غالباً فارسی والوں کا بنایا ہوا لفظ ہے۔ اردو میں اس کا استعمال اب بہت کم ہے۔ لیکن ’’مصرع‘‘ ہو یا ’’مصرعہ‘‘، ان کے تلفظ میں عین کا اظہار ہمارے یہاں نہیں ہوتا، اور یہی ٹھیک بھی ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

مِصْرَعَہ

مصرع جو اس کا اصل املا ہے، آدھا شعر، پد، بیت یا فرد کا نصف حصہ

مِصْرَعَہ لَگانا

مصرع لگانا ، گرہ لگانا ۔

مِصْرَعَہ اُٹھانا

مصرع دہرانا ، سامعین مشاعرہ کا کسی مصرع کو شاعر سے سن کر پڑھنا ۔

مِصْرَعَۂ طَرَح

رک : مصرع طرح ۔

مِصْرَعَہ مَوزُوں کَرْنا

مصرع کہنا ، شاعری کرنا ، شعر کہنا ۔

مِصْرَعَۂ اُولیٰ

شعر کے دو مصرعوں میں سے پہلا ، شعر کا نصف اوّل ۔

مِصْرَعَۂ طَرَحی

(شاعری) طرحی مصرع جو شاعروں کو غزل یا نظم کہنے کے لیے دیا جاتا ہے ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مِصْرَعَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مِصْرَعَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone