تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لاشی پاشی" کے متعقلہ نتائج

لاشی پاشی

(مجازاً) جس کے قول وعمل میں کوئی اثر نہ ہو، جو خود کچھ نہ کرسکے.

اردو، انگلش اور ہندی میں لاشی پاشی کے معانیدیکھیے

لاشی پاشی

laashii-paashiiलाशी-पाशी

  • Roman
  • Urdu

لاشی پاشی کے اردو معانی

صفت

  • (مجازاً) جس کے قول وعمل میں کوئی اثر نہ ہو، جو خود کچھ نہ کرسکے.
  • کمزور، نحیف و زار، جس کے اعضا وجوارح میں طاقت نہ ہو، بے طاقت، لاغر

Urdu meaning of laashii-paashii

  • Roman
  • Urdu

  • (majaazan) jis ke qaul vaamal me.n ko.ii asar na ho, jo Khud kuchh na karaske
  • kamzor, nahiif-o-zaar, jis ke aazaa vajuuh rah me.n taaqat na ho, betaaqat, laagar

لاشی پاشی سے متعلق دلچسپ معلومات

لاشی پاشی ’’ہیچ، حقیر، ذلیل‘‘ کے معنی میں یہ فقرہ داستان امیر حمزہ میں ملتا ہے۔ یہ فارسی میں نہیں ہے، اور اغلب ہے کہ ’’لاش/لاشہ‘‘ کے اصل معنی کی بنا پر یہ اردو والوں کی اختراع ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ عربی’’لاشی‘‘ بمعنی’’معدوم‘‘ کے ساتھ ’’پاشی‘‘ تابع مہمل ہو۔ معنی بہرحال وہی رہتے ہیں، یعنی’’ہیچ، حقیر، ذلیل‘‘ وغیرہ: اس نے نعرہ مارا کہ کیا تم لوگ لاشی پاشی میرے سامنے آتے ہو۔ کسی آہن تن کوہ پیکرسنگ بدن کو بھیجوکہ مزا مجھ کو شمشیر زنی کا آئے (محمد حسین جاہ، ’’طلسم ہوش ربا‘‘، جلد سوم، ص ۴۹۵)۔ ان کو لاشی پاشی و بزدل جان کر یوں گھیر گھیر کر قتل کریں گے کہ ماہیان دریا اور مرغان ہوا کو ان کے حال پر رحم آئے گا (’’ہرمزنامہ‘‘، از شیخ تصدق حسین، ص ۸۵۱)۔ چند سردار چھوٹے چھوٹے جن کو لاشی پاشی کہنا چاہئے ان کو تم نے قتل اور زخمی کیا ہے (’’ہرمز نامہ،‘‘ ص ۳۲۲)۔ دیکھئے،’’لاش‘‘، ’’لاشہ‘‘، ’’نعش‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

لاشی پاشی

(مجازاً) جس کے قول وعمل میں کوئی اثر نہ ہو، جو خود کچھ نہ کرسکے.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لاشی پاشی)

نام

ای-میل

تبصرہ

لاشی پاشی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone