تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خوش نشیں" کے متعقلہ نتائج

خوش نشیں

وہ شخص جسے اگر کوئی مقام پسند آ جائے تو وہ وہیں رہنا پسند کرے

اردو، انگلش اور ہندی میں خوش نشیں کے معانیدیکھیے

خوش نشیں

KHush-nashii.nख़ुश-नशीं

اصل: فارسی

وزن : 212

  • Roman
  • Urdu

خوش نشیں کے اردو معانی

صفت، واحد

  • وہ شخص جسے اگر کوئی مقام پسند آ جائے تو وہ وہیں رہنا پسند کرے

شعر

Urdu meaning of KHush-nashii.n

  • Roman
  • Urdu

  • vo shaKhs jise agar ko.ii muqaam pasand aa jaaye to vo vahii.n rahnaa pasand kare

English meaning of KHush-nashii.n

Adjective, Singular

  • the one if who like the any place then he decided to stay there

ख़ुश-नशीं के हिंदी अर्थ

विशेषण, एकवचन

  • वह व्यक्ति जिसे अगर कोई स्थान पसंद आ जाय तो वहीं का हो रहे

خوش نشیں سے متعلق دلچسپ معلومات

خوش نشیں فیض کا شعر ہے ؎ خوش نشیں ہیں کہ چشم دل کی مراد دیر میں ہے نہ خانقاہ میں ہے ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں ہر صنم اپنی بارگاہ میں ہے ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍیہ لفظ ’’نور اللغات‘‘ اور ’’آصفیہ‘‘ میں نہیں ہے، پلیٹس میں ہے۔ پھر وہاں اور’’جامع اللغات‘‘ کے حوالے سے ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں درج ہوا ہے۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں کوئی سند درج نہیں کی گئی، معنی حسب ذیل لکھے ہیں: ’’مزے سے بیٹھا ہوا، کافی جگہ والا، نو وارد ‘‘ (ان آخری معنی کی تصدیق میں نہ کرسکا)۔ ’’آنند راج‘‘ میں معنی یوں لکھے ہیں: ’’ایسا شخص جو وہیں بیٹھ جائے جہاں اس کا دل چاہے، ایسا شخص جو شہر یا دیہات میں اپنی روزی خود کماتا ہو اور اپنی مرضی کی زندگی جیتا ہو، خوش باش‘‘۔ مرزا رضی دانش کا شعر ہے ؎ سیر گاہ خوش نشینان حیا آئینہ است رو بہ خود کن خار خار گل پر آزارت کند اثر لکھنوی نے ’’فرہنگ اثر‘‘ میں اپنے جائزۂ ’’نوراللغات‘‘ میں یہ لفظ درج نہیں کیا۔ ان لغات سے اس کی غیر حاضری کا سبب شاید ہے کہ فیض سے پہلے کسی نے اسے اردو میں استعمال نہیں کیا۔واضح رہے کہ اس لفظ میں ’’نشیں‘‘ بہ اخفائے نون ہے۔ دیکھئے، ’’دل نشیں‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

خوش نشیں

وہ شخص جسے اگر کوئی مقام پسند آ جائے تو وہ وہیں رہنا پسند کرے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خوش نشیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

خوش نشیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone