تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَوبَت" کے متعقلہ نتائج

نَوبَت

کسی بات کا وقت، کسی کام کا معینہ وقت، وقت کا حصہ نیز دفعہ، مرتبہ، بار، باری

نَوبَت رَہْنا

حالت رہنا، کیفیت تک رہنا، صورت حال درپیش رہنا

نَوبَت نَہ آنا

مہلت نہ ملنا، موقع ہاتھ نہ آنا

نَوبَت بَاِیں جا بَہ اِیں رَسِید

یہاں تک نوبت پہنچی ، منزل یہاں تک آگئی ، بات یہاں تک پہنچی ، یہ وقت آگیا ؛ یہ مرحلہ آگیا ۔

نَوبَت کَرنا

گت بنانا، درگت کرنا، حالت کر دینا

نَوبَت جانا

دور دورہ ختم ہونا

نَوبَت ہونا

حالت ہو جانا ، گت بننا ، کیفیت ہونا ، حال ہونا

نَوبَت آنا

باری آنا، نمبر آنا

نَوبَت آنا

باری آنا، نمبر آنا، وقت آنا، موقع آجانا

نَوبَت رَکْھنا

خوشی کے موقع پر مکان کے آگے نقّارے بجوانا، دروازۂ مکان پر نقارے اور شہنائی بجوانا

نَوبَت پانا

شاہی زمانے میں دروازے پر نقارہ بجانے کی اجازت ملنا (یہ عزت افزائی کا ایک طریقہ تھا، بعض ریاستوں میں اب بھی ہے اور ہر وقت صبح شام دن اور رات نوبت بجتی رہتی ہے)، خلعت کے طریق پر دروازے پرعلی الدوام نوبت بجنے کا ایما ہونا

نَوبَت پَہُنچنا

باری آنا، موقع آنا، کسی امر کے وقوع کا وقت آنا

نَوبَت ہو جانا

حالت ہو جانا ، گت بننا ، کیفیت ہونا ، حال ہونا

نَوبَت گُزَرْنا

موقع جاتا رہنا، وقت گزر جانا

نَوبَت نِشاں

نقارہ اور جھنڈا (جو زمانۂ شاہی میں عزت کے نشان تھے) مجازاً: شان و شوکت

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone