تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لَڑانا" کے متعقلہ نتائج

لَڑانا

جھگڑا کرانا ، مارپیٹ کرانا (دو یا زیادہ آدمیوں یا جانوروں کو) آپس میں بِھڑا دینا

پَنْجَہ لَڑانا

پنجہ سے پنجہ ملاکر زور کرنا

مَنصُوبَہ لَڑانا

رک : منصوبہ کھیلنا ۔

ذِہن لَڑانا

سوچ بچار کرنا، غور و فکر کرنا

نِگاہ لَڑانا

آنکھیں چار کرنا، نظر بازی کرنا، محبت آمیز نگاہوں سے دیکھنا، آنکھیں لڑانا، آنکھ سے آنکھ ملانا

طَبْع لَڑانا

طبع آزمائی کرنا، غور و فکر سے کسی شے کی حقیقت یا انجام کو سوچنا

نِگَہ لَڑانا

نظر بازی کرنا ۔

دِیدَہ لَڑانا

آنکھ لگانا ، محبت کرنا.

طَبِیعَت لَڑانا

غور و فکر سے کام لینا، خوب سوچنا، دماغ سے ایجاد و اختراع کی راہیں ڈھونڈنا

عَقْل لَڑانا

بہت سوچنا ، خوب غوروخوص کرنا .

شِعْر لَڑانا

ایک دوسرے کو شعر سنانا، شعر خوانی کرنا، بیت بازی کرنا

مُقَدَّمَہ لَڑانا

کسی کے خلاف نالش یا استغاثہ کرنا ؛ (فریقین یا وکیل کا) عدالت میں پیش شدہ مقدمے کی پیروی اور دیکھ بھال کرنا ۔

عَقْلی گُدّے لَڑانا

اٹکل سے بات کہنا، قیاس آرائی کرنا

عَقْلی گُدّا لَڑانا

اٹکل سے بات کہنا، قیاس آرائی کرنا

ہَڈّی ڈال کے کُتّے لَڑانا

جھگڑا کروانا، ذرا سا لالچ دے کر اختلاف پیدا کرانا

مَمولے کو شَہباز سے لَڑانا

کمزور کا مقابلہ طاقتور سے کرانا ۔

جی لَڑانا

جان توڑ کوشش کرنا.

نَظَر لَڑانا

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا، نظریں چار کرنا

سَر لَڑانا

سر سے سر کا ٹکرانا

آنکھ لَڑانا

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا، آنکھ ملانا، چار آنکھیں کرنا

جان لَڑانا

نہایت کوشش اور تگ و دو کرنا .

باتیں لَڑانا

جھوٹی سچی باتیں بنانا ، باتوں میں وقت کاٹنا.

قِسْمَت لَڑانا

کسی بات کے لیے کوشش کرنا.

مُقَدَّر لَڑانا

اقبال یاور ہونا

نَصِیْب لَڑانا

نصیب کامقابلہ کرانا، قسمت آزمائی کرنا، تقدیر آزمانا، کوشش کرنا

دِھیان لَڑانا

غور کرنا، فکر کرنا

فِطْرَت لَڑانا

فریب کرنا ، چال چلنا ، دھوکا دینا

تَدْبِیر لَڑانا

ربط پیدا کرنا ، جوڑ توڑ سے کام نکالنا، سَٹ لڑانا

دِماغ لَڑانا

غور کرنا، (بہت زیادہ) سوچ بچار کرنا، دماغی محنت کرنا، توجہ دینا

پالی لَڑانا

پرندوں کی جوڑ پھڑکانا ، مقابلہ کرانا ؛ (مزاحاً) دو آدمیوں کو تفریح کے لیے آپس میں لڑا دینا.

تیوَر لَڑانا

چشمک زنی کرنا، آن٘کھ ملانا

چِڑیا لَڑانا

لڑائی کرادینا.

جوڑ لَڑانا

رک: جوڑ ملانا۔

تان لَڑانا

تان اڑانے میں مقابلہ کرنا.

گُھونٹ لَڑانا

تمبا کو یا حقے وغیرہ کا کش لگانا . ٹھیرو بھائی دو گھونٹ ہم بھی لگالیں

پیْچ لَڑانا

اڑتے ہوئے پتنگ کی ڈور دوسرے اڑتے ہوئے پتنگ کی ڈور پر ڈال دینا، لاؤ لنگر لڑانا

نَیناں لَڑانا

آنکھوں سے آنکھیں لڑانا

مَضْمُون لَڑانا

حسب منشا مطلب یا خیال کا پیدا کرنا ۔

قَطار لَڑانا

(نوروز کے موقع پر) ہار جیت کے لیے انڈے لڑانا .

چاقُو لَڑانا

چاقوؤں سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی مشق کرنا ؛ ایک دوسرے کے چاقو پر چاقو مارکر چاقو کی پختہ گی جان٘چنا ۔

پَتَنگ لَڑانا

مخالف یا غیر کی اُڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور میں اپنی اُڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور کا پیچ ڈالنا .

چَٹا لَڑانا

To foment quarrels, to flatter two in a dispute.

اَنْڈے لَڑانا

(الف) قمار بازی . ۱۔ ایک طرح کی قمار بازی (جس میں عموماً عید یا نوروز کے تہواروں پر ایک شخص مٹھی میں انڈا اس طرح دبا لیتا ہے کہ اس کا سرا باہر رہے ؛ دوسرا شخص اپنے ہاتھ کے انڈے سے اس پر چوٹ لگاتا ہے ؛ جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ بازی ہار جاتا ہے) ۔

شِپّا لَڑانا

ٹپس جمانا، مقصد برآری کا ڈھنگ ڈالنا، ڈھب لگانا

سِپّا لَڑانا

ڈھب جمانا ؛ مطلب نِکالنے کا ڈول ڈالنا ؛ اچھے تعلقات رکھنا ؛ کسی سے فائدہ اُٹھانا

سانجا لَڑانا

شِرکت کا دعویٰ کرنا ، مدعی بننا.

رِگّا لَڑانا

(پتنگ بازی) ایک کھیل جس میں ایک بچّہ اپنے دونوں ہاتھوں میں دھاگہ تان لیتا ہے اور دُوسرا لڑکا بھی اپنے ہاتھوں میں دھاگہ تان لیتا ہے پھر ہو اپنے تنے ہوئے دھاگے سے دُوسرے لڑکے کے تنے ہوئے دھاگے پر زور آزماتا ہے جس کا دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے وہ ہار جاتا ہے.

اِسْتِنْجا لَڑانا

صحبت کرنا.

مینڈھا لَڑانا

(بازاری) ساجھا کرنا ، شراکت کرنا ؛ دو کو لڑانا ، دو آدمیوں میں لڑائی کرانا

لینڈی لَڑانا

کتّے اور کتیا کا جفتی کھانا یا کتّے اور کتیا کی طرح جفتی کھانا.

ساجھا لَڑانا

ساجھا کرنا ، حصہ دار بننا ، حصہ بٹانا.

غَوزِیں لَڑانا

بک بک کرنا ، رٹل ہانکنا ، لغو اور بے ہودہ باتیں کرنا گپ ہانکنا.

ٹِلّے لَڑانا

بے تکی اور بے سود باتیں کرنا، وقت ضایع کرنا.

چونچیں لَڑانا

کیڑے مکوڑوں کا آپس میں منھ سے منھ ملا کر یا پرندوں کا آپس میں چونچ سے چونچ ملا کر کھیلنا

لَمْڈورا لَڑانا

پت٘نگ کو ڈھیل دے کر لڑانا، ڈھیل کا پیچ لڑانا

تَرْکِیب لَڑانا

مختلف تدبیروں سے کام لینا ؛ تدابیر و خیالات کا تانا بانا بُننا.

چَخ لَڑانا

فضول باتیں بنانا، شور مچانا، ہن٘سی مذاق کرنا.

مُرْغ لَڑانا

ایک مرغ کا دوسرے مرغ سے لڑوانا ، مرغوں کی پالی کرنا ؛ ایک قسم کا کھیل جس میں شرطیں بدی جاتی ہیں ۔

گوشْت لَڑانا

(بازاری) مجامعت کرنا

چونْچ لَڑانا

have a quarrel with

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone